وحدت المدارس داخلہ کا طریقہ و فارم ڈاؤن لوڈ کریں

وحدت المدارس داخلہ کا طریقہ و فارم ڈاؤن لوڈ کریں

فارم اپڈیٹس مدارس کے داخلہ جات

وحدت المدارس داخلہ کا طریقہ و فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ وحدت المدارس الاسلامیہ کے سالانہ امتحانات میں داخلہ لینے مکمل طریقہ کار اور داخلہ فارم حاصل کریں۔ وحدت المدارس الاسلامیہ دینی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں شریک ہونے کا مکمل طریقہ کار اور داخلہ کے تمام مراحل با الترتیب یہاں پر آپ کو بتائے جائیں گے۔ اس مضمون کو مکمل دیکھیں یہ آپ کے لیے کافی مفید رہے گا۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور مطلوبہ معلومات نا ملنے کی صورت میں کمنٹس سیکشن میں ہم سے رابطہ فرمائیں۔

وحدت المدارس داخلہ کا طریقہ و فارم ڈاؤن لوڈ کریں

وحدت المدارس الاسلامیہ جماعت اشاعت التوحید و السنۃ العلامیہ کا نمائندہ ترجمان ایک دینی تعلیمی بورڈ ہے۔ جس کی رجسٹریشن 2012 میں “وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان” کے نام سے ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے کی۔ اور اب تک یہ بورڈ ہزاروں طلبہ و طالبات کو بہترین نصاب و نظام تعلیم فراہم کرچکا ہے۔ اور پھر ان کو سالانہ امتحانات میں شریک کرکے اسناد بھی جاری کرچکا ہے۔

Wahdat Ul Madaris Islamia Admission 2024

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

وحدت المدارس داخلہ کا طریقہ کار

اس تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے سب سے پہلے آپ کو وحدت المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ہوگا۔ کیونکہ دینی تعلیم کے تقریبا تمام بورڈز پرائیویٹ طلبہ و طالبات کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرتے اور نا ہی اپنے سالانہ امتحانات میں ان کو شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔ اس میں شرکت کے لیے ضروری ہے کہ طالب/طالبہ باقاعدہ طور پر کسی بھی دینی ادارے یا مدرسہ میں داخل ہو۔ اور وہاں کی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ہی داخلہ ممکن ہوسکے گا۔

داخلہ لینے کا مکمل طریقہ کار وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان 2024

سالانہ امتحانات کا انعقاد دیگر بورڈرز کی ترتیب کی طرح شعبان کے مہینے میں کیا جاتا ہے۔ جب کہ ضمنی و نظر ثانی کا مرحلہ رمضان شریف اور اس کے بعد شوال و ذوالقعدہ میں کیا جاتا ہے۔

داخلہ کے مراحل: وحدت المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ کسی بھی مدرسہ میں داخلہ لیں۔ اور تعلیم نصاب کے مطابق شروع کریں۔ جب سالانہ امتحانات کے داخلے شروع ہوجائیں۔( تقریبا صفر کے مہینے میں داخلہ جات عموما شروع کئے جاتے ہیں) تو مدرسہ یا جامعہ سے داخلہ فارم لیں۔ آپ یہ داخلہ فارم ہماری ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام درجات کے داخلہ فارم یہاں پر مہیا کئے گئے ہیں۔

داخلہ کی تاریخ کا دورانیہ اور فیس کا شیڈول وحدت المدارس

وحدت المدارس کے داخلہ جات تقریبا 2 ماہ جاری رہتے ہیں۔ جس میں پہلے ماہ میں داخل سنگل فیس کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ جب کہ اس کے بعد نصف مہینہ یعنی 15 دن تک داخلے ڈبل فیس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جبکہ آخری 15 دن داخلے تین گنا فیس کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ اور یہ تمام فیس شیڈول کے فارمز محفوظ کرنا ضروری ہے، جو کہ داخلہ فارم کے ساتھ ارسال کئے جائیں گے۔

 داخلہ کی تاریخ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

وحدت المدارس الاسلامیة پاکستان

 حفظ بنین کے داخلہ کےلیے ضروری معلومات و ڈاکومنٹس

اگر آپ شعبہ حفظ کا امتحان دینا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ان تمام معلومات کو پورا کرنا ضروری ہے۔ جوکہ آپ داخلہ فارم پردرج کریں گے۔ سب سے پہلے آپ کا نام مع ولدیت جو آپ کے شناختی کارڈ/برتھ سرٹیفیکیٹ یا بے فارم پر لکھا ہوا ہے اس کے مطابق درج کریں۔ اور اس کی ایک عدد فوٹو کاپی بھی ساتھ لگائیں۔ تمام ضروری معلومات جو نیچے دی گئی تصویر میں آپ کے سامنے موجود ہیں۔ ذکر کریں اور ساتھ میں ایک عدد تازہ تصویر بھی لگائیں۔ تصویر کا سائز آپ نیچے داخلہ فارم کی دی گئی تصویر سے معلوم کرسکتے ہیں۔

داخلہ فارم حفظ شعبہ بنین وحدت المدارس

داخلہ فارم حفظ وحدت المدارس الاسلامیہ

داخلہ برائے حفظ للبنات وحدت المدارس الاسلامیہ

شعبہ حفظ میں داخلہ لینے کے لیے سب سے پہلے نیچے موجود بٹن سے حفظ برائے بنات کا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور فارم میں پوچھی گئی تمام معلومات کا درست اندراج کریں۔ اور کٹنگ یا غلطی یا مٹانے اور ریموونگ سے گریز کریں۔ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو دوبارہ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ بنات کے داخلہ فارم میں تمام معلومات وہی ہیں جو اوپر بنین کے داخلہ فارم میں موجود تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ بنات کی تصویر ساتھ لگانا ممنوع ہے اس لیے بنات کا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اسی پر ہی داخلہ فارم پر کرکے جامعہ/ مدرسہ کی تصدیق و مہر کے ساتھ جمع کرائیں۔

حفظ داخلہ فارم بنات وحدت المدارس

 درجہ کتب بنین کا داخلہ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

اگر درجہ کتب کے طالب علم ہیں تو داخلہ کے لیے آپ کے لیے ذیل میں دیا گیا داخلہ فارم لازمی ہے۔ داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور تمام ضروری معلومات کا اندراج کریں۔ نام ولدیت اور تاریخ پیدائش پتہ وغیرہ۔ اور یاد رکھیں یہ تمام ضروری و بنیادی معلومات آپ اپنے قومی شناختی کارڈ/بے فارم یا برتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق ہی حل کریں۔ اور اپنے القابات اور نسبتیں نقشبندی شامی فاروقی سہروردی وغیرہ لکھنے سے گریز کریں۔ اگر یہ آپ کے آئی ڈی کارڈ یا بے فارم پر درج نہیں ہیں۔ تاکہ بعد میں آپ کی اسناد کا مسلہ نہ بنے۔ اور باقی تمام معلومات آپ داخلہ فارم پر درج کریں۔ اور دفتر جامعہ میں جمع کرائیں۔ ان کی تصدیق کے ساتھ ہی یہ فارم مرکزی دفتر وحدت المدارس الاسلامیہ کی امتحانی کمیٹی میں جمع ہوگا۔ اور اسی پر رول نمبر سلپ کا اجراء ہوگا۔

بنین کتب کا داخلہ فارم وحدت المدارس

بنات داخلہ فارم شعبہ کتب وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

شعبہ بنات درجہ کتب میں داخلہ کے لیے ذیل میں موجود فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اس میں موجود تمام معلومات درست لکھیں۔ اگر پہلی مرتبہ امتحان دے رہے ہیں۔ اور اگر پہلے امتحان میں شریک ہوچکے ہیں تو پھر سابقہ رجسٹرڈ معلومات کے مطابق ہی اپنی معلومات کا اندراج کریں۔ اور مکمل حل کرنے کے بعد اپنے متعلقہ جامعہ/ مدرسہ کو جمع کرائیں۔ جامعہ کی مہر اور تصدیق کے بعد یہ فارم داخلہ کے لئے قبول کیا جائے گا۔

بنات کتب کا داخلہ فارم وحدت المدارس

وحدت المدارس رول نمبر سلپس و نتائج

وحدت المدارس کی دیگر تمام معلومات کے حصول کے لیےہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مثلا  داخلہ فارمز،رول نمبر سلپس، سالانہ نتائج اور دیگر تمام ضروی اور اہم معلومات۔ اس کے ساتھ ہی وحدت المدارس کا مکمل نصاب اور نصابی کتب و شروحات بھی آپ یہاں سے فری پی ڈی ایف حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *