جامعۃ الرشید کراچی داخلہ کا طریقہ اور شعبہ جات یہاں دیکھیں۔ جامعۃ الرشید کتنے شعبوں میں کام کررہا ہے۔ درس نظامی وغیرہ میں داخلہ کا طریقہ، شرائط و معیارِاہلیت کیا ہے۔ طرح طلباء کرام کو کیا سہولیات مہیا کررہا ہے۔ یہ تمام تر تفصیلات اس پیج پرموجود ہیں۔ مزید اس طرح مدارس کی مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔
جامعۃ الرشید نئے داخلوں کا اعلان برائے سال 2025/26 تمام تفصیل جانیں
جامعۃ الرشید کراچی داخلہ کا طریقہ اور شعبہ جات
جامعۃ الرشید کراچی علوم دینیہ اورعلوم عصریہ کا حسین امتزاج ہے۔ قدیم علوم اسلامیہ کی طرزپرقائم یہ دینی ادارہ دینی اورعصری علوم کوایک ساتھ لے کرچلنے میں منفرد خصوصیت کا حامل ہے۔ اس ادارہ کے بانی مولانا رشید احمد لدھیانوی ہیں۔ جامعہ الرشید کراچی میں داخلوں کا آغاز بھی شوال المکرم کے پہلے عشرے میں کیا جاتا ہے۔ جبکہ حتمی تاریخ کا اعلان داخلہ کے ایام کے قریبی دنوں میں کر دیا جاتا ہے۔
جامعۃ الرشید کراچی میں داخلہ لینے کا طریقہ وداخلہ کی شرائط
جامعۃ الرشید کے شعبہ درس نظامی اور معہد الرشید عربی میں داخلہ لینے کی اہلیت۔
درجہ اولی: میں داخلہ لینے والے طلباء کرام کا کم ازکم بی گریڈ کے ساتھ میٹرک پاس ہونا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی درجہ اولی میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کی عمرزیادہ سے زیادہ 20 سال ہونا شرط ہے۔
درجہ ثانویہ عامہ: میں داخلہ دینے والا طلباء کے پاس گزشتہ درجات کے ممتاز نتائج ہونا لازمی ہے۔ درجہ اولی کا تصدیق شدہ نتیجہ موجود ہو۔ اوراسی طرح درجہ اولی کا وفاق کی جانب سے جاری کردہ رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کا رزلٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔
درجہ ثالثہ خاصہ سال اول: میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے طالب علم کے پاس سابقہ درجہ کے ممتاز نتائج موجود ہوں۔ اورانٹر پاس کرنے کا رزلٹ کارڈ موجود ہونا لازمی ہے۔
درجہ سادسہ: اس درجہ میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے طالب علم کی عصری تعلیم کم از کم گریجویشن ہونا لازمی ہے۔ اور گزشتہ درجات کے ممتاز نتائج کی کارکردگی لازمی چیز ہے۔
معہد الرشید عربی: اس کو عرس میں داخلہ کی خواہشمند طلباء کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح عمر کے اندر 20 سال شرط ہے۔ 20 سال سے زائد عمر کے طلباء داخلہ کے اہل نہیں ہیں۔
جامعۃ الرشید کراچی کا بورڈ
جامعۃ الرشید کراچی ابتداء1977 سے لیکر 2021 تک وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق رہا ہے۔ البتہ مئی 2021 کے بعد سے مجمع العلوم الاسلامیہ بورڈ سے ملحق ہوا۔ جو کہ تاحال جاری وساری ہے۔
جامعۃ الرشید کراچی میں طلباء کرام کو مہیا کی جانے والی سہولیات
طلباء کے لیے جامعۃ الرشید کراچی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے۔ اس میں کھانا، پینے کے لیے صاف پانی، گرمیوں میں ٹھنڈا پانی، اسی طرح سردیوں میں گیزر وغیرہ کی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعہ میں پڑھنے والے مستحق طلباء کے لیے کورسز کی فیس وغیرہ معافی کی سہولت دی جاتی ہے۔ اوراس کے ساتھ ہی جامعۃ الرشید کراچی میں پڑھنے والے مستحق طلباء جو ضرورت مند ہوں ۔اور جامعہ کے میرٹ پر پورا اتریں۔ ایسے طلباء کو ماہانہ 6500 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔
جامعۃ الرشید کراچی کے زیر انتظام شعبہ جات۔
۔(1) شعبہ درس نظامی: علوم شرعیہ علوم دینیہ پر مشتمل آٹھ سالہ علم دین کورس ہے۔ مختلف علوم و فنون پر مشتمل یہ آٹھ سال کے دورانیہ پر مشتمل عالم فاضل کا کورس درس نظامی کہلاتا ہے۔
۔(2) فقہ المعاملات المالیہ والعلوم الاداریہ: فقہ حنفی اور فقہ مقارن میں مرجع کی حیثیت رکھنے والی اہم کتابوں کی باضابطہ تدریس کے ساتھ ساتھ اسلامک بینکنگ، تکافل، بزنس لاء، اور جامعہ کراچی سے فائنانس پروگرام پر مشتمل تین سالہ تخصص جامع الرشید کراچی اپنے فضلاء کو اور اسی طرح دیگر اداروں سے تشریف لانے والے فضلاء کرام کو مہیا کرتا ہے۔
۔(3) علوم شریعہ کا چار سالہ پوسٹ گریجویشن کورس برائے یونیورسٹی گریجویٹس پوسٹ گریجویٹ۔ علوم شریعہ کے مختلف علوم پر مشتمل یہ چار سالہ کورس ہے۔ جو کہ ویل ایجوکیٹڈ لوگوں کے لیے جامعۃ الرشید کراچی کے تعین کردہ نصاب پر مشتمل ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 4سال ہے۔
۔(4) حفاظ عربک انگلش لینگویج کورس: مختلف جامعات و مدارس سے قران مجید حفظ کرنے والے طلباء کے لیے حافظوں کے لیے عربی اور انگریزی زبان سکھانے اور اسی طرح حدیث مبارکہ کو حفظ کرنے کا ایک منفرد خصوصیت کا حامل کورس جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(5) تخصص فی الفقہ والافتاء: مختلف مدارس و جامعات کے آٹھ سالہ علوم دینیہ شعبہ درس نظامی سے فراغت حاصل کرنے والے علماء فضلاء کے لیے تخصص فی الفقہ والافتاء کے نام پر تمرین افتاء کا ممتاز تخصص جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(6) تخصص فی الحدیث: علماء کرام کو فقہ اور اصول فقہ کے ساتھ ساتھ حدیث اور اصول حدیث سکھانے کے لیے یہ ایک منفرد تخصص جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(7) تخصص فی لغۃ العربیہ: پاس آؤٹس فضلا کوعربی زبان کی تحریر اور تقریر سکھانے کے لیے ایک سالہ کل وقتی کورس جامعۃ الرشید مہیا کرتا ہے۔
۔(8) تخصص کلیۃ الدعوہ: درس نظامی وکلیۃ الشریعہ کے فارغ التحصیل علماء کرام کی دعوتی اور تدریسی تربیت کے لیے ایک سال کے دورانیہ پر مشتمل یہ منفرد کورس جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(9) تدریب المعلمین: اصول تدریس اوردعوت ارشاد کی تربیت پر مشتمل ایک سال کے دورانیہ کا کل وقتی کورس جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(10) تخصص فی الافتاء والقضاء: علماء کرام کو قضاء ، تحکیم اور ثالثی کا ماہر بنانے کے لیے یہ ایک ممتاز خصوصیت کا حامل تخصص جامعۃ الرشید کراچی مہیا کرتا ہے۔
۔(11) کلیۃ الفنون: جامعۃ الرشید کراچی وقتی کورس مہیا کرتا ہے۔ جس کا دورانیہ بھی ایک سال پر مشتمل ہے۔
۔(12) انگلش لینگویج کورس: علماء فضل اورعلوم دینیہ کے طالبین کے لیے انگریزی زبان اور بیان پر بھرپور دسترس کے حصول کا بہترین ذریعہ انگلش لینگویج کورس جو کہ جامعۃالرشید کراچی ایک سال کے دورانیہ میں کل وقتی انگلش لینگویج کورس مہیا کر رہا ہے۔ جس میں طلباء کرام کے لیے کمپیوٹر لیب کی سہولت موجود ہوتی ہے۔
۔(13) تحفیظ القران: امت مسلمہ کی نسل نو کے سینوں میں اللہ رب العزت کے نازل کردہ قران مجید کو محفوظ کرنے کے لیے شعبہ تحفیظ القران قائم کیا گیا ہے۔
۔(14) مکاتب الرشید: امت مسلمہ کی نسلوں کی دینی تربیت کے لیے اسی طرح بچوں اور بچیوں کی ابتدائی دینی تعلیم کے لیے مکاتب کے اجتماع سے بنایا گیا ایک نیٹ ورک مکاتب الرشید کے نام سے جامعۃ الرشید کراچی کے زیرانتظام کام کررہا ہے۔
۔(15) حفاظ عربک و انگلش لینگویج کورس: حفاظ طلبہ کے لیے عربی اور انگریزی زبان سکھانے اور حفظ حدیث کا ایک منفرد کورس جامعۃ الرشید کے زیرانتظام موجود ہے۔
۔(16) جامعہ ام حبیبہ للبنات: امت مسلمہ کی بنات کے لیے علوم دینیہ اور علوم نبویہ سے شناسائی کے لیے دورہ حدیث شریف تک مکمل درس نظامی کا کورس جامعۃ الرشید کراچی مہیا کر رہا ہے۔ ادارے کا نام جامعہ ام حبیبہ للبنات ہے۔
۔(17)البیرونی ماڈل سکنڈری سکول اور انٹرمیڈیٹ کالج: سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کے لیے حکومت سندھ سے منظور شدہ جامعۃ الرشید کراچی کے زیر انتظام ہے۔
۔(18) الصفہ: چارٹ سکول نمبرچ یونیورسٹی اور وزارت تعلیم سندھ سے منظور شدہ یہ ادارہ جامعۃ الرشید کراچی کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے۔
۔(19) کراچی انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز: بی اے، بی کام، بی ایس، جامعۃ الرشید کراچی “کراچی یونیورسٹی” سے منظور شدہ کام کر رہا ہے۔
۔(20) ماوی ہومز: جامعۃ الرشد کراچی کے زیر انتظام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے کفالتی، تعلیمی اورتربیتی امورکوبحسن خوبی سرانجام دیتے ہوئے ماوی ہومزکے نام سے ادارہ کام کررہا ہے۔
۔(21) صفہ اکیڈمی: علوم شریعہ کے چارسالہ پوسٹ گریجویشن کورس برائے یونیورسٹی گریجویٹس اور پوسٹ گریجوٹس۔
۔(22) البیرونی گرلز سیکنڈری سکول: بچیوں کے لیے میٹرک تک عصری علوم کا ادارہ جامعۃ الرشید کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔
۔(23) معھدالرشید عربی: درس نظامی عربی میڈیم عالم کورس کہ جس میں مکمل درس نظامی عربی زبان میں ہی پڑھایا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ جامعۃ الرشید کراچی کے زیر اہتمام اور بھی بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں۔
رابطہ جامعۃ الرشید کراچی
021-36881352 :فون نمبرز
info@jtr.edu.pk :ای میل بوکس
جامعۃ الرشید کراچی ایڈریس
احسن آباد سوسائٹی، فیز،1 سیکٹر4، کراچی 206، پاکستان 75340۔
مدارس سے متعلقہ مزید معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
So appreciated information for everyone..
ہماری حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ طلباء و طالبات کی سہولت کے اس سفر میں اگر آپ ہمارا تعاون کرنا چاہتے ہیں یا اپنے نام سے کوئی مضمون و تحریر وغیرہ شائع کرنا چاہتے ہیں تو ابھی اپنا تحریر کردہ مواد ہمیں وٹس ایپ کردیں۔ ہم آپ کے نام کے ساتھ اس کو شائع کردیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میرا بتیجہ اس سال آرمی پبلک سکول سے میٹرک کے پیپرز دیا رہا ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کو درس نظامی کے ساتھ عصری تعلیم بھی دوں کیا آپ کے ادارے میں یہ ممکن ہے
آخر میں ایک گزارش ہے کہ اگر ممکن ہے تو تاریخ کا رعایت رکھے کیونکہ ستائس اپریل کو میٹرک کے پیپرز سے بچے فارغ ہو رہے ہیں اس کا خیال رکھا کریں شکریہ