وفاق المدارس العربیہ کے الحاق کرانے کا طریقہ و تمام تفصیلات یہاں پڑھیں۔ وفاق المدارس سے الحاق کرانے کا کیا طریقہ ہے، اس کی شرائط اور فوائد اور الحاق فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ یہاں دیکھ سکیں گے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے بنین و بنات کے مدارس و جامعات کے الحاق کے لیے کن شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے الحاق کرانے سے متعلقہ نہایت ہی ضروری اور مفید معلومات۔ اس مضمون کو مکمل پڑھیں۔ اور کسی بھی مطلوبہ معلومات کے حصول میں دشواری ہو تو بلاتکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
وفاق المدارس العربیہ کے الحاق کرانے کا طریقہ و تمام تفصیلات
وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک دینی تعلیمی بورڈ ہے جو پاکستان میں دینی مدارس کے نصاب، امتحانات اور اسناد کو معیاری بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس بورڈ سے الحاق کرنے سے مدارس کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں
wiafq Ul Madaris Ilhaq Karny Ka Tareqah
Read all the details and how to join Federation of Al-Madaris Al-Arabiya here. What is the method of affiliation with Federated Schools, its terms and benefits and the affiliation form can be downloaded from here. Along with this, you will be able to see here what conditions must be fulfilled for the affiliation of Madrasas and Jamiats of Banin and Banat to the Federation of Al-Madaris Al-Arabiya Pakistan. Very important and useful information related to affiliation of Federation of Al-Madaris Al-Arabiya with Pakistan. Read this article in full. And if there is any problem in getting any required information, feel free to contact us in the comments box.
وفاق المدارس سے الحاق کرانے کےفوائد
وفاق المدارس کی تسلیم شدہ اسناد: وفاق المدارس سے الحاق شدہ مدارس کی سندیں پورے پاکستان میں تسلیم شدہ ہوتی ہیں، جس سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع میں آسانی ہوتی ہے۔ ملکی سطح کی یونیورسٹیاں اور گورنمنٹ کا ادارہائ
معیاری نصاب: وفاق المدارس کا نصاب جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس سے طلباء کو معیاری تعلیم حاصل ہوتی ہے۔
تربیت یافتہ اساتذہ: وفاق المدارس اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی کام کرتا ہے، جس سے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
امتحانات کا نظام: وفاق المدارس کا امتحانات کا نظام شفاف اور منظم ہے، جس سے طلباء کے علم کی درست جانچ پڑتال ہوتی ہے۔
اکابرین کی سرپرستی: وفاق المدارس سے الحاق کرانے کے بعد جامعہ/مدرسہ کو اکابرین کی سرپرستی حاصل ہوجاتی ہے۔
الحاق کی شرائط
وفاق المدارس سے الحاق کے لیے درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے:
مدارس کی رجسٹریشن: مدرسہ حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
انتظامی ڈھانچہ: مدرسے کا ایک باقاعدہ انتظامی ڈھانچہ ہونا چاہیے، جس میں مہتمم، ناظم، اساتذہ اور دیگر عملہ شامل ہوں۔
تعلیمی سہولیات: مدرسے میں مناسب تعلیمی سہولیات، جیسے کہ کلاس رومز، لائبریری، وغیرہ ہونی چاہئیں۔
اساتذہ کی اہلیت: مدرسے کے اساتذہ وفاق المدارس کی مقرر کردہ اہلیت کے حامل ہونے چاہئیں۔
مدرسہ کا نظم و نسق: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دئے گئے نظام و ترتیب کے مطابق ہونا چاہیے
نصاب: مدرسہ وفاق المدارس کے نصاب کا پابند ہوگا۔
وفاق المدارس سے الحاق کرانے کی تمام تر تفصیلات و شرائط وفاق المدارس کے الحاق فارم پر موجود ہیں۔ وہاں سے باآسانی پڑھی جاسکتی ہیں۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا الحاق فارم
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں۔
Wifaq Ul Madaris Alrabiah Ilhaq Form PDF Download From Here
مدرسہ کو وفاق المدارس سے الحاق کرانے کے مراحل
وفاق المدارس سے الحاق کے لیے درج ذیل مراحل سے گزارنا ہوتا ہے:
رجسٹریشن: مدرسے کو وفاق المدارس کی جانب سے جاری کردی الحاق فارم پر کرکے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی دفتر جمع کرانا ہوگا۔ جس میں لکھی گئی تمام تفصیلات کا درست ہونا ضروری ہے۔ اس کا حلفا اقرار حلف نامہ پر دینا ہوگا۔ جس کی تمام تر تفصیل آپ الحاق فارم پر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔
دستاویزات کی جمع: مدرسے کو وفاق المدارس العربیہ سے الحاق کرانے کے لئے وفاق المدارس کی جانب سے متعین کردہ درج ذیل دستاویزات جمع کرنی ہوں گی۔
رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
انتظامی ڈھانچے کی تفصیلات
تعلیمی سہولیات کی تفصیلات
اساتذہ کی اہلیت کے سرٹیفکیٹ
معائنہ: وفاق المدارس کی ایک خصوصی ٹیم مدرسے کا معائنہ کرے گی۔ جو کہ عموما ضلعہ مسئول کی ذمے داری ہوتی ہے۔
فیصلہ: ضلعی مسئول معائنہ کرنے کے بعد ایک سفارشی لیٹر لکھے گا جس کی رپورٹ اور لیٹر کی بنیاد پر وفاق المدارس الحاق کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔
الحاق فیس: وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ الحاق کرانے کے لیے سالانہ آپ کو وفاق المدارس الحاق فیس ادا کرنا ہوگی۔ جس میں جامعہ کے الحاق اور درجات کے الحاق کی فیسیں مختلف ہیں۔ جن کی تفصیل وفاق المدارس کے الحاق فارم پر موجود ہے۔
الحاق کے لیے درکار وقت الحاق کے لیے وقت کا دورانیہ الحاق کے مراحل پر مشتمل ہے۔ الحاق فارم کا پر کرنا،مسئول کامعانئہ، مسئول کی رپورٹ، اور دفتر وفاق تمام دستاویزات اور فیس جمع کرانے کا مرحلہ آخری ہے۔ جتنی جلد آپ مراحل مکمل کریں گے۔ آپ کے جامعہ کا الحاق ہوگا۔
الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے۔ اس کے لیے آپ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ ڈاؤن لوڈ فارمز پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے مختلف قسم کی تفصیلات ظاھر ہوچکی ہیں۔ ان میں سے متفرق فارمز تلاش کریں۔ متفرق فارمز کے ذیل میں موجود الحاق فارم پر کلک کریں۔ اور تھوڑا سا انتظار فرمائیں اس کے اوپن ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ جوکہ آپ ذیر استعمال انٹرنیٹ کی سپیڈ پر منحصر ہے۔ کیونکہ الحاق فارم 8 صفحات پر مشتمل پی،ڈی،ایف کی صورت میں ہے۔ جب یہ آپ کے پاس اوپن ہوگا تو فارم کے اوپرایک کونے میں ڈاؤن لوڈ کے نشان پر کلک کریں۔ باقی تمام تفصیلات اور مراحل آپ الحاق فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔
مدرسہ کا الحاق وفاق المدارس کے ساتھ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے الحاق دینی مدارس کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر سکیں۔ اور اپنے فارغ التحصیل طلباء کو بہترین اعلی عصری تعلیم اور بہترین روزگار کے مواقع مہیا کرسکتے ہیں۔ الحاق کے لیے درج ذیل شرائط اور مراحل کو پورا کرنا ضروری ہے۔ جو کہ اوپر بالتفصیل بتادی گئی ہیں۔
رابطہ نمبرز وفاق المدارس العربیہ پاکستان
https://www.wifaqulmadaris.org/ :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ
wifaqulmadaris@gmail.com :وفاق المدارس العربیہ پاکستان ای میل ایڈریس
وفاق المدارس العربیہ کے رابطہ نمبرز:
Phone: +92-061-6514525-26-27
061-6539665, 6539376
Fax: +061-6539485
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی دفتر کا ایڈریس: شير شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن ملتان