پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے۔

پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے

اپڈیٹس

پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے۔ اپلائی کا مکمل طریقہ یہاں دیکھیں۔ پاکستان ایئرفورس نے بڑی تعداد میں خطیب اور مؤذن کے لیے تازہ ترین ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے۔ اس کا مکمل طریقہ کار یہاں دیھکیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے

پاکستان ایئر فورس میں بحیثیت سویرین سٹاف سویلین سٹاف شمولیت اختیار کرنے کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے بڑے پیمانے پرخطیب اور موذن کے لیے سیٹوں کا اعلان کیا ہے۔ جس کے لیے انہوں نے تمام تعلیمی قابلیت تجربہ اور سلیکشن کا طریقہ کار۔ اس کے علاوہ دیگر تمام ضروری معلومات اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔

 پی اے ایف میں خطیب اور مؤذن بھرتی ہونے کے لیے تعلیمی قابلیت اور تجربہ

واضح رہے کہ خطیب 15 سکیل جبکہ مؤذن 7 سکیل پر ہوگا۔ خطیب کے لیے تعلیمی قابلیت اور تجربہ انٹرمیڈیٹ ہو۔ اور ساتھ میں کسی بھی رجسٹرڈ دارالعلوم/ادارہ سے درس نظامی کا فاضل ہو۔ شہادۃ العالمیہ کا حامل ہو۔ اورحافظ قران ہو۔ اس کے ساتھ ہی عمر کی حد 18 سے 25 سال تک ہے۔ جبکہ موذن کے لیے تعلیمی قابلیت اور تجربہ: مڈل پاس ہو، حافظ قران ہو اور قاری ہو۔ جبکہ موذن کے لیے عمر کی حد 18 سے 30 سال تک ہے۔

پی اے ایف میں بطور خطیب اور موذن سلیکشن کا طریقہ کار

 خطیب اور موذن سلیکشن کے امیدواران پی اے ایف کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کریں۔

 پی اے ایف کے سلیکشن اینڈ انفارمیشن سینٹر پر امیدوار برائے خطیب کے لیے کمپیٹرائزڈ ذہانت کا امتحان ہوگا۔ جبکہ موذن کے لیے ابتدائی انٹرویو لازمی ہے۔

 ائیرہیڈ کوارٹرزسلیکشن بورڈ کے سامنے انٹرویو۔

  فائنل سلیکشن ائیرہیڈ کوارٹرز میں میرٹ اور صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

منتخب امیدواران کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

 فٹ اورکامیاب امیدواران کو ضرورت کے مطابق ملک کے کسی بھی پاکستان ایئر فورس کے بیس پرتعینات کیا جا سکتا ہے۔

پی اے ایف میں بطور مؤذن اور خطیب بھرتی ہونے کے لیے نااہل ہونے کی وجوہات

امیدوارکسی بھی سرکاری ملازمت یا فوجی تربیت سے برطرف شدہ ہو۔

امیدوار اخلاقی جرائم میں سے کسی اخلاقی جرم کی بنا پرعدالت سے سزا یافتہ ہو۔

یا امیدواران میں سے کوئی گورنمنٹ فورسز، اپیل میڈیکل بورڈ، سینٹرل میڈیکل بورڈ یا کسی بھی میڈیکل بورڈ سے مسترد شدہ ہو۔

یا ایسے امیدواران جن کی تعلیم اسناد جعلی پائی جائیں۔ اور معلومات کی فراہمی میں غلط بیانی کے مرتکب ہوں۔ ایسے تمام امیدواران پاکستان ایئرفورس میں سلیکشن کے لیے نا اہل ہیں۔

پاکستان ائیرفورس میں سلیکشن کے لیے عمومی معلومات

 تمام اسامیوں میں عمر کی بالائی حد میں مزید پانچ سال کی رعایت دی جا سکتی ہے۔

اسی طرح تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے خواہش مند امیدواران اورآرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے محکمہ سے این او سی اور چال چلن سرٹیفیکیٹ جو کہ موجودہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے دستخط شدہ ہو، لازما ہمراہ لائیں۔

ایسے سرکاری ملازمین بشمول کنٹریکٹ سرکاری ملازمین جو دو سال لگا تار سروس کرچکے ہوں، ان کی عمر کی بالائی حد میں مزید 10 سال کی رعایت دی جائے گی۔ اور وہ 55 سال کی عمر تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

اسی طرح آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو 15 سال یا جتنی سروس آرمڈ فورسز میں کی ہو (جو بھی کم ہو) کوعمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے گی۔

ایسے امیدواران جن کا تعلق بلوچستان، سندھ، قبائل۔ ازاد کشمیر اور نادرن ایریا سے ہو ان کی عمر کی بالائی حد میں مزید تین سال کی رعایت دی جائے گی۔

پی اے ایف رجسٹریشن ضروری نوٹ

پی ایف حاضر سروس اور ریٹائرڈ یونیفارم/سویلین حضرات کے بچے رجسٹریشن کے وقت اپنے والد کے کوائف کا اندراج لازمی کروائیں۔ بعد میں اندراج نہیں کیا جائے گا۔

ایسے امیدوار جن کے کاغذات نامکمل ہوں۔ ان کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سنٹر میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستان ائیرفورس میں اپلائی کے لیے اہم اطلاع وکوائف

پی اے ایف میں بطور خطیب اورمؤذن سلیکشن کی اہلیت رکھنے والے امیدواران اپنی اصل اسناد، بشمول ڈیٹیل مارکس شیٹ (رزلٹ کارڈ) اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دو عدد پاسپورٹ سائز نیو تصاویر کے ہمراہ کسی بھی نزدیک ترین پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر پر رجسٹریشن کے لیے تشریف لائیں۔

پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر پر رجسٹریشن کے اوقات

پاکستان ائیرفورس کے انفارمیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹرز میں رجسٹریشن کے اوقات: صبح 8 بجے سے دوپہر2 بجے تک ہیں۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواران کو کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔

پی اے ایف رجسٹریشن انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر

 پاکستان ائیر فورس نے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے انفارمیشن اور سلیکشن سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔ امیدواران کی سہولت کے پیش نظراپنے قریبی کسی بھی “پی اے ایف” انفارمیشن سینٹرمیں جا کر  اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ پی اے ایف رجسٹریشن سنٹرز کی لسٹ یہاں پر دیکھیں۔

اور یاد رہے کہ جدید خالی اسامیوں کے لیے پاکستانی قومیت کے حامل مرد متعلقہ پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر یا پاکستان ائیر فورس کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

پاکستان ائیر فورس میں بطورخطیب و مؤذن رجسٹریشن کی تاریخ

پاکستان ایئر فورس میں بطور خطیب اور مؤذن رجسٹریشن کے لیے وقت 11 دسمبر 2023 سے 15 دسمبر 2023 تک ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی وجہ سے امیدواران کو کمپیوٹر کا بنیادی استعمال جانا ضروری ہے۔

مدارس انفارمیشنز نصابی کتب و شروحات

مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ بشمول مدارس نصابی کتب وشروحات، مدارس دینی اسناد معادلہ و تصدیق اسناد کا مکمل طریقہ کار ہماری سائٹ سے دیکھیں۔ تمام دینی تعلیمی اداروں کی مکمل معلومات اورنیو اپڈیٹس سے باخبر رہنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

2 thoughts on “پی اے ایف میں بطور خطیب یا مؤذن کیسے بھرتی ہونا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *