ابن ماجہ کی شروحات اردو،عربی دورہ حدیث شریف یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ سنن ابن ماجہ کی کتب وشروحات یہاں موجود ہیں۔ اپنی پسندیدہ کتب کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مدارس کی مفید معلومات و کتب حاصل کریں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات،کشف الدرجات اور سالانہ نتائج وغیرہ۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کی دینی اسناد کا معادلہ وتصدیق وغیرہ کا مکمل طریقہ کارو معلومات یہاں سے با آسانی حاصل کریں۔
ابن ماجہ کی شروحات
دین اسلام قال اللہ وقال الرسول ﷺ کا نام ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے قرآن مجید کے الفاظ کی تعلیم بھی دی۔ اوراس کی قولی وعملی تشریح اوروضاحت کا فریضہ بھی انجام دیا۔ کیونکہ یہی حضورعلیہ السلام کا فریضہ مبارکہ تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے احادیث مبارکہ کوسنا، یاد کیا، لکھا اورانھیں عملی طورپراپنی زندگی میں سمو لیا۔ پھرفَليُبلغ الشَّاهِدُ الغائب “سے حکم کی تعمیل میں علم کے اس نور کو پھیلانا شروع کیا۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص نے نبی اکرم کی حیاتِ طیبہ میں ارشادات نبوی کا پہلا مجموعہ تیارکیا۔ جو صحیفہ صادقہ” کے نام سے معروف ہوا۔ روایت حدیث اورتدوین حدیث کا یہ مبارک سلسلہ تیسری صدی ہجری میں اپنےعروج کو پہنچ گیا۔
بخاری شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
سنن للامام ابن الاماجہ القزوینی رحمہ اللہ شروح عربی
اسی دورمیں مسند احمد بن حمبل جیسا ضخیم ذخیرۂ حدیث جمع ہوا۔ نیزحدیث کے چھ اہم ترین مجموعے منصہ شہود پرآئے۔ جنھیں امت اسلامیہ صحاح ستہ یا کتب ستہ” کے نام سے جانتی ہے۔ علمائے اسلام نے ان چھ کتابوں کوانتہائی اہمیت دی۔ اوران کی تدریس وتفہیم اورشرح و تفسیر کا سلسلہ ہردورمیں جاری رہا۔ اوراب تک جاری ہے۔ سنن ابن ماجہ بھی ان چھ کتابوں میں سے ایک ہے۔
طحاوی شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
شرح سنن ابن ماجہ دورہ حدیث شریف
سنن ابن ماجہ کی فقیدالمثال اہمیت وافادیت کی وجہ سے یہ کتاب درس نظامی کے نصاب کا حصہ ہے۔ اور مدارس دینیہ میں طلباء کرام کو درجہ عالمیہ دورہ حدیث شریف میں پڑھائی جاتی ہے۔ اس پر لکھی جانے والی مختلف اردوعربی شروحات اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ سامنے موجود “ڈاؤن لوڈ کریں” کے بٹن پر کلک کریں۔ اوراپنی مطلوبہ کتب محفوظ کریں۔
مؤطا امام محمد کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب اور اس کی اردو عربی شروحات
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب و شروحات کی تفصیل |
Sunan e Ibn-e-Maja RahmaniaMaktababh Dar Ul Fikr Al Beirut |
سنن ابن ماجہ۔للامام ابو عبداللہ محمد بن یزید ابن ماجہ ناشر؛ مکتبہ رحمانیہ مکتبہ دارالفکر البیروت لبنان |
Ihsaan E Eilahi |
احسان الہی شرح سنن ابن ماجہ مؤطین طحاوی و نسائی شریفمؤلف؛ مولانا اختر حسین بھاولپوری۔ ناشر؛ مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی کراچی۔ |
Misbah Al Zajaja Urdu Sharha Ibn e Maja |
مصباح الزجاجہ شرح اردو مشکلات سنن ابن ماجہناشر: مکتبہ نعمانیہ کراچی |
Shurooh E Ibn E Maja |
عربی شروح للابن ماجہمصباح الزجاجہ لسیوطیکفایۃ الحاجہ للسندیانجاح الحاجہ للعبد الغنی مجددی دھلویمصباح الزجاجہ للشیخ احمد البوصیریما یلیق من حل اللغات، شرح المشکلاتللعلامہ فخر الحسن گنگوھیمختصرما تمس الیہ الحاجۃللعلامہ عبد الرشید نعمانیناشر: بیت الفکرالدولیہ |
Sunan Ibn E Majah Urdu |
سنن ابن ماجہ شریف مترجم مع اردو مختصر شرحمترجم؛ مولانا محمد قاسم امین مدظلہ العالی ناشر؛ مکتبۃ العلم |
Injah ul Haja Hashia Ibn e Maja |
انجاح الحاجۃ حاشیۃ سنن ابن ماجہترجمہ: شاہ عبدالغنی مجدد ناشر؛مکتبہ اسلامیہ۔ |
Al Kawakib Ul Wahhaja Sharh IbnEMajah |
الکواکب الوھاجہ شرح سنن ابن ماجہ للقزوینیللشیخ المحمد المنتقی الکشناوی الکوماسی ناشر: دارالعربیہ بیروت لبنان |
Sharah SunanE Ibn E Maja |
شرح سنن ابن ماجہتالیف؛ الامام الحافظ علاء الدین مغلطاوی ابن قلیج بن عبداللہ الحنفی۔ ناشر؛ مکتبہ نزارمصطفی البازالمملکۃ بالسعودیہ العربیہ۔
|
درس نظامی کی نصابی کتابیں و شروحات ومدارس معلومات
مدارس کی نصابی کتب و شروحات فری حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کی مفید معلومات حاصل کریں۔ وفاق المدارس نیواپڈیٹس سے بروقت باخبررہنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ جمعہ کے بیانات کے لیےعلمی وتحقیقی مضامین سے بھرپوربہترین مواد حاصل کریں۔
Ibne maja ki sharah mudallal sharah ibne majah ke naam se hai m mandoor sb ki urdu me jo khud arbi sharah tasneef farmaye the. Pdf milsakta hai kya?
محترم جدید شروحات ابھی قریب قریب میں لکھی گئی ہیں۔ ان کا پی ڈی ایف ملنا مشکل ہے۔