تیسیر المنطق شروحات درجہ ثانیہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اورہر کتاب کی تمام ترشروحات ایک ہی پیج پر آپ حاصل کرسکتے ہیں۔ بار بار تلاش کرنے کی مشقت سے بچیں۔ اور ہر کتاب کی تمام تر شروحات ایک ہی پیج پرحاصل کریں۔ درس نظامی کتب وشروحات کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مذید معلومات کے حصول کے لئے کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔
تیسیر المنطق شروحات درجہ ثانیہ
علم منطق انسانی فکر کی تصحیح کرنے والے علم کا نام ہے۔اس علم منطق کا موضوع غوروفکر ہے۔ منطق کا مقصداندازفکر کا صحیح ہونا ہے۔ اس علم کی ابتداء انسانیت کی تخلیق کے بعد سے ہوئی۔ یعنی جب سے انسان نے شعور سنبھالا ہے۔ اس میں علمِ منطق سے بدیہی طور پر آشنائی موجود ہے۔
ایسا غوجی کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
شرح تیسیر المنطق برائے ثانیہ عامہ
ارسطو معلم اول نے اپنے استاد اسکندر رومی کے حکم پراس علم کی تدوین کی۔ اس کے بعد معلم ثانی ابو نصر فارابی نے شاہ منصور کے حکم پرعلم منطق کو مزید مدون کیا۔ اور یونانی سے عربی زبان میں منتقل کردیا۔ اس کے بعد معلم ثالث ابو علی حسین بن عبداللہ بن سینا البخاری نے اس علم کو مزید وسعت دی۔ اور یہ کام انہوں نے سلطان مسعود کے حکم سے کیا۔ فارابی نےعلم منطق کو“رئیس العلوم“ کہا ہے۔ ابوعلی سینا نے اس علم ِمنطق کو“ خادم العلوم “ کہا ہے۔ امام غزالی رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ منطقی علوم میں اچھی طرح واقفیت نہ ہو توعلوم میں اعتماد حاصل نہیں ہوتا۔
مرقات کی تمام شروحات فری ڈاؤن لوڈ کریں
شروحات تیسیر المنطق برائے درجہ ثانیہ عامہ
علمِ منطق کو سیکھے بغیر علمِ کلام فلسفہ اصولِ فقہ اور دیگرعلوم کی کتابوں کو سمجھنا قدرے مشکل ہوجاتا ہے۔ قاضی ثناء للہ پانی پتی نے فرمایا: علم منطق جوتمام علوم کا خادم ہے۔ اس کا پڑھنا مفید ہے۔ مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا: علم منطق وفلسفہ کی تعلیم سے ذہن وفکر کو شعورکی بلندیاں ملتی ہیں۔ اور ذہن ایک درست و منظم طریقے سے سوچنے کا عادی بن جاتا ہے۔ اور یہ علم منطق علم تفسیرحدیث وفقہ اصول فقہ و دیگرعلوم کے مسائل کو سمجھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ابوالحسن ندوی رحمہ اللہ نے فرمایا: منطق ایک طرح کی ذھن کی ورزش اور دماغی ریاضت ہے۔ اسی وہمیت کی وجہ سے علم منطق درس نظامی میں داخل ہے۔ اور باقاعدہ تدریسا اس کی کتب پڑھائی جاتی ہیں۔ انہیں کتب میں سے سب سے مبتدی کتابچہ جو طلباء کو سب سے پہلے پڑھایا جاتا ہے۔ تاکہ علم منطق کی مبادیات و اصطلاحات سے آشنائی ہوجائے۔ اور طلباءکرام فن کو بخوبی سمجھ سکیں۔ تیسیرالمنطق ہے۔ جوکہ درجہ ثانیہ عامہ کے نصاب میں شامل ہے۔
تفسیر پارہ عم کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب تیسیرالمنطق و شروحات
ڈاؤن لوڈ لنک |
شروحات و کتب کے نام |
Taiseer Ul Mantiq |
تیسیر المنطقمصنف؛ مولانا عبداللہ گنگوہی رحمہ اللہ بحاشئی قدیمہ” تیسیر المنطق” الشیخ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی بحاشیہ جدیدہ “تفسیر المنطق” الشیخ مولانا جمیل احمد تھانوی رحمہ اللہ ناشر؛ مکتبۃ البشری کراچی پاکستان |
Asan Taiseer ul Mantiq |
آسان تیسیر المنطقمرتب؛ مولانا محمد عمر فاروق ڈیروی فاضل دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا ناشر؛ المکتبۃ العلمیۃ الاشرفیۃ مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ ماہڑہ |
Asas ul MantiqSharh Urdu Taiseer Ul Mantiq |
اساس المنطق شرح اردو تیسیر المنطقجلد 1،2مؤلف؛ الشیخ مولانا سیف الرحمن قاسم صاحب ناشر؛ جامعۃ الطیبات الصالحات گلی نمبر 4 کالج روڈ گوجرانوالہ |
Tasheel Ul Mantiq Arabi |
تسہیل المنطق (عربی)اعداد وترتیب؛ محمد انور بدخشانی شیخ الحدیث بجامعۃ العلوم الاسلامیۃ علامہ بنوری ٹاؤن ناشر؛ بیت العلم کراچی ادارۃ الانور |
Tasheel ul Mantiq Taiseer Ul Mantiqڈاؤن لوڈ کریں |
تسہیل المنطق علی تیسر المنطقافادات؛ الشیخ مولانا نذیر احمد صاحب پسند فرمودہ؛ الشیخ ولی الکامل مفتی محمد حسن دامت برکاتھم العالیہ مرتب؛ حافظ میاں عبدالرحمن بالاکوٹی فاضل جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور ناشر؛ دارالکتاب غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور |
Tanveer ul Mantiq
|
تنویر المنطق ترتیب و تسہیل تیسیر المنطقتصنیف؛ الشیخ حضرت مولانا حافظ محمد عبداللہ گنگوہی مرتب؛ مولانا محمد یونس قاسمی صاحب ناشر؛ کتب خانہ فخریہ دیوبند |
Tahzeeb ul MantiqHashiya Subhani |
تہذیب المنطق مع حاشیہ سبحانیللعلامۃ سعد الدین مسعود بن عمر التفتازانی محشی؛ اسجد السبحانی الارریاوی الناشر؛ مکتبہ علمیہ ارریہ بہار الہند |
کتب و شروحات درس نظامی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں۔
درس نظامی کی نصابی کتب اور انکی شروحات۔اسی طرح غیر نصابی اسلامی کتب اور مدارس کی تعلیمی معلومات، نصاب، داخلہ جات، نتائج، مدارس اسناد معادلہ وتصدیق وغیرہ اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔