خاصہ اول بنات کا نصاب کتب و شروحات یہاں سے فری حاصل کریں۔ خاصہ سال اول للبنات کا مکمل نصاب کتب و شروحات فری ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتاب کی تمام تر شروحات ایک ہی پیج پر حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور اپنی مطلوبہ کتب و معلومات کے حصول کے لیے نیچے موجود کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
خاصہ اول بنات کا نصاب کتب و شروحات
مسلک اہل سنت والجماعت کا دینی تعلیم بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان تمام تعلیمی بورڈز میں ایک منفرد و نمایاں حیثیت و مقام کا حامل ہے۔ جو کہ اپنے بہترین نصاب و عمدہ نظم ونسق اور ہر سال بڑھتی ہوئی حیران کن تعداد کی وجہ سے دنیا کو ورطئہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نصاب تعلیم ایک جامع ترین نصاب ہے۔ جو کہ تمام دینی علوم کو جامع ہے.
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا تعلیمی نصاب برائے بنین و بنات
بنات و بنات کی دینی تعلیم میں نصاب و نظم ونسق کے بہتری میں بلا شبہ وفاق المدارس العربیہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ جو کہ طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات کے لیے بھی بہترین نصاب تعلیم مہیا کرتا ہے۔ اور لڑکوں کی طرح ہی طالبات کے لیے نصاب تعلیم۔ اسناد کا اجراء اور دیگر تمام سہولیات جو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سند پرایک طالب علم کو ملتی ہیں۔ وہ تمام تر سہولیات و فوائد بنات کے لیے بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ کیونکہ عورت اگر زیور تعلیم سے آراستہ ہوجائے، تو بدلتا ہے زمانہ۔
بنات کا تعلیمی نصاب برائے طالبات وفاق المدارس العربیہ پاکستان
علوم دینیہ سے امت کی بنیاد کو روشناس کرانے کے لیے اور پہلی درسگاہ کو پہلے سے ہی دینی علوم و فنون سے آراستہ کرنے کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بنات کے لئے بھی بہترین نصاب متعین کیا ہے۔ جو کہ 6 سال کے عرصے پر مشتمل ہے۔ جس کو شروع کرنے کے لیے طالبہ کا کم از کم قرآن مجید اور مڈل یا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ اور بنین کے جامع نصاب کی طرح بنات کا نصاب تعلیم بھی تمام دینی علوم کو جامع ہے۔ جس میں علوم قرآنیہ، تفسیر،اصول تفسیر، علم حدیث و اصول حدیث، فقہ ادب لغت عربی،آداب معاشرت اور دیگر بھت سے مفید علوم پر مشتمل ہے۔ لیکن تمام علوم میں سے طالبات کے نصاب میں صرف علوم کا وہی حصہ شامل کیا گیا ہے، جو کہ طالبات کی ضرورت ہے۔
خاصہ اول بنات کا نصاب مکمل تفصیل
تمام درجات میں مشترکہ طور پر6 پیریڈز ہوتے ہیں۔ اور اسی طرح سالانہ امتحانات میں بھی 6 ہی پیپرز لئے جاتے ہیں۔ جن میں علوم کے ساتھ ساتھ فنون ضروریہ کو بھی شامل کردیا جاتا ہے۔
۔(1)علم ترجمہ تفسیروحفظ و تجوید: ترجمہ وتفسیر مختصر پارہ عم اور اس کے ساتھ ہی خلاصۃ التجوید اور عم پارے کا ربع حفظ کرنا نصاب کا حصہ ہے۔
۔(2)علم حدیث: جوامع الکلم( مصنفہ مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ) زاد الطالبین مکمل۔ ترکیب از باب اول تا ذکر مغیبات
۔(3)علم فقہ وسیرت: تعلیم الاسلام مکمل۔ تاریخ اسلام حصہ سوم( مؤلفہ مولانا محمد میاں صاحب)
۔(4) علم صرف: علم الصرف(جلد1،2،3) اور اس کے ساتھ ہی تمرین الصرف سے اجراء بھی شامل ہے۔
۔(5) علم نحو: 1،علم النحو مع اجراء از تمرین النحو/تسہیل النحو۔ 2، عوامل النحو باترکیب۔
۔(6)علم ادب العربی: الطریقۃ العصریہ( جلد1) عربی کا معلم (جلد اول،دوم) مصنفہ مولانا عبدالستار خان صاحب۔
خاصہ اول بنات نصابی کتب و شروحات فری پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ
خاصہ اول بنات نصابی کتب و شروحات |
|
Tafseer Amma Parahتفاسیر پارہ عم فری ڈاؤن لوڈ کریں Khulasat Uttajwid |
تفاسیر پارہ عمخلاصۃ التجوید |
Zad Ul Ttalebinزادالطالبین کی کتاب وشروحات ڈاؤن لوڈ کریں Jwame Ul Kalim |
زادالطالبین کتاب اوراس کی شروحات
جوامع الکلم |
Taleem Ul islaamTarikh e Islaam |
تعلیم الاسلام ڈاؤن لوڈ کریں
تاریخ اسلاممصنفہ: مولانا محمد میاں رحمہ اللہ |
Ilmu Ssarf |
علم الصرفجلد1،2،3 |
Ilmun NahwTasheel Un NahwAwamil un Nahw |
علم النحو مع اجراء تمرین النحو وتسہیل النحو
تسہیل النحو
عوامل النحومکتبۃ البشری |
Tariqatul Asriyahطریقۃ العصریہ کتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریںArabi Ka Muallimعربی کا معلم جلد1 ڈاؤن لوڈ کریں عربی کا معلم جلد2 ڈاؤن لوڈ کریں |
الطریقۃ العصریہجلد1
عربی کا معلممولانا عبدالستار خان صاحبجلد1،2،3،4مکتبۃ البشری پاکستان |
درس نظامی نصابی کتب و معلومات
دینی مدارس و تمام وفاقوں کا نصاب تعلیم، نصابی کتب و شروحات فری حاصل کریں۔ اسی طرح تمام مدارس و جامعات و وفاق کی امتحانی معلومات اور نیو اپڈیٹس سے بروقت باخبر ہونے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مدارس سالانہ وضمنی نتائج،کشف الدرجات/ و رول نمبر سلپ کے آسان حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔