ضمنی و نظر ثانی کا طریقہ اور فارم وحدت المدارس

ضمنی و نظر ثانی کا طریقہ اور فارم وحدت المدارس

نظر ثانی اپڈیٹس فارم مدارس کے داخلہ جات

ضمنی و نظر ثانی کا طریقہ اور فارم وحدت المدارس یہاں دیکھیں۔ ضمنی امتحان کا داخلہ فارم، ضمنی امتحان کی تاریخ، نظر ثانی فارم اور اس کی تاریخ یہ مکمل معلومات یہاں موجود ہیں۔ اگر آپ نے وحدت المدارس الاسلامیہ کے سالانہ امتحانات کے تحت امتحانات میں شرکت کی ہے۔ اور اپنے کسی پیپر پر نظر ثانی کرانا چاہتے ہیں۔ یا پھر آپ سالانہ امتحان کے نتیجے میں راسب رہے ہیں۔ اور ضمنی امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہ مضمون آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی مطلوبہ معلومات یہاں سے حاصل کریں۔ اور اگر آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔ تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سےرابطہ کریں۔

ضمنی و نظر ثانی کا طریقہ اور فارم وحدت المدارس

وحدت المدارس الاسلامیہ مسلک اشاعت التوحید و السنہ العالمیہ پاکستان کا ترجمان ایک دینی بورڈ ہے۔ جس کے بانی و صدر شیخ و القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری ہیں۔ ان کی شب و روز کی محنتوں کی بدولت یہ بورڈ وجود میں آیا۔ اور 2012 میں پشاور کے مرکزی اجلاس میں اس بورڈ کو باقاعدہ طور پر جمعیت اشاعت التوحید کے مدارس کے لیے فعال کیا گیا۔

نظر ثانی کی تاریخ وحدت المدارس الاسلامیہ

وحدت المدارس الاسلامیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد اگر آپ اپنے کسی پیپر پر نظر ثانی کرانا چاہتے ہیں، تو ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کرکے آپ اپنی نظر ثانی با آسانی کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نظر ثانی کی درخواستیں 15 شوال المکرم 1445 ہجری بمطابق 14 اپریل 2024 تک وصول کی جائیں گی۔ اس کے بعد نظر ثانی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

ضمنی اور نظر ثانی کی تاریخ

نظر ثانی فارم وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

نظر ثانی کے لیے فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

نظر ثانی فارم وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

ضمنی امتحان کے داخلوں کی تاریخ وحدت المدارس

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات کے داخلے 20  تا 25 شوال المکرم 1445 ہجری بہ مطابق 29 اپریل تا 4 مئی 2024 تک وصول کی جائیں گی۔

ضمنی امتحان کے داخلہ فارم وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان 2024

ضمنی امتحان کے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے اپنے متعلقہ درجہ پر کلک کریں۔ اور داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔

داخلہ فارم برائے شعبہ بنین وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

درجہ کتب برائے بنات داخلہ فارم وحدت المدارس السلامیہ پاکستان۔

داخلہ فارم برائے بنین شعبہ حفظ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

داخلہ فارم بنات شعبہ حفظ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

ضمنی امتحان کی تاریخ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وحدت المدارس کا ضمنی امتحان ان شاء اللہ 23 ذوالقعدہ 1445 ہجری بمطابق یکم جون 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔

ضمنی امتحان وحدت المدارس 2024

نظر ثانی و ضمنی کا طریقہ کار وحدت المدارس الاسلامیہ

نظر ثانی یا ضمنی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات اوپر دئے گئے داخلہ فارم کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کو صحیح طریقے سے پر کریں۔ اور اپنے متعلقہ جامعہ یا مدرسہ سے تصدیق کرا کر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کی کمیٹی منتظمی شعبہ امتحانات کو ارسال کردیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

وحدت المدارس الاسلامیہ رابطہ نمبرز

03120280378 :وٹساپ رابطہ نمبر

 https://wmi.edu.pk/index : آفیشل ویب سائٹ

مرکزی دفتر ایڈریس وحدت المدارس الاسلامیہ: جامعہ الامام محمدطاھرؒ دارالقرآن پنج پیر ضلع صوابی خیبرپختونخوا،پاکستان

2 thoughts on “ضمنی و نظر ثانی کا طریقہ اور فارم وحدت المدارس

    1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ جی تاریخ گزرنے کے بعد یہ ممکن نہیں ہے جی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *