تمام درجات کے داخلہ فارم تنظیم المدارس پاکستان

مدارس کے داخلہ جات اپڈیٹس فارم

تمام درجات کے داخلہ فارم تنظیم المدارس پاکستان ڈاؤن لوڈ کریں۔ تنظیم المدارس کے نصاب میں شامل تمام درجات کے داخلہ فارمز اور داخلہ کا طریقہ کار یہاں سےمعلوم کریں۔ تنظیم المدراس اہل سنت پاکستان کے نصاب و نظام میں کتنے درجات شامل ہیں۔ اور کتنے تعلیم کے مراحل ہیں تمام تر تفصیلات آپ کی خدمت میں رکھیں گے۔ آپ تمام درجات میں داخلہ کی شرائط اور معلومات بھی یہاں پر دیکھ سکیں گے۔ اور اس کے ساتھ داخلہ فارم جس کے ذریعے آپ نے داخلہ کرانا ہے وہ بھی ساتھ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

تمام درجات کے داخلہ فارم تنظیم المدارس پاکستان

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مسلک بریلوی کا نمئندہ ترجمان دینی تعلیمی بورڈ ہے۔ جو مسلک بریلویت سے متعلق عوام الناس اور مدارس کے لئے دینی تعلیم کا نظام او رنصاب فراہم کرتا ہے۔ اور سالانہ امتحانات کا انعقاد کرا کر ان کو اسناد جاری کرتا ہے۔ یہ ملک عزیز میں دینی تعلیم کی بورڈز میں ایک نمایاں کارکردگی کا حامل دینی بورڈ ہے۔ جو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات میں عوام الناس کی خدمت میں سر گرم عمل ہے۔

نصاب تعلیم تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان نے بنین و بنات دونوں شعبہ جات میں بڑی وسیع خدمات پپیش کی ہیں۔ یہاں ہم شعبہ بنین کے نصاب اور درجات پر کچھ نظر ڈالیں گے۔

تخصص فی الفقہ داخلہ کا طریقہ و فارم تنظیم المدارس اہل سنت

تنظیم المدارس کے تحت یہ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں فارغ التحصیل علماء کو تحقیق تو تخریج کے مراحل سے گزار کر استدلال و استفتاء کا ملکہ پیدا کیا جاتا ہے۔ اس کو مکمل کرنے کے بعد عالم دین ایک مضبوط علم کا حامل ہوجاتا ہے۔

تخصص فی الافتاء میں داخلہ کی شرائط

۔1 امیدوار نے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کا عالمیہ دوم کا امتحان ممتاز درجے میں پاس کیا ہو۔

۔2 امیدوار صحیح العقیدہ سنی مسلمان ہو مقطوع اللحیہ کلین شیو نا ہو ایسے امیدوار کا امتحان میں شریک ہونا کالعدم قرار پائےگا۔

۔3 امیدوار کے لیے شہادۃ العالمیہ کا مصدقہ کامیاب نتیجہ کارڈ کی کاپی ساتھ منسلک کرنا ضڑوری ہے۔ اصل کارڈ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

۔4 فوٹو اسٹیٹ کی نقول کےلیے کسی گورنمنٹ کے گزیٹڈ آفیسر یا تنظیم المدارس سے ملحق کسی علیا ادارے کے مہتمم/ناظم صاحب ماجز ہوں گے۔

۔5 جس ادارے سے درجہ تخصص کا داخل بھیجا جارہا ہے، اس جامعہ کا تنظیم المدارس سے اس درجے میں الحاق ہونا ضروری ہے۔ یا کم از کم درجہ علیا میں الحاق ہونا ضروری ہے۔

۔6 امیدوار اپنے دستخط اور نشان انگوٹھا خود لگائے،جعلی ہونے کی صورت میں امتحان کالعدم قرار پائے گا۔

۔7 شہادۃ العالمیہ ممتاز درجہ میں پاس کرنا ضروری ہے۔اگر نا ہو تو سابقہ درجات (خاصہ،عالیہ) میں ممتاز مع الشرف کی پوزیشن ہونا ضروری ہے۔ایسی صورت میں ساتھ میں خاصہ ،عالیہ کی سند/رزلٹ کارڈ لگانا ضروری ہے۔

۔8 امیدوار کے لیے اپنے ذاتی شناختی کارڈ کی ایک کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔

تخصص میں داخلہ کا طریقہ اور نمبروں کی تفصیل

تخصص میں ٹیسٹ اور نمبروں کی تفصیل اور ٹیسٹ کے نصاب سے باخبر ہونا ضروری ہے۔ جو کہ آپ ذیل میں دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

تخصص میں داخلہ ٹیسٹ کا نصاب

داخلہ ٹیسٹ برائے درجہ تخصص میں نمبروں کی تفصیل

تخصص کے داخلہ ٹیسٹ میں نمبروں کی تفصیل

مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *