ضمنی امتحان کی تاریخ و نظر ثانی فارم وفاق المدارس

ضمنی و نظر ثانی کی تاریخ اور فارم وفاق المدارس

نظر ثانی فارم مدارس کے داخلہ جات

ضمنی و نظر ثانی کی تاریخ اور فارم وفاق المدارس ڈاؤن لوڈ کریں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء و طالبات کے ضمنی امتحان کا اعلان کیا ہے۔ جس میں شرکت کرکے وہ اس سال کا امتحان کامیاب کریں۔ اور پھر اگلے سال کے لیے سالانہ امتحان میں شریک ہوسکیں گے۔ اسی طرح ایسے طلباء و طالبات جن کے تمام یا مخصوص پرچہ جات میں نمبرز کم آئے ہیں۔ تو وہ وفاق المدارس کے اصولوں کے مطابق نظرثانی کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ نظرثانی فارم ذیل میں دیا گیا ہے۔ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

نوٹ: وفاق المدارس ضمنی امتحانات کے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب آپ 15 شوال تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

ضمنی و نظر ثانی کی تاریخ اور فارم وفاق المدارس

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ہر سال اپنے سالانہ امتحانات کے بعد ایک ضمنی امتحان منعقد کراتا ہے۔ جو کہ کسی بھی عذر کی وجہ سے ناکام ہوجانے والے طلباء طالبات کے لیے ایک سہولت دی جاتی ہے۔ تاکہ ان کا سال ضائع ہونے سے محفوظ رہے۔ اور آئندہ سالانہ امتحانات میں وہ اگلے درجے کا امتحان دے سکیں۔ ضمنی امتحان سے متعلقہ تمام تر ضروری معلومات یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Zimni Imtehan Wifaq ul Madaris

تاریخ ضمنی امتحان وفاق المدارس

ضمنی امتحان کی تاریخ درج ذیل ہے۔ اسی ترتیب کے مطابق امتحان منعقد ہوگا۔ یومیہ دو پیپرز لئے جائیں گے۔

بروز ہفتہ 27 شوال 1446ھ مطابق 26 اپریل 2025ء

بروز اتوار 28 ذیقعدہ 1446ھ مطابق 27 اپریل 2025ء

بروز پیر 29 ذیقعدہ 1446ھ مطابق 28 اپریل 2025ء

ڈیٹ شیٹ برائے ضمنی امتحان وفاق المدارس 2025

وفاق المدارس ضمنی ٰامتحان

ڈیٹ شیٹ ضمنی امتحان برائے طلبہ و طالبات ڈاؤن لوڈ کریں

داخلہ برائے ضمنی امتحان وفاق المدارس العربیہ 1446 ھ

ضمنی امتحان کے داخلے 13 شوال المکرم 1446ھ بروز پیر تک وصول کئے جائیں گے۔ جبکہ شعبہ حفظ کے ضمنی داخلے 10 ذی القعدہ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ضمنی امتحان میں بھی درجہ کتب کے تمام درجات کا داخلہ آن لائن ہوگا۔ داخلہ فارم پر داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ فیس کا ثبوت، چالان فارم اور داخلہ کی فہرست بھیجنا لازم ہے۔

اہم اعلان برائے ضمنی وفاق المدارس 2025

یکم مئی تک آن لائن ضمنی داخلے بجوانے کی اجازت دی گئی وفاق المدارس کی طرف سے ان تمام طلبہ و طالبات کو جن کے مجموعی نمبر 195 سے زائد ہیں۔ وہ یکم مئی 2025 تک ضمنی امتحان کے داخلے آ ن لائن بھجوا سکتے ہیں۔ یہ سہولت تمام درجات کے طلبہ و طالبات کے لئیے ہے۔ البتہ دراسات سال اول اور متوسطہ میں 227 نمبر ہونا شرط ہے۔ اس سے اوپر و الے ضمنی امتحان کا داخلہ بھجواسکتے ہیں۔ اس سے کم والے طلبہ و طالبات دوبارہ سال محنت کریں، اور سالانہ امتحان میں شریک ہوں۔

ضروری ہدایت برائے آن لائن داخلہ جات وفاق المدارس

سالانہ امتحان میں بہت سے مدارس کی جانب سے پیش کیا جانے والا عذر یہ تھا کہ آن لائن داخلوں میں غلطی ہوئی، جس کی وجہ سے داخلے رہ گئے ہیں۔ لہذا ضمنی امتحان میں جو بھی داخلے آن لائن کئے جائیں ان کی قلمی فہرست دفتر وفاق کو بھیجنا لازمی ہے۔ اگر کوئی داخلہ رہ جائے تو آن لائن اور قلمی فہرست کا موازنہ کیا جائے گا۔ اورغلطی کی صورت میں قلمی فہرست کا ہی اعتبار ہوگا۔ تاہم اگر قلمی فہرست نہ بھیجی گئی تو بعد میں عذر قبول نہیں ہوگا۔ اور جو داخلہ آن لائن کیا گیا تھا اسی کا اعتبار کیا جائے گا۔

راسب طلباء کی ضمنی امتحان میں شرکت

ایسے طلباء و طالبات جو سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 33 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کو ضمنی امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ 33 فیصد سے کم نمبر والے راسبین کو ضمنی امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ رعایت صرف امسال 1446 ھجری کے لیے ہے۔ سال 46ھ سے راسبین کو ضمنی امتحان میں شرکت کی اجازت بلکل نہیں ہوگی۔ رفع درجات والے طلباء ضمنی امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔ جس پرچے کا امتحان دوبارہ دیں گے حسب ظابطہ امتحان ہال میں آکر حاضری لگانے کے بعد اس پرچے کے سابقہ نمبر کالعدم شمار ہوں گے۔ چا ہے حاضری کے بعد وہ پیپر دے یا نہ دے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نتائج 2025 آن لائن چیک کریں

Zimni o Nazr E Sani Wifaq Ul Madaris 2025

اعلان برائے ضمنی امتحان

درجہ حفظ کا ضمنی امتحان وفاق المدارس

حفظ کے سالانہ امتحان میں راسب یا غیر حاظر طلبہ و طالبات حفظ کے ضمنی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ نیز ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے سالانہ امتحان کے داخلے تک حفظ مکمل نہیں کیا تھا، اور اب رمضان المبارک تک حفظ مکمل کرلیا ہے۔ ان کے داخلہ فارم بھی اس امتحان کے لیے بھجوائے جاسکتے ہیں۔

حفظ کے ضمنی امتحان کی تاریخ

امسال 1445ھجری میں درجہ حفظ کے دوسرے امتحان کا داخلہ 10 ذیقعدہ 1445ہجری تک وصول کیا جائے گا۔ اور امتحان یکم ذی الحجہ کو ہوگا۔

نظر ثانی کی تاریخ وفاق المدارس

سالانہ امتحان 1445 ہجری کے پرچہ جات پر نظر ثانی کی درخواستیں 10 شوال المکرم تک وصول کی جائیں گی۔ وفاق کا مرتب کردہ نظر ثانی فارم ہی استعمال کیا جائے۔ جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

فیس برائے نظر ثانی پرچہ جات وفاق المدارس

کسی بھی پرچہ میں نظر ثانی کرانے کے لیے فیس اس درجہ کی مکمل فیس کے مساوی ہے۔ اگر آپ دوسرے پرچے کی بھی نظر ثانی ساتھ میں کرانا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی۔ مثلا درجہ ثانویہ کی داخلہ فیس اگر 500 تھی تو درجہ ثانیہ کے ہر ایک پیپر کی نظر ثانی کے لیے فیس 500 ہوگی۔ 20 رمضان المبارک تک ملنے والی درخواستوں پر 10 شوال المکرم تک نظر ثانی کی جائے گی۔ اور اس کے بعد جمع ہونے والی درخواستوں پر نظر ثانی 10 شوال کے بعد ہوگی۔

نظر ثانی فارم وفاق المدارس العربیہ پاکستان

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات میں سے اگر آپ کسی پرچہ میں نظر ثانی کرانا چاہتے ہیں۔ تو اس فرم کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ کوئی اور فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

نظر ثانی فارم وفاق المدارس

قلمی فہرست فارم برائے آن لائن داخلہ جات وفاق المدارس

وفاق المدارس کو آن لائن بھیجے جانے والے تمام داخلہ جات کی ہاتھ سے فہرست بنائیں گے۔ اور تمام معلومات اس فارم پر درج کریں گے۔ اور اس فارم کو دفتر وفاق پارسل کرنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر داخلہ جات میں غلطی یا رہ جانے کی صورت میں عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ فہرست کا فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

قلمی فہرست ڈاؤن لوڈ کریں

4 thoughts on “ضمنی و نظر ثانی کی تاریخ اور فارم وفاق المدارس

  1. درجہ کے حساب سے ہے جی۔۔۔۔۔۔ کہ ہر درجہ کی فیس نظر ثانی میں ایک پرچہ کی فیس ہے۔ دو پرچوں پر وہ فیس ڈبل ہوجائے گی

    1. ضمنی فیس ہر درجے کے حاسب سے ہے جی۔ جو بھی درجے کی داخلہ فیس ہوتی ہے وہی فیس ہوگی۔ مذید تفصیلات کے لیے داخلہ جب جمع کرائیں تو اپنے متعلقہ جامعہ/ مدرسہ کے ناظم تعلیمات یا ذمے دار سے معلوم کرلیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *