وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات 1447ھ (2025،26) کے داخلہ جات کا آغآز ہوچکا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سال تمام درجات کے داخلے آن لائن ہوں گے. آن لائن داخلہ کا مکمل طریقہ کار یہاں دیکھ سکتے ہیں. اسی طرح وفاق المدارس آن لائن داخلہ جات ، فیس چالان فارم، وغیرہ بھی آن لائن فل ہوں گے. آنلائن داخلہ کا مکمل طریقہ ،رولنمبر سلپ ،اور فیس سے متعلقہ تمام معلومات یہاں موجود ہیں
وفاق المدارس آن لائن داخلہ کا طریقہ کار
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق اس سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات 1447ھ کی رجسٹریشن اور داخلہ جات آن لائن ہوں گے،جس میں درجہ کتب کے تمام درجات کی رجسٹریشن شامل ہے ۔البتہ شعبہ حفظ اور درجہ اولی کی رجسٹریشن حسب سابق مروجہ داخلہ فارمزپر ہی ہوگا ۔
وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کا امتحانی فیس شیڈول اور امتحان کی تاریخ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق حسب ترتیب پورے پاکستان سے ملحقہ وفاق تمام مدارس کے تمام درجات کا امتحان مؤرخہ 10فروری 2025 بمطابق 30 رجب المرجب 1446ھ ۔۔تا۔۔۔ 15 فروری بمطابق 5 شعبان منعقد ہورہے ہیں،
اور درجہ حفظ کے امتحانات 30 جنوری۔۔۔تا۔۔۔8 فروری منعقد ہوں گے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سال
یکم ربیع الاول بمطابق 17 ستمبر۔۔۔تا۔۔۔ 20 ربیع الاول بمطابق 7 اکتوبر تک تمام درجات کے داخلہ جات سنگل فیس کے ساتھ ہوں گے۔
اکیس21 ربیع الاول بمطابق 8 اکتوبر ۔۔۔تا۔۔۔ 10ربیع الثانی بمطابق 26 اکتوبر تمام درجات کے داخلے ڈبل فیس کے ساتھ ہوں گے۔
گیارہ 11ربیع الثانی بمطابق 27 اکتوبر۔۔تا۔۔۔30 ربیع الثانی بمطابق 15 نومبر تمام درجات کے داخلے تین گنا فیس کے ساتھ ہوں گے۔
یکم جمادی الاولی بمطابق 16 نومبر۔۔۔ تا۔۔۔ 15 جمادی الاولی بمطابق 30 نومبر تمام درجات کے داخلے چار گنا فیس کے ساتھ ہوں گے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان آن لائن داخلہ کا طریقہ یہ ہے
دئیے گئے لنک پر کلک کریں،
اس کے بعد ” مدارس لاگ ان” پر جائیں ، مدارس لاگ ان کرنے کے لیے اپنے متعلقہ مدرسہ ( جو وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ ہو) کا الحاق نمبر ڈالیں،
اس کے بعد متعلقہ مدرسہ کو وفاق المدارس کی جانب سے جاری کردہ خفیہ کوڈ انٹر کریں ( واضح رہے کہ یہ کوڈ متعلقہ مدرسہ کی انتظامیہ بوقت ضرورت تبدیل بھی کرسکتی ہے۔)یہ کوڈ داخل کرنے کے بعد آپ کے سامنے مدرسہ کی مکمل تفصیلات (جو آپ نے دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو جمع کرائی ہیں) واضح ہوجائیں گی،
تمام معلومات کے آخر میں” آن لائن داخلہ درجہ کتب “پر جائیں ،
اس کو اوپن کرنے کے بعد آپ اپنی جنس ( بنین یا بنات ) متعین کریں اور ساتھ ہی سالانہ امتحان پر کلک کردیں،
اس کے بعد مطلوبہ درجہ کا انتخاب کریں (مثلا : درجہ ثانویہ عامہ ،عالیہ اول ،دوم عالمیہ وغیرہ)جس درجہ میں رجسٹریشن کراکر آپ وفاق المدارس العربیہ کے زیر انتظام سالانہ امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں،
اگر آپ کو اس سے پہلے وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے رجسٹریشن نمبر جاری ہوچکا ہے تو صرف وہی رجسٹریشن نمبر(رقم التسجیل) انٹر کریں ،
اس کے بعد طالب علم کے کوائف پر کلک کریں ،
تمام معلومات آپ کے سامنے آجائیں گی، اگر اس سے قبل آپ کا داخلہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں آپ کے متعین کردہ درجہ کے تحت ہوچکا ہے تو وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے متعین کردہ سسٹم فورا آپ کو بتادے گا کہ آپ کا داخلہ اس رجسٹریشن نمبر کے ساتھ فلاں مدرسہ کے الحاق نمبر کے ساتھ ہوچکا ہے۔
اگر اس سے قبل آپ کا داخلہ نہیں ہوا تو اس درجہ کی فیس کا شیڈول آپکے سامنے واضح ہوجائے گا، اپنی م طلوبہ درجہ کی فیس جمع کرائیں،اس کے بعد آپ کاداخلہ کنفرم ہوچکا ہے، اور وفاق المدارس کی جانب سے آپ کی رولنمبر سلپ جاری کردی جائی گی
یہاں پر کلک کر کے آنلائن آپلائی کریں
وفاق المدارس آن لائن داخلہ سے متعلقہ ضروری ہدایات۔
اور اگر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے پہلےآپ کو رجسٹریشن نمبر جاری نہیں کیا گیا اور آپ ابھی ابتدائی درجات میں داخلہ کرنا چاہتے ہیں ،مثلا ؛ درجہ متوسطہ ،درجہ دراسات دینیہ سال اول ،درجہ خاصہ اول للبنات وغیرہ تو مطلوبہ داخلہ کی فہرست کے ساتھ طالب /طالبہ کا بے فارم یا شناختی کارڈکی کاپی ساتھ لف کریں ،
تجوید للحفاظ/للحافظات کے ساتھ درجہ تحفیظ القرآن کی سند ساتھ لف کریں۔
اگر آپ متوسطہ ، درجہ عالیہ سال اول بنین ، دراسات سال اول للبنین یا تجوید للحفاظ کا داخلہ بھیج رہے ہیں تو داخلہ فارم میں مطلوبہ تمام معلومات کے ساتھ ساتھ اپنی پاسپورٹ سائز تصویر اپلوڈ کردیں،(نوٹ؛طالبات کی تصویر اپلوڈ کرنا منع ہے،)
آنلائن داخلہ کرنے کے بعد چند ضروری ہدایات ۔
داخلہ جات کے ساتھ فیس کا ثبوت آن لائن ضرور ساتھ ملائیں
اس کے بعد آپ کے ادارہ کے الحاق نمبر کے تحت جن طلبہ و طالبات کا داخلہ ہوچکا ہے ان تمام کی فہرست کا پرنٹ نکال لیں ، ساتھ برائے وصولی فیس چالان فارم کا پرنٹ بھی نکال لیں ، اگر کسی درجہ کا داخلہ بزریعہ ڈاک روانہ ہوا ہے تو ااس درجہ کی فیس بھی اس چالان فارم میں جمع کریں ،
اس کے بعد تما م درجات کی فیس وفاق المادارس العربیہ پاکستان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادیں ،
جس بینک میں فیس جمع کرا رہے ہیں ،اس بینک کی سلپ پر مدرسہ کا الحاق نمبر لکھنا ضروری ہے،
وصولی فیس چالان فارم اور بینک سلپ کی کاپی اپنے پاس بھی محفوط رکھ لیں،
اور اگر آپ نے فیس آن لائن کرائی ہے،کسی موبائل اکاؤنٹ مثلا جاز کیش ایزی پیسہ وغیرہ کی ایپ یا کسی بینک اکاؤنٹ کی ایپ کے زریعہ آپ اپنی فیس ادا کررہے ہیں
تو اس کی رسید پر تاریخ،ٹرانزیکشن نمبر، اور وصول کرنے والے بینک کا نام اور اس کا اکاؤنٹ نمبر اور ساتھ ہی مدرسہ کا الحاق نمبر بھی لکھ دیں ۔
السلام علیکم…. جناب عالمیہ 6 سالہ بنات کا معادلہ کیسے ہوگا?جبکہ میٹرک بھی نہ کی ہو اور ثانيه کی سند بھی نہ ہو
تمام اسناد کی دفتر وفاق المدارس سے تصدیق ہوگی اور اس کے بعد معادلہ فارم کے ساتھ دفتر
IBCC اور HEC
اسلام آباد جانا پڑے گا