گھر میں داخل ہونے کی دعا سنتیں و آداب۔ اسی طرح بیت الخلا میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں۔ اور داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں اورآداب یہاں موجود ہیں۔ ہماری اس سائیٹ پر مدارس کی تعلیمی معلومات نصابی اورغیرنصابی کو تو کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی اسلامی دعائیں اسی طرح عبادات اور دیگراسلامی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
گھر میں داخل ہونے کی دعا سنتیں و آداب
گھر میں داخل ہونے کی دعا
: جب بھی کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہو۔ تو داخل ہونے کے بعد یہ دعا پڑھے۔ اوراس دعا کے پڑھنے کے بعد۔ پھر اپنے گھر والوں کو سلام کرے۔ دعا کے الفاظ یہ ہیں۔
اللہم انی اسئلک خیرالمولج و خیرالمخرج بسم اللہ ولجنا وبسم اللہ خرجنا وعلی اللہ ربنا توکلنا
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ بہترین داخلے کا اور بہترین نکلنے کا۔ ہم اللہ کا نام لے کرداخل ہوئے۔ اور اللہ تعالی کا نام لیکر ہم گھر سے نکلے۔ اور ہم نے اللہ رب العزت پربھروسہ کیا۔
حوالہ: سنن ابی داؤد شریف حدیث نمبر 486 مکتبہ بیروت جلد نمبر4۔ اسی طرح مشکاۃ شریف میں بھی یہ حدیث مبارکہ موجود ہے۔
گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعا
جب کوئی شخص گھر سے باہر نکلنے لگے۔ تو یہ دعا پڑھے۔
بسم اللہ توکلت اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
ترجمہ: میں اللہ رب العزت کا نام لے کر اپنے گھر سے نکلا۔ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا۔ اور گناہ سے بچنے کی اورنیکی کرنے کی طاقت اور ہمت اللہ رب العزت کی طرف سے ہی ہے۔
حوالہ: سنن ترمذی جلد نمبر 5 حدیث نمبر 490 مکتبہ بیروت۔ اسی طرح مشکاۃ شریف میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔
گھر سے نکلنے والی دعا کی فضیلت
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے۔ کہ جو بھی اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھ لے۔ تو شیطان اس شخص کو بہکانے سے یا اس کو تکلیف دینے سے بازرہتا ہے۔ اور اس شخص سے ہٹ جاتا ہے۔
بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت کی دعا
جب کوئی شخص جائے پاخانہ یعنی بیت الخلا جائے۔ تو داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لے۔ پھراس کے بعد یہ مسنون دعا پڑھے۔
اللہ انی اعوذ بک من الخبث والخبائث
ترجمہ: اے اللہ میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ خبیث جنات مرد ہوں یا عورت ہوں۔ ان سب سے۔
حوالہ: یہ حدیث مبارکہ صحیح بخاری جلد نمبر1 حدیث نمبر 48 مکتبہ قاہرہ میں موجود ہے۔ اسی طرح سنن ترمذی جلد نمبر2 حدیث نمبر 53 مکتبہ بیروت میں موجود ہے۔
بیت الخلاء کی دعا کی فضیلت
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے۔ کہ اس دعا کے پڑھنے سے بسم اللہ کے پڑھنے سے شیاطین کی آنکھوں اور انسان کی شرمگاہ کے درمیان بسم اللہ آڑھ بن جاتی ہے۔ انسان کی شرمگاہ اور شیاطین کے درمیان رکاوٹ حائل ہوجاتی ہے۔ اورانسان شیاطین کے شرورسے محفوظ ہو جاتا ہے۔
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعائیں
جب کوئی شخص بیت الخلاء واش روم سے نکلنے لگے۔ جب بیت الخلاء سے نکلے۔ تو غفرانک کہے۔ اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے۔
الحمدللہ الذی اذہب عنی الاذی وعافانی
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لیے ہیں۔ جس نے ہمیں مجھے تکلیف دینے والی چیز سے دور کیا۔اور ہمیں سکون بخشا۔
حوالہ: یہ حدیث مبارکہ سنن الکبری جلد نمبر9حدیث نمبر 35 مکتبہ بیروت موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشکاۃ شریف میں بھی موجود ہے۔
گھر میں داخل ہونے کی سنتیں اورآداب
۔(1) گھر میں مسنون دعا پڑھتے ہوئے داخل ہوں۔
۔(2) کسی اور کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینا۔ اوراگر اپنی ہی گھر میں داخل ہو رہے ہیں۔ تو پھر پہلے اجازت لینا۔ یا کسی چیز کے ذریعے آواز پیدا کرکے۔ اپنے آنے کی اطلاع کرنا۔ مثلا کھانسی کے ذریعے، دروازہ کھٹکھٹا کر یا پاؤں کے جوتے سے آواز پیدا کرکے۔ اہل خانہ کو اپنے آنے کی اطلاع دے کر گھر میں داخل ہونا۔
۔(3) گھرمیں داخل ہونے پہلے دایاں پاؤں داخل کرنا۔
۔(4) سب گھر والوں کو سلام کرنا۔ یہ گھر میں داخل ہونے کی سنتیں آداب ہیں۔
گھر سے باہر نکلنے کی سنتیں اور آداب
جب کوئی گھر سے باہر جانے لگے تو ان سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھے۔
۔(1) باہرنکلتے وقت گھروالوں کو سلام کرکے نکلے۔
۔(2) گھر سے باہرنکلتے وقت پہلے دایاں بایاں پاؤں باہررکھے۔
۔(3) گھر سے باہر نکلتے وقت گھر سے باہرنکلنے کی دعا پڑھے۔ جوکہ اوپر بمع ترجمہ لکھ دی گئی ہے۔
یہ گھر سے باہر نکلنے کی سنتیں ہیں۔ جو کہ حضورعلیہ السلام و صحابہ کرام کی تعلیمات سے ماخوذ ہیں۔
شب قدر کی فضیلت اور احکام و مسائل
بیت الخلا میں داخل ہونے کی سنتیں اورآداب
بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے ان سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھیں۔
۔(1) اپنے سرکو ٹوپی،رومال کسی بھی چیزسے ڈھانپ لیں۔
۔(2) جوتے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوں۔
۔(3) اوربائیں پیر سے بیت الخلاء میں داخل ہوں۔
۔(4) بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ اور مسنون دعا پڑھنا۔
۔(5) بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے ہراس چیز کو نکال دینا۔ جس کی بے ادبی کا اندیشہ ہو۔ مثلا ایسی انگوٹھی وغیرہ جس پر اللہ کا نام ہو۔ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہو۔ یا قران کریم کی کوئی آیت درج ہو۔ اوروہ ظاہرا نظرآرہی ہو۔
۔(6) قضائے حاجت کے دوران قبلہ مشرفہ کی طرف چہرہ یا پشت نہ کرنا۔ یاد رہے کہ ایسا کرنا ممنوع اور سخت گناہ کا کام ہے۔
۔(7) اپنا تہبند، ازاربند اور شلوار وغیرہ کھڑے ہو کر نہ اتاریں۔ بلکہ زمین کے جتنا زیادہ قریب ہوکر اتاریں۔ اتنا ہی بہتر ہے۔ یعنی جب بیٹھنے لگے تب کھولا جائے۔ تاکہ ستر کم سے کم کھلے۔
۔(8) استنجا کے لیے مٹی کے ڈھیلوں کا استعمال کرنا۔ اسی طرح ٹوائلٹ پیپراور پانی استعمال کرنا بھی زیادہ بہتر ہے۔
۔(9) استنجا بائیں ہاتھ سے کرنا۔ واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت آئی ہے۔
۔(10) پیشاب پاخانہ کے دوران بات چیت کرنا۔ البتہ اگرکوئی ضروری بات پیش آجائے تو گنجائش ہے۔ لیکن بیت الخلا کے اندراپنی زبان سے کسی بھی قسم کا ذکرنہ کرے۔ نہ تو چھینک آنے پرالحمدللہ کہے۔ اور نہ ہی کسی کے سلام کا جواب دے۔
۔(11) بیٹھ کر قضائے حاجت کرنا۔ کھڑے ہو کر قضائے حاجت کرنا مکروہ اورمنع ہے۔
۔(12) قضائے حاجت کے لیے اگرکھلی جگہ پر جانا پڑے۔ تو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا۔ جہاں کسی کی نظر نہ پڑے۔
۔(13) اوراس جگہ کو نرم کرنا تاکہ پیشاب وغیرہ کی چھینٹیں بدن پر نہ پڑیں۔ کیونکہ اس بات پر حدیث مبارکہ میں سخت وعید آئی ہے۔
۔(14) بیت الخلا سے باہر نکلتے وقت پہلے دایاں پیر باہر نکالنا۔ اور بایاں پیر بعد میں نکالنا۔ اوربیت الخلاء سے نکلنے کے بعد باہر نکلنے کی مسنون دعا پڑھنا۔
۔(15) قضائے حاجت کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح مٹی وغیرہ سے رگڑ کر یا صابن سے دھو لینا۔ تاکہ بدبو وغیرہ زائل ہو جائے۔ یہ تمام کے تمام آداب اورسنتیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے ماخوذ ہیں۔
روزمرہ کی دعائیں اور اسلامی معلومات عامہ
ہماری اس سائٹ پر مدارس کی تعلیمی سرگرمیاں۔ ان کا نصاب مکمل کتب وشروحات مہیا کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کی امتحانی معلومات رول نمبرسلپس کشف الدرجات وغیرہ۔ اور مدارس کی دینی اسناد سے متعلقہ مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اس کے ساتھ ہی قرآن مجید کی آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔ نوٹ بہت جلد فی میلز کے لیے الگ سے فی میل ٹیچرزاورکلاسز بھی مہیا کی جائیں گی۔