pdf تسہیل الادب شروحات درجہ ثانیہ عامہ

تسہیل الادب شروحات درجہ ثانیہ عامہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

تسہیل الادب شروحات درجہ ثانیہ عامہ یہاں موجود ہیں۔ درس نظامی کتب وشروحآت کی فرہمی کا سلسلہ الحمداللہ جاری ہے۔ وفاق المدارس کے تعلیمی نصاب،کتب وشروحات،نتائج وغیرہ کی مکمل معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

تسہیل الادب شروحات درجہ ثانیہ عامہ

عربی زبان علوم عربیہ کے لیے بنیاد ہے۔ اسی زبان پر مہارت کے بعد ہی انسان درس نظامی اور علوم دینیہ کو با آسانی سمجھ سکتا ہے۔ کیونکہ عربی ہماری مذھبی زبان ہے۔اور ہمارا مکمل دین اسی عربی زبان میں موجود ہے۔ اور بنیاد دین قرآن مجید اسی عربی زبان  میں نازل ہوا۔ اسی لیے عربی زبان سیکھنے کی فضیلت بھی ہے۔ اوریہی جنتیوں کی زبان ہے۔

شرح تسہیل الادب درجہ ثانیہ عامہ

عربی زبان کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء امت نے ہمیشہ اس کی تدریس پر زور دیا ہے۔ اور اس سلسلہ میں بہت سی مفید کتابیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔ ان میں اسباق بھی ہیں۔ اورساتھ مشق بھی دی گئی ہے۔تاکہ طلباء کرام و طالبات نہایت آسانی سے عربی زبان سے مناسبت پیدا کرسکیں۔اور پھر مضبوط بنیاد کے بعد اس پرمہارت حاصل کرسکیں۔لیکن ان کی تدریس پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے اکثر طلباء کرام اس کو سرسری سا پڑھتے ہیں۔اساتذہ سے بھی اس کو ایک زائد چیز سمجھ کر طلباء کے ذمےلگا دیتے ہیں۔ کہ اس کو اتنا حل کرلیں۔اتنی مشقین دیکھ لیں۔ پیپر حل ہوجائے گا۔حالانکہ یہ علمی خیانت ہے۔اور طلباء کرام کی علمی قابلیتوں کا قتل عام ہے۔

معلم الانشاء کی تمام جلدیں اور ان کی شروحات فری ڈاؤن لوڈ کریں۔

تسہیل الادب درجہ ثانیہ عامہ

اسی ضرورت و اہمیت کو مد ںظر رکھتے ہوئے۔ صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے کتاب تسہیل الادب کو تحریرکیا۔ تاکہ طلباء کرام اس کتاب کی مدد سے عربی زبان کی گرائمر سے واقف ہوں۔ اور انہیں عربی زبان سے شد بد ہوسکے۔ شیخ الوفاق رحمہ اللہ نے اسباق بھی دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمارین یعنی مشقیں بھی دی ہیں۔ تاکہ طلباء کرام پڑھے ہوئے سبق کو حل کریں۔ اور ساتھ اس کی مشق کر کے مضبوطی پیدا کریں۔ اس افادیت و جامعیت کی بنا پراس کو درس نظامی کے نصاب میں شامل کیا گیا۔ اور یہ درجہ ثانیہ عامہ کے طلباء کو پڑھائی جاتی ہے۔

تسہیل الادب کتاب اور شروحات برائے درجہ ثانیہ عامہ

ڈاؤن لوڈ لنک شروحات کے نام

Tasheel ul Adab

ڈاؤن لوڈ کریں

تسہیل الادب

مصنفہ؛فضیلۃ الشیخ مولانا سلیم اللہ خان صاحب

پبلشرز؛مکتبۃ پاکستان

Musahhil ul Adab

 Sharh Tasheel ul Adab

ڈاؤن لوڈ کریں

مسہل الادب شرح تسہیل الادب

تالیف؛ابو عکاشہ حضرت مولانا قاری سعید الرحمن ،مدرس جامعہ دارالقرآن رحیم آباد،سوات۔

درس نظامی کتب و شروحات پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں۔

درس نظامی کی تمام کتب اور انکی شروحات ۔اس پیج سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ مندرجہ بالا طریقے کے مطابق تمام کتب کی شروحات کو جمع کردیا گیا ہے۔ تاکہ طلباء کرام کو تلاش کرنے کی مشقت سے بچایا جاسکے۔ اور وہ با آسانی اپنی علمی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ اسی طرح مدارس کی دیگر معلومات مثلا؛مدارس نصاب، مدارس نتائج مدارس داخلہ جات مدارس تعلیمی وغیر تعلیمی سرگرمیاں، جمعہ کے بیانات اور علمی تحقییق مضامیں۔اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے اس پیج کو وزٹ کرتے رہیں۔

2 thoughts on “تسہیل الادب شروحات درجہ ثانیہ عامہ

  1. معلم الانشاء کی شروحات ڈاون لوڈ نہیں ہو رہی ہے ایرر آ جاتا ہے شکریہ

    1. بہت شکریہ جناب۔ پوسٹ اپڈیٹ کردی گئی ہے۔ دوبارہ چیک فرمائیں۔ ان شاء اللہ اب رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *