وفاق المدارس السلفیہ پاکستان رزلٹ

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان رزلٹ 2025

رزلٹ

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے نتائج کا اعلان فروری کی آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔ سالانہ امتحانات08 فروری تا 13 فروری2025 ٴبمطابق 09شعبان تا 14 شعبان 1446ھ کو منعقد ہوئے۔ تمام طلباء و طالبات اپنے نتائج نام اور رولنمبر ک  ساتھ چیک کرسکتے ہیں۔ درس نظامی کے تمام درجات کے پوزیشن ہولڈر کے نام اور مکمل نتائج یہاں اپلوڈ کر دیے جائیں گے۔

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان نتائج 2025

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان ایک معتبرامتحانی بورڈ ہے۔ جس کے تحت 1400 مدارس و جامعات رجسٹرڈ ہیں۔سالانہ امتحانات میں 40 ہزار کے قریب طلباء وطالبات شریک ہوۓ۔

Wifaq Ul Madaris Al Salafia Result 2025

Wifaq Ul Madaris Al Salafia Result

وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان

نتائج کتب برائے سال 1446ھ بمطابق 2025ء
حفظ قراء ات
عالیہ وتجوید
ثانویہ خاصہ عالمیہ
ثانویہ عامہ

وفاق المدارس السلفیہ پوزیشن ہولڈرز 1446ھ

وفاق المدارس کے زیر اہتمام چار مراحل کا امتحان لیا جاتا ہے: عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ۔ ہر مرحلے میں اول، دوم اور سوم تین پوزیشنز طلباء اور تین پوزیشنز طالبات کو دی جاتی ہیں۔ اس سال 2024ء اور 2025ء دونوں سالوں کے طلباء و طالبات کے مابین انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

پوزیشن ہولڈرز طالبات میں صدر وفاق پروفیسر علامہ ساجد میر حفظہ اللہ اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ نے انعامات تقسیم کریں گے۔

طلباء و طالبات کے نام، مراحل تعلیمیہ، تعلیمی ادارہ اور نمبرز کی مکمل تفصیل اس پوسٹ کی تصاویر میں دی گئی ہے

پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو نقد رقم، اعزازی شیلڈ اور سند امتیاز سے نوازا  جاۓ گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ناظم امتحانات حافظ عبد الستار حامد حفظہ اللہ کی تالیف خطبات قرآن بھی بطور تحفہ دی جائیں گیں۔

ادارہ وفاق اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ اور ان سے متعلقہ ادارے کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور نیک خواہشات کا متمنی ہے۔ طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے مزید تعلیم حاصل کریں اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار رہیں۔

تمام طلباء و طالبات جنہوں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی، اپنے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وفاق المدارس 2025 – 1446 ہجری میٹرک سے ایم اے سطح تک کے تمام کلاسوں کے نتائج اسی صفحہ پر شائع کیے جائیں گے۔ وفاق المدارس السلفیہ کے نتائج 2025 کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اس صفحہ پر باقاعدگی سے آتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *