عالمیہ کی سند کے معادلہ کا طریقہ کار یہاں دستیاب ہے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سند شہادۃ العالمیہ کا معادلہ آپ کیسے کراسکتے ہیں اسی طرح اس کی شرائط کیا کیا ہیں اور مکمل طریقہ کار کیا ہے ، مکمل معلومات یہاں دستیاب ہیں ،مزید معلومات اور راہنمائی کے لیے آپ کمنٹس میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
عالمیہ کی سند کے معادلہ کا طریقہ کار
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ درس نظامی میں آخری سال درجہ عالمیہ دوم کی سند کا معادلہ گورنمنٹ آف پاکستان سے منظور شدہ ہے ۔ اور حکومت پاکستان نے 2004 ء میں اس سند کو ایم ، اے اسلامیات و ایم ،اے عربی کے مساوی تسلیم کیا تھا ۔ گورنمنٹ ادارہ ، ایچ ، ای ، سی ، ( مرکزی دفتر اسلام آباد پاکستان ) تمام دینی اسناد کا معادلہ جاری کرنے کا مجاز ہے ۔
شہادۃ العالمیہ معادلہ کی شرائط ۔
شھادۃ العالمیہ سند کا معادلہ کرانے کے لیے حامل شہادۃ العالمیہ کو درج ذیل شرائط پر پورا اتر نا ضروری ہے ۔
۔ 1۔جن میں عالمیہ کے امتحان کے وقت حامل ہذا کی عمر کا بیس(20 ) سال ہونالازمی ہے۔
۔ ، 2۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تمام اسناد میں دو ، دو سال کا وقفہ ہوناضروری ہے۔
۔ 3۔معادلہ کرانے والے شخص کے پاس موجود تما م اسناد کے کوائف اس کے قومی شناختی کارڈ کے موافق ہوں ، مثلا اس کی تاریخ پیدائش ، پیدائش کا دن ، پیدائش کا مہینہ و سال وغیرہ۔
۔4۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی چرف سے جاری کردہ تمام اسناد وفاق المدارس کے مرکزی دفتر(ملتان) سے درجہ ثانویہ عامہ تادرجہ عالمیہ دوم تمام اسناد مع کشف الدرجات (رزلٹ کارڈ ) تصدیق شدہ ہوں ۔
۔5۔دفتر وفاق المدارس آپ کو اسناد کی تصدیق کے ساتھ ایک سر بمہر لفافہ جاری کرے گا ،جسے کھولنے کا مجاز صرف گورنمنٹ ادارہ “آئی ، بی ، سی ، سی ” ہے ۔اسناد کی ویریفکیشن اور معادلہ کے حصول کے لیے اس لیٹر کا ہونا ضروری ہے۔
شھادۃ العالمیہ معادلہ کا طریقہ کار۔
کا مکمل طریقہ کار یہ ہے( equivalence )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ شہادۃ العالمیہ کے معادلہ
سب سے پہلے اپنی درس نظامی کی تمام اسناد جو کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جاری کردہ ہیں ( مدارس کی جانب سے کردہ اسناد کی ضرورت نہیں ہے۔ ) وہ مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے تصدیق کرائیں ۔ ان اسناد کی تصدیق کر کے ان اسناد کے ساتھ ساتھ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک سیل بند لیٹر جاری کرے گا ، اس لیٹر کو کھولے بغیر اپنی تمام اسناد اور وفاق المدارس العربیہ کے اس سیل بند لیٹر کو ، گورنمنٹ ادارہ ” آئی ، بی ، سی ، سی ” ( راولپنڈی ، پنجاب ) میں جمع کرائیں ۔
گورنمنٹ ادارہ ” آئی ، بی ، سی، سی ” ایک دن کے بعد آپ کے تمام کاغزات اسناد وغیرہ واپس کردے گا ۔ جو آپ کو بزریعہ” ٹی، سی ،ایس” سرکاری تعلیمی ادارہ : ہائر ایجوکیشن کمیشن ( مرکزی دفتر ) : کو روانہ کرنے ہیں ۔ان تمام کاغذات کے ساتھ اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ ضرور رکھیں ، یاد رہے کہ سرکاری تعلیمی ادارہ “ایچ ،ای ، سی ” آ پ کی تمام دینی اسناد کا معادلہ کرنے کے بعد اس معادلہ کی سند آپ کو بزریعہ ڈاک روانہ کرے گا ، اس لیے ڈاک پارسل پر اپنا نام ، ولدیت ، فون نمبرز ، ایڈریس وغیرہ درست لکھیں ۔
چند دنوں بعد معادلہ سند آپ کوآپ کے دیے ہوئے پتہ پر موصول ہوجائی گی ۔
میری اصل اسناد تمام مراحل سے گزر کر میرے پاس واپس آگئی ہیں
تو معادلہ سرٹیفکیٹ کب تک جاری ہوکر آئیگا
2
ماہ گزر گئے
Hec
معادلہ کے لئے میٹرک ضروری ہے کیا ؟
بھائی میں نے ایف اے مدرسہ کے اسناد کے بنیاد پہ نہے کیا ھے اور دورہ حدیث کے بعد بی اے کے لازمی مضامین پاس کیا ھے اور ان مضامین کی رزلٹ کارڈ بھی علامہ محمد اقبال اوپن یونیورسٹی سے وصول کیا ھے اب مجھے ایک بی سی سی جانے کی ضرورت ھے یا نھے