اسناد پر تاریخ پیدائش،شناختی کارڈ وغیرہ درست کرنےکاطریقہ کار

اسناد پر تاریخ پیدائش،شناختی کارڈ وغیرہ درست کرنےکاطریقہ کار

اسناد کی تصدیق

وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جاری شدہ اسناد میں۔ نام، ولدیت میں جزوی تبدیلی۔ یا لاحقے لقب وغیرہ کی تبدیلی۔ اسی طرح اسناد میں تاریخ پیدائش ۔ شناختی کارڈ،وغیرہ کی تبدیلی کا مکمل طریقہ کار یہاں موجود ہے۔ اسی طرح وفاق المدارس اسناد میں جزوی تبدیلی کا درخواست فارم آپ اس پیج سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اسناد پر تاریخ پیدائش،شناختی کارڈ وغیرہ درست کرنےکاطریقہ کار

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والی اسناد میں اگر تاریخ پیدائش یا آئی ڈی کارڈ نمبر وغیرہ درست نیں ہے تو اس کی تبدیلی کا مکمل طریقہ کار اور ہدایات یہاں موجود ہیں۔

وفاق المدارس اسناد میں تاریخ پیدائش ،شناختی کارڈ نمبر تبدیلی کا طریقہ کار۔

۔1 وفاق المدارس اسناد میں  اگر تاریخ پیدائش  غلط ہے تو اس کی درستگی کے لیے ہدایات و طریقہ کار یہ ہے۔

.۔2 متعلقہ جامعہ یا مدرسہ جس سے آپ نے وفاق المدارس کی آخری سند حاصل کی ہے۔ اس جامعہ سے وفاق المدارس کے درخواست درستگی فارم پر تصدیق کروائیں۔ مہتمم کے دستخط ہوں یا مدرسہ کی مجاز اتھارٹی ۔ جو وفاق المدارس کے ریکارڈ میں درج ہو۔

  ۔3 امیدوار کا بے فارم یا میٹرک سند یا قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ان میں سے کسی ایک کے تصدیق شدہ نقل درخواست فارم کے ساتھ لگائیں۔ تصدیق مدرسہ کے مہتمم ،وفاق المدارس کے ضلعی مسئول یا کسی بھی 17 گریڈ کے افسر سے تصدیق شدہ ہو۔

 ۔4 درخواست درستگی فارم  کے  ساتھ اسٹام پیپر پر بیان حلفی تحریر شدہ ہو۔ جس میں امیدوار کی اسناد میں مطلوبہ درستگی کی صراحت کے ساتھ تحریر ہو۔

 ۔ 5 اسناد میں مطلوبہ درستگی کے بارے میں قومی اخبار جو متعلقہ صوبے سے شائع ہوا ہو۔ اس میں اشتہار دینا لازم ہے ۔جس میں ریکارڈ میں موجود غلط نام یا غلط ولدیت اور امیدوار کا مطلوبہ درست نام اور ولدیت اور اس کا پتہ درج ہونا چاہیے۔ مقامی اخبار میں اشتہار دینا قابل قبول نہیں۔

۔6 جس مدرسہ سے وفاق المدارس العربیہ کا آخری امتحان پاس کیا ہو۔ اس مدرسہ کے رجسٹر داخل خارج کی ایک تصدیق شدہ نقل۔ جس میں امیدوار کا نام واضح درج ہو۔ درخواست کے ساتھ ملائیں۔

۔7 امیدوار کو اپنی تمام اسناد کے ساتھ مکمل اصل ریکارڈ وفاق المدارس کے مطالبہ کے وقت دفتر وفاق میں حاضر کرنا لازمی ہوگا۔

 تاریخ پیدائش کی درستگی کا طریقہ کار

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اسناد میں تاریخ پیدائش درست کروانے کا طریقہ کار۔

۔1 متعلقہ مدرسہ اور یا جامعہ جس سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی آخری سند حاصل کی ہو۔ اس مدرسہ کی تصدیق درخواست فارم برائے درستگی اسناد پر۔  ہونا لازمی ہے مہتمم کے دستخط موجود ہوں یا وفاق المدارس العربیہ کے مقامی مسئول یا کسی بھی 17 گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہو۔

۔2 اسناد درست کروانے والے کا بے فارم یا میٹرک سند یا پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ۔ ان میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی جامعہ کے مہتمم۔ یا وفاق المدارس کے مقامی مسئول۔ یا کسی سرکاری آفیسر سے تصدیق شدہ ہو۔

۔3 درستگی اسناد کروانے والا اگر شہادت العالمیہ کا حامل ہے۔ تو اسے بیان حلفی پر یہ بیان دینا ہوگا کہ میں کسی سرکاری ادارے میں ملازم نہیں ہوں۔ سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں سرکاری ریکارڈ کے برعکس۔ وفاق المدارس تاریخ پیدائش میں تبدیلی نہیں کرے گا۔

۔4 جس مدرسہ یا جامعہ سے وفاق المدارس العربیہ کا آخری امتحان پاس کیا ہو۔ اس مدرسہ کے رجسٹر داخل خارج کی تصدیق شدہ نقل ساتھ لگائیں۔ جس میں امیدوار کا نام صاف واضح ہو۔

۔5 واضح رہے کہ درجہ متوسطہ کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم حد 12 سال ہے۔ درجہ اولی کی رجسٹریشن کے لیے امیدوار کی عمر 13 سال۔ درجہ ثانویہ عامہ کے لیے کم از کم 14 سال ہونا۔ خاصہ سال اول کے لیے امیدوار کی عمر 15 سال ہونا۔ اور درجہ عالمیہ سال دوم کے وقت امیدوار کی عمر 20 سال ہونا شرط ہے۔ اس سے کم ہونے کی صورت میں وفاق المدارس کے ریکارڈ میں تاریخ پیدائش تبدیل نہیں کی جائے گی۔

وفاق المدارس العربیہ کی طرف سے جاری کردہ اسناد میں نام یا ولدیت کے کسی حصے(لاحقہ) کی تبدیلی کا طریقہ کار۔

 واضح رہے کہ لاحقہ سے مراد وہ نام ہے۔ جو باقاعدہ طور پر نام نہیں رکھا جاتا۔ بلکہ لقب کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ البتہ بعض لوگ اس کو اپنے نام کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ جیسے قاری حافظ مولانا حاجی خان ملک چوہدری وغیرہ۔ اگر وفاق المدارس اسناد کا حامل اپنے اسناد میں اس لاحقے کی تبدیلی کروانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے درج ذیل کوائف کا موجود ہونا ضروری ہے۔

۔1 جس مدرسہ سے امیدوار نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی آخری سند حاصل کی ہے۔ اس مدرسہ سے درخواست فارم برائے درستگی اسناد پر مدرسہ کے مہتمم۔ یا مدرسہ کی انتظامیہ جو وفاق المدارس کے ریکارڈ میں درج ہو اس سے تصدیق کروانا لازم ہے۔

۔2 امیدوار کا بے فارم یا میٹرک سند یا قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ۔ان میں سے کسی ایک کی کاپی مہتمم کی تصدیق یا وفاق المدارس کے مقامی ضلعی مسعول کی تصدیق۔ یا کسی سرکاری 17 گریٹ افیسر سے تصدیق شدہ ہو۔ساتھ لگائیں۔

۔3 جس مدرسہ سے امیدوار نے وفاق المدارس کا آخری امتحان پاس کیا ہے۔ اس مدرسہ کے رجسٹر داخل خارج کی مہتمم سے تصدیق شدہ نقل ساتھ لف کریں۔ اس میں امیدوار کا نام واضح درج ہونا لازمی ہے۔

وفاق المدارس کے ریکارڈ میں غلط اندراج کی صورت میں درستگی کا طریقہ کار۔

واضح رہے کہ اگر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانی داخلہ فارم کے اندر تمام معلومات درست ہوں۔ لیکن وفاق المدارس کے ریکارڈ میں غلط اندراج ہوا ہو۔ یا امیدوار کے نام اس کے تلفظ میں فرق ہو۔ یعنی اس سے اصل بنیادی ریکارڈ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو رہی۔ تو اس کی درستگی کے لیے طریقہ کاریہ  ہے۔

۔1 اپنے متعلقہ مدرسہ (جس سے وفاق المدارس کا اخری امتحان پاس کیا ہے) اس مدرسہ کی تصدیق درخواست درستگی فارم پر کروائیں ۔

۔2 امیدوار کا بے فارم، میٹرک سند، قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ۔ ان میں سے کسی ایک کی مہتمم سے تصدیق شدہ یا وفاق المدارس کے ضلعی مسئول یا کسی 17 گریڈ سرکاری افیسر سے تصدیق شدہ نقل ساتھ لف کریں۔

واضح رہے کہ اگر بغیر فیس جمع کروائے غلطی کی تصدیق کروانا چاہتے ہیں دفتری غلطی کی تصحیح کرانا چاہتے ہیں۔ تو وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ رزلٹ کے اعلان کے بعد 90 دن کےاندراندرتبدیلی کرالیں۔ اگر وفاق المدارس العربیہ کی طرف سے اسناد جاری ہو جائیں۔ تو اس کے بعد دفتر غلطی کی تصحیح کرانے کے لیے مثنی اسناد فیس وصول کی جائے گی۔

انتظامیہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے اسناد کی درستگی کروانے کا طریقہ کار۔

 بنیادی شرائط۔1 امیدوار کا درخواست درستگی فارم برائے اسناد خود اپنے ہاتھ سے پر کرنا ضروری ہے۔

۔2 امیدوار اپنے شناختی کارڈ کے مطابق۔ یا قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں وفاق المدارس کے ریکارڈ کے مطابق۔ اپنے مکمل دستخط اور انگوٹھے کا نشان درخواست درستگی فارم کے مقررہ جگہ پر درج کریں۔

۔3 درخواست فارم پر موجود تصویر کے خانے میں۔ مدرسہ کے مہتمم یا انتظامیہ سے تصدیق شدہ تصویر لگائیں۔

۔4 درخواست درستگی فارم کے ساتھ اصل اسناد جن میں تبدیلی کروانا مقصود ہے۔ ساتھ لگائیں۔

۔5 واضح رہے کہ دفتر وفاق المدارس العربیہ کی انتظامیہ۔ وہی درخواست فارم قبول کرتی ہے۔ جو ہر لحاظ سے مکمل ہو۔ نامکمل فارم امیدوار کو واپس کر دیے جائیں گے۔ ایسے فارم وفاق المدارس کے دفتر کی ہدایات کے مطابق مکمل کر کے۔ بغیر کسی تاخیر کے وفاق المدارس کے دفتر کو بذریعہ رجسٹری دوبارہ ارسال کر دیں۔

۔5 اگر وفاق المدارس العربیہ کے انتظامیہ نے کسی درخواست فارم کو مسترد کر دیا ہے۔ تو اس درخواست فارم کو 90 دن کے اندر واپس کرنا ضروری ہے۔ اگرآپ مقررہ مدت کے اندر کاغذات واپس نہیں کرتے۔ تو جمع شدہ فیس وفاق المدارس ضبط کر لے گا۔ اور امیدوار کو اس کی واپسی کا حق نہیں ہے۔ اگر آپ اسناد میں تبدیلی کرانا چاہتے ہیں تو دوبارہ سے نئی فیس جمع کروانی ہوگی۔

درخواست فارم برائے جزوی درستگی اسناد وفاق المدارس العربیہ پاکستان۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *