اسلام آباد ہائی کورٹ میں روزانہ اجرت کی بنیاد پر ہنر مند افراد کی بھرتی کا اشتہار شائع ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں اہل امیدواروں سے جو کہ کسی بھی دیئے گئے ہنر / کام میں مہارت رکھتے ہوں، درخواستیں مطلوب ہیں۔
اسامیوں کی تعداد: 02
الیکٹریشن
پلمبر
کار پینٹر
پینٹر
ویلڈر
:اہلیت کا معیار
جسمانی طور پر صحت مند
ترجیحاً 25 سے 45 سال عمر
یومیہ اجرت کا تعین بھرتی کے وقت مارکیٹ ریٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔
:شرائط / قواعد و ضوابط
مذکورہ اسامیاں یومیہ اجرت کی بنیاد پر ہیں۔ اجرت صرف ایام کار کی ملے گی۔
اسامیوں کی معیاد صرف 89 دنوں کے لیے ہے تاہم اس سے قبل بھی ختم کی جاسکتی ہیں اور مزید جاری بھی رکھا جا سکتا ہے۔
چھٹی کے روز کی اجرت نہیں ملے گی اور ماسوائے مقرر کردہ اجرت کے دیگر کوئی سہولت نہ ملے گی۔
یومیہ اجرت ملازم کو کسی بھی وقت زبانی یا تحریری طور پر نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔
ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جو ایک سے زیادہ ہنر میں ماہر ہوں۔
:درخواست جمع کرانے کا طریقہ
جو امیدوار دلچسپی رکھتے ہیں وہ مورخہ 01.11.2024 تک اپنی درخواست همراه شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد، تجربے کے ثبوت وغیرہ کے ساتھ دفتر زیر تخطی میں جمع کروا سکتے ہیں۔
نا مکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں زیر غور نہ لائی جائیں گی اور نہ ہی کوئی عذر قابل قبول ہوگا۔
صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو انٹرویو / ٹیسٹ ( مہارت کے امتحان ) کے لئے بلایا جائے گا۔
انٹرویو / ٹیسٹ کے لئے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
ڈپٹی رجسٹرار (ایڈمن)
PID(1) 2726/24
استحکام
051-9198121-31