وفاق المدارس درخواست فارم برائے درستگی اسناد

وفاق المدارس درخواست فارم برائے درستگی اسناد

اسناد کی تصدیق

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ دینی اسناد میں نام  یا ولدیت کی تبدیلی کس طرح ممکن ہے ،اور اس کا مکمل طریقہ کار و ہدایات کیاہیں   ،تمام تفصیلات آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔درخواست برائے درستگی اسناد نام ولدیت فارم بھی اس سائٹ پر موجود ہے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اسی طرح مدارس کی اسناد  دینی مدارس و جامعات کی نصابی تعلیم و غیر نصابی سرگرمی اور دینی کتب وغیرہ کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کریں۔

وفاق المدارس درخواست فارم برائے درستگی اسناد

اگر آپ کے پاس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ دینی اسناد ہیں لیکن ان اسناد میں آپ کا نام غلط ہے یا آپ کے والد کا نام درست نہیں ہے تو  واضح رہے کہ اگر آپ کا اور آپ کے والد دونوں کا نام غلط لکھا ہوا ہے تو ایک درخواست فارم پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان صرف ایک نام کی  درستگی کرکے دیگا ،دوسرے نام کی درستگی کے لیے آپ کو دوبارہ تمام طریقہ کار دہرانا ہوگا ۔

دینی اسناد میں درستگی کی ہدایات و طریقہ کار ۔

 ۔1 جہاں جہاں آپ نے تعلیم حاصل کی ہے ان تمام مدارس  و جامعات کے اصل لیٹر پیڈ پر  مکمل مسئلہ تحریر کریں جس میں مکمل معلومات درج ہوں کی وفاق المدارس کے پاس یہ اسناد اس نام ولدیت کے ساتھ درج ہیں جبکہ  درست نام یہ ہے۔ انتظامیہ وفاق المدارس اس کی درستگی کردے۔

  ۔2 مدرسہ ،جامعہ جس سے آپ نے آخری سند حاصل کی ہے  اس  مدرسہ  کی انتظامیہ سے درخواست فارم برائے درستگی اسناد پر  تصدیق کرائیں۔

۔3 جس جامعہ ،مدرسہ سے آخری سند حاصل کی ہو ،اس جامعہ کے مہتمم صاحب کی تصدیق کے ساتھ ایک عدد تازہ تصویر (پاسپورٹ سائز) درخواست فارم پر چسپاں کریں۔واضح رہے کہ فارم پر موجود “تصدیق مدرسہ ” کے خانے میں جامعہ ،مدرسہ کے مہتمم  کے دستخط  یا جامعہ کی مجاز اتھارٹی جو کہ وفا ق المدارس  کے ریکارڈ میں درج ہو اس کی مہر  لازمی ہے، بصورت دیگر دفتر وفاق آپ کا درخواست فارم مسترد کردے گا ۔

۔4 جس جامعہ،مدرسہ میں آپ نے آخری درجہ  کا امتحان پاس کیا ہے۔اس مدرسہ کے رجسٹر داخل خارج کی ایک عدد نقل (مہتمم یا مدرسہ انتظامیہ کی تصدیق کے ساتھ) اپنے درخواست فارم کے ساتھ لف کریں۔

۔4 اگر امیدوار اپنا نام  تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔ تو امیدوار کے قومی شناختی کارڈ،بے فارم،پاسپورٹ،میٹرک سند  ان میں سے کسی ایک کی پہلی  نقل (جس میں غلط نام موجود ہے) جمع کرائیں،اوراس کے  ساتھ  مطلوب درستگی تحریر کریں۔ اس نقل  وتحریر پر مہتمم یا مدرسہ یا 17 گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق لازمی کرائیں۔

اور اگر آپ کے پاس غلط نام کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے تو  درخواست کے ساتھ اپنی مطلوبہ درستگی کے حق میں عدالتی فیصلے کی تصدیق شدہ نقل لف کریں۔

۔5 اگر امیدوار اپنے والد کے نام کی تبدیلی کرانا چاہتا ہے تو اپنے اور والد کے شناختی کارڈ کی،میٹرک سند،پاسپورٹ ان میں سے کسی ایک کی کاپی جو کہ مہتمم،مدرسہ یا 17 گریڈ افسر سے تصدیق شدہ ہو ساتھ لف کریں۔ اور اگر پرانے غلط ریکارڈ کا کوئی ثبوت موجود نہ ہو تو اپنی مطلوبہ درستگی کے حق میں عدالتی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف کریں۔

۔6 اگر آپ اپنے والد کا مکمل نام تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو پھر  زمین ملکیت کی فرد یا والدین کا شناختی کارڈ، والدین کے نکاح فارم کی کاپی، والد کی میٹرک سند،نادرا کا جاری کردہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ ان میں سے جو موجود ہو اس کی کاپی لگائیں،

۔7 امیدواراپنا یا اپنے والد کا نام تبدیل کرانا چاہتے ہیں اس تبدیلی کے بارے میں اس امیدوار کے صوبے سے شائع شدہ قومی اخبار میں اشتہار دیں،جس میں اپنا  اور والد کا مکمل غلط اور درست نام موجود ہو ساتھ آئی ڈی کارڈ نمبرز اور مستقل پتہ بھی تحریر ہو (مقامی اخبار میں دیا گیا اشتہار قابل قبول نہیں ہوگا) یہ  مشتہر شدہ مکمل اخبار اپنے درخواست فارم کے ساتھ لف کریں۔

۔8 درخواست فارم کے ساتھ  مجسٹریٹ یا سول جج درجہ اول کا تصدیق شدہ بیان حلفی  ساتھ لف کردیں،اس بیان حلفی میں تحریر ہو اپنے والد کے نام کی تبدیلی یا درستگی  کی مکمل وجہ اور قومی شناختی کارڈ کے مطابق مستقل رہائشی پتہ درج ہو،ساتھ یہ بھی موجود ہو کہ امیدوار کے اس نام کا کوئی بہن /بھائی موجود نہیں ہے۔

۔9 وفاق سے جتنے امتحان پاس کرچکے ہیں،ان تمام اسناد کی نقول  تصدیق کراکر فارم کے ساتھ ارسال کرنا ضروری ہے۔

۔7 امیدوار کی درخواست برائے درستگی اسناد منظور ہونے کے بعد امیدوار اپنی تما م اوریجنل دستاویزات اور اسناد جن کی نقول فارم کے ساتھ ارسال کی تھیں، ان اصل اسناد و دستاویزات کے ساتھ دفتر وفاق حاضری ضروری ہے۔اصل اسناد دفتر وفاق جمع کرلے گا اور درست اسناد کے حصول کے بعد غلط اسناد منسوخ کردی جائیں گی۔

۔10 درخواست گزار کو  دفتر وفاق المدارس حاضری کے تین موقعے فراہم کئے جائیں گے،اگر درخواست گزار تین دن مسلسل غیر حاضر رہا تو درخواست مسترد کردی جائے گی، بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا،لیکن امیدوار کے پاس درخواست مسترد ہونے کے بعد 30 دن کے اندر اندر  صدر یا ناظم  اعلی دفتر وفاق کے نام اپیل کرنے کا حق ہے۔

۔13 وفاق المدارس  مطلوبہ تبدیلی یا درستگی کی چھان بین  کے لیے کسی بھی ادارہ/محکمہ کا کوئی ثبوت ریکارڈ طلب کرے، واضح رہے کہ دفتر انتظامیہ وفاق المدارس دستاویزات کی تصدیق کے لیے از خود کسی بھی ادارے سے رابطہ نہیں کرتی۔

۔14 تبدیلی یا درستگی کی درخواست منظور ہوجانے کے بعد درست  شدہ نام /ولدیت کے مطابق اسناد حاصل کرنے کیلیے  مروجہ طریقہ کے مطابق

درخواست اور فیس جمع کرانی ہوگی۔

فیس

درجہ

800

حفظ القرآن

800

تجوید للحفاظ

800

متوسطہ

800

عامہ

1300

خاصہ

1300

عالیہ

1800

عالمیہ

1300

تجوید للعلماء

800

دراسات دینیہ

800

رجسٹریشن کارڈ

وفاق المدارس درخواست فارم برائے درستگی اسناد نام ولدیت

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اسناد میں نام ولدیت کی درستگی یا تبدیلی کے لیے درخواست فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید وفاق المدارس اسناد کے بارے میں کسی قسم کی معلومات کے لیے  دینی مدارس کی نصابی تعلیم اور کتب کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کرٰیں یا اپنا سوال نیچے موجود کمنٹس باکس میں لکھیں،انشاء اللہ آپ کی مطلوبہ معلومات و کتب آپ تک پہنچادی جائیں گی۔،

8 thoughts on “وفاق المدارس درخواست فارم برائے درستگی اسناد

    1. برادرم مکمل طریقہ کار سمجھا دیا گیا ہے۔۔۔ مزید آپ تمام ضروری ڈاکومنٹس کے ساتھ دفتر وفاق تشریف لے جائیں۔ وہاں استقبالیہ کاؤنٹر پر ہی آپ کو تمام طریقہ کار سمجھا دیا جائے گا پریکٹیکلی طور پر۔ شکریہ

    1. مہینے ایام وغیرہ کی تبدیلی کا بھی یہی طریقہ ہے۔ کوائف کی تبدیلی ممکن ہے۔ اور تبدیلی فارم آپ ہماری ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

    1. فورا دفتر وفاق رابطہ کریں۔ جامعہ کے لیٹر پیڈ پر درخواست لکھ کر۔ مہتمم کے دستخط اور جا،معہ کہ مہر کے ساتھ۔

  1. السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔تصحیح اسناد ہوکر کتنی مدت میں آجاتی ہے

    1. اگر آپ خود وہاں جاکر کراتے ہیں اور مکمل ڈاکومنٹس اور معلومات ساتھ لے جاتے ہیں تو ایک دن میں بھی ممکن ہے۔ اور اگر آپ بذریعہ ڈاک یہ کام کراتے ہیں تو تقریبا ہفتہ تو معقول ہے اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *