تنظیم المدارس اسناد کامعادلہ برائے ایم اے عربی واسلامیات

تنظیم المدارس اسناد کامعادلہ برائے ایم اے عربی واسلامیات

اپڈیٹس اسناد کی تصدیق

تنظیم المدارس اسناد کامعادلہ برائے ایم اے عربی واسلامیات یہاں موجود ہے۔ معادلہ کا طریقہ کار،معادلہ کے تمام مراحل شرائط وضروری ہدایات تمام معلومات اس پیج سے حاصل کریں۔ مذید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراپنی مطلوبہ کتب ومعلومات کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سےرابطہ فرمائیں۔

تنظیم المدارس اسناد کامعادلہ برائے ایم اے عربی واسلامیات

اہل سنت پاکستان کی اسناد کے معادلے کا طریقہ۔ اس کی کیا شرائط ہیں۔ اسناد کے معادلہ کے کیا کیا مراحل ہیں۔ تمام ترتفصیلات اس پیج پرآپ پڑھ سکیں گے۔ ایچ ای سی اسلام آباد تنظیم المدارس پاکستان سے جاری شدہ شہادۃالعالمیہ کو ایم،اے اسلامیات کے برابرتسلیم کرتا ہے۔ جس کے لیے شہادۃالعالمیہ کے حامل کو اس کی بنیاد پرمعادلہ کی سند حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانی ہوگی۔ لہذا مدارس دینیہ کے فاضلین اورفاضلات جنہوں نے اپنی درس نظامی کی تعیم مکمل کرلی ہو۔ اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت چاروں درجات یعنی درجہ ثانیہ عامہ، ثانیہ خاصہ، العالیہ اورعالمیہ کے امتحانات میں کامیابی کے بعد اسناد حاصل کرچکے ہوں۔ اوروہ مزید عصری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یا کسی بھی سرکاری ملازمت کی خواہشمند ہیں۔ تو بتائے گئے طریقہ کاراورہدایات کے مطابق “ایچ ای سی” سے معادلہ سند کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائیں۔

شہادۃالعالمیہ کی بنیاد پر معادلہ کی سند حاصل کرنے کا مرحلہ وار طریقہ کار

  پہلا مرحلہ۔ معادلہ کے لیے ضروری ڈاکومنٹس: سب سے پہلے معادلہ سند کے امیدوار کے پاس ان تمام ڈاکومنٹس اورکاغذات کا موجود ہونا ضروری ہے۔(1) امیدوارکے پاس درجہ عامہ تا عالمیہ تمام اسناد کے اصل دستاویزات موجود ہوں۔ جن میں رزلٹ کارڈ اور ڈگری یعنی اسناد شامل ہیں۔

۔(2) امیدوار کی تمام تعلیمی اسناد پراس کا نام، ولدیت اورتاریخ پیدائش تمام معلومات کا اندراج اس کے قومی شناختی کارڈ کے مطابق ہو۔

۔(3) درجہ ثانیہ عامہ کے نتیجے کے جاری ہونے تک امیدوار کی عمر کم از کم 14 برس ہو۔

۔(4) عامہ تا عالمیہ تمام درجات کی اسناد میں دو، دو سال کا وقفہ ہونا لازمی ہے۔

۔(5) معادلہ کے امیدوار کے لیے لازم ہے۔ کہ وہ اپنے تمام درست کوائف کے ساتھ “آئی بی سی سی” کا فارم پر کرے۔

۔(6) “ایچ ای سی” کا جاری کردہ معادلہ فارم مکمل پرکریں۔ اپنے متعلقہ جامعہ جہاں سے بھی درجہ عالمیہ پاس کیا ہے۔ وہاں سے اس فارم پرتصدیق کروائیں۔

تنظیم المدارس سے اسناد کی تصدیقات و این او سی

دوسرامرحلہ۔ اوپر بتائے گئے تمام دستاویزات یعنی ڈاکومنٹس کی دفترتنظیم المدارس پاکستان سے بذات خود یا بذریعہ ڈاک تصدیقات کروائیں۔ اوراین،او،سی کا اجراء کروائیں۔

۔(1) امیدوارکے پاس درجہ عامہ تا عالمیہ تمام درجات کی اسناد اوران کے رزلٹ کارڈز موجود ہوں۔

۔(2) امیدواراپنا قومی شناختی کارڈ بمع دوعدد فوٹوکاپی ہمراہ لائے۔

۔(3) امیدوارکی تمام تعلیمی اسناد و رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ ضروری ہے۔ درجہ عامہ اور خاصہ کی  دو دو فوٹو کاپیاں ساتھ ہوں۔ اوردرجہ عالیہ اورعالمیہ کے اسناد کی ایک ایک کاپی ہمراہ لائیں

۔(4) عامہ تا عالمیہ تمام درجات کے رزلٹ کارڈ اوراسناد کے مطابق تصدیق نامہ این او سی کا اجرا کروائیں۔

۔(5) “آئی،بی،سی،سی” میں کیس جمع کروانے کے لیے امیدوار کو تصدیق شدہ لفافہ میں دستاویزات کا سیٹ فراہم کیا جائے گا۔ جسے امیدوار کھولے بغیرآگے جمع کروانے کا پابند ہے۔

تنظیم المدارس اسناد کا معادلہ

ضروری گزارشات: تمام اسناد اوررزلٹ کارڈ وغیرہ۔ جن میں اصل کاغذات بمع فوٹوکاپیاں اور”این او سی” کی تصدیقات شامل ہیں۔ ان تمام ڈاکومنٹس کی تصدیقات کے لیے مجموعی فیس 2200 روپے ہے۔ مقررہ فیس دفتر تنظیم المدارس  کے شعبہ اکاؤنٹس میں نقد جمع کروائیں۔  یا تنظیم المدارس کے (UBL,0161200636452)”یو بی ایل” بینک اکاؤنٹ نمبر میں بذریعہ آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے.

انٹربورڈ کمیٹی آف چئیرمین سے تصدیقات

تیسرامرحلہ: انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین سے اسناد کی تصدیقات کے لیے دفتر تنظیم المدارس سے مرحلہ تصدیقات کے بعد درج ذیل اشیاء پرمشتمل سیل شدہ مصدقہ لفافہ فراہم کیا جائے گا۔

۔(1) امیدوار کا حل شدہ “آئی،بی،سی،سی” فارم۔

۔(2) امیدوار کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔

۔(3) درجہ عامہ اور خاصہ کی اصل اسناد بمع نقول جوکہ تنظیم المدارس سے تصدیق شدہ ہوں گی۔

۔(4) غیرملکی طلباء کے پاسپورٹ اورویزا یا مہاجرکارڈ کی کاپیاں۔

۔(5) دفترتنظیم المدارس سے مذکورہ اشیاء پر مشتمل سرمہرسیل شدہ لفافہ وصول کرکے انٹر بورڈ کی  مقررہ فیس2430 روپے کی رسید کے ہمراہ “آئی بی سی سی” کے دفتر میں جمع کروائیں۔

تنظیم المدارس دینی اسناد کی تصدیق آئی،بی،سی،سی سے

۔(1) مصدقہ دستاویزات تاریخ تصدیق سے چھ ماہ یعنی (180) دنوں کے اندراندر”ائی بی سی سی” آفس جمع کروانا لازمی ہے۔

۔(2) آئی بی سی سی آفس میں امیدواربذات خود یا اس کا کوئی بھی خونی رشتہ دار کیس یعنی کاغذات دستی جمع کروا سکتا ہے۔

۔(3) سہولت کے پیش نظر”آئی بی سی سی” آفس میں دستاویزات “ٹی سی ایس” کے ذریعے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

ہائرایجوکیشن کمیشن سے اسناد کی تصدیقات

چوتھامرحلہ: “ایچ ای سی” یعنی ہائرایجوکیشن کمیشن سے تصدیقات کے لیے “آئی بی سی سی” سے تصدیق کے بعد درج ذیل اشیاء پر مشتمل ڈاکومنٹس کا مکمل سیٹ بذریعہ “ٹی سی ایس”ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ہیڈ آفس اسلام آباد روانہ کر دیں۔

۔(1) ایچ ای سی کا حل شدہ فارم برائے معادلہ جوکہ آپ کے متعلقہ جامعہ اور تنظیم المدارس سے تصدیق شدہ۔

۔(2) امیدوارکے اصل قومی شناخت کارڈ کی فوٹو کاپی۔

۔(3) امیدوارکے پاس درجہ عامہ تا عالمیہ تمام درجات کی اصل اسناد اوررزلٹ کارڈ۔ جوکہ دفترتنظیم المدارس کے تصدیق کردہ۔

 ۔(4) درجہ عامہ تا عالمیہ تمام اسناد اور رزلٹ کارڈ کی نقول۔ جوکہ دفترکے دفتر تنظیم المدارس اور “آئی،بی،سی،سی” کے تصدیق کردہ ہیں۔ یاد رہے کہ تنظیم المدارس سے تصدیق شدہ عامہ وخاصہ کی اسناد کی پشت پر”آئی بی سی سی” کی تصدیق کی فوٹو کاپی بھی کرائیں۔

۔(5) دینی اسناد کے معادلہ کی مقررہ فیس /2000 روپے کی چلان سلپ

نوٹ:(1)“ایچ ای سی” کے “ایچ بی ایل” کے بینک اکاؤنٹ نمبر میں بذریعہ چالان جمع کروائی جا سکتی ہے۔

۔(2) تمام اصل دستاویزات بھی ایچ ای سی کے آفس روانہ کرنا لازمی ہے۔ ان اسناد کی چیکنگ کرنے کے بعد آپ کے دیے گئے ایڈریس پر واپس روانہ کر دی جائیں گی۔

۔(3) نیزایچ ای سی فارم پراپنا مکمل نام ایڈریس اور فون نمبر واضح درج کریں۔ تاکہ آپ کے دیے گئے نام اور پتہ کے مطابق ایکولنس لیٹر آپ کے بتائے ہوئے ایڈریس پر پہنچ سکے۔

 گھر بیٹھے اسناد کا معادلہ بذریعہ ایجنٹ

اہم اطلاع: یاد رکھیں کہ تنظیم المدارس کے بعد “ایچ ای سی” یا “آئی بی سی سی” کا براہ راست یا بالواسطہ کوئی بھی ایجنٹ یا ذیلی ایجنٹ نہیں ہے۔ لہذا کسی بھی خود ساختہ ایجنٹ یا سب ایجنٹ کے ذریعے دستاویزات جمع کروانے کی صورت میں اگرامیدوار کسی بھی نا خوش گوارواقعہ کا سامنا کرتا ہے۔ تو اس کا ذمہ دار خود امیدوار ہوگا۔

مزید معلومات کے حصول کے لیے دفتری اوقات کار میں تنظیم المدارس شعبہ تصدیقات سے رابطہ فرمائیں۔

انٹربورڈ آف چئیرمین کمیٹی کے صوبائی دفاتر

اہم اطلاع: امیدواروں کی سہولت کے لیے انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور ہائرایجوکیشن کے مرکزی اور صوبائی دفاتر کے ایڈریس دیے جا رہے ہیں۔ تاکہ تمام فضلاء اپنے متعلقہ قریبی دفاترسے رجوع کرسکیں۔

انٹربورڈ آف کمیٹی چئیرمین(IBCC)دفاتر کے ایڈریس

صوبائی دفاتر لسٹ ڈاؤن لوڈ کریں

تنظیم المدارس سالانہ امتحانات،نتائج کتب وشروحات

تنظیم المدارس کی نصابی کتب و شروحات فری حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم المدارس تعلیمی بورڈ کی نیو اپڈیٹس وغیرہ حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اپنی مطلوبہ کتب/معلومات کے حصول کے لیےکمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

6 thoughts on “تنظیم المدارس اسناد کامعادلہ برائے ایم اے عربی واسلامیات

  1. السلام عليكم محترم و مکرم جناب پرنسپل آف تنظیم المدارس پاکستان
    ! جناب عالی
    مودبانہ گزارش ہے کہ اسناد و رزلٹ کارڈ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے، ان کی تصحیح کروائی ہے، اس بارے میں رہنمائی فرما دیں آپ کی عین نوازش ہوگی مکمل طریقہ کار کسطرح اور کتنے روز تک ہوجائے گا
    والسلام
    العارض
    محمد عبید (گیلے وال ضلع لودھراں)

    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ محترم اس پر کام جاری ہے۔ بہت جلد ان شاء اللہ اس سے متعلقہ تمام تر تفصیلات آپ بخوبی جان سکیں گے۔ شکریہ۔ مزید یا ارجنٹ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے آفیشل سائٹ سے رجوع فرمائیں۔

  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    مؤدبانہ گزارش ہے کہ فدوی نے 1445 میں سال اول دراسات کا امتحان دیا ۔ وفاق کی جانب سے جاری کردہ رول نمبر سلپ میں درج والدیت غلط ہے۔ اس کی تصحیح کا طریقہ کارکیا ہے؟

    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کو امتحان سے قبل جیسے ہی رول نمبر سلپ ملی فورا دفتر وفاق رابطہ کرنا چاہیئے تھا۔ پر اب بھی ممکن ہے۔ جامعہ کے لیٹر پیڈ پر جامعہ کی مہر و مہتمم کے دستخط کے ساتھ وفاق المدارس کے دفتری ناظم ک درخواست لکھیں۔ اور اپنے مسئلے کا ذکر کریں۔ لیکن یہ کشف الدرجات پر چیک کرکے پھر کریں اگر وہاں پھر بھی غلطی ہے تو اس طریقے سے دفتر وفاق رابطہ کریں۔ باقی دفتر والے آپ کی تصحیح اور طریقہ مکمل کرادیں گے۔

  3. السلام علیکم
    میں نے 25 سمتبر کو ڈاک بھیجی ہے ایک مارکشیٹ میں تصحیح کروانی ہے اور اسناد کی تصدیق
    ابھی تک واپس نہیں آئے بتادیں کب تک واپس ملیں گے

    1. اپنے متعلقہ دفتر تنظیم المدارس سے ہی رابطہ فرمائیں جی۔ وہی آپ کی درست راہنمائی کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *