سالانہ امتحان کی تاریخ وڈیٹ شیٹ وفاق المدارس

1446سالانہ امتحان ڈیٹ شیٹ وفاق المدارس ھ

اپڈیٹس

1446سالانہ امتحان ڈیٹ شیٹ وفاق المدارس ھ یہاں موجود ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ کا جدول/ ڈیٹ شیٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ نے اس کے بارے میں کیا اعلان فرمایا ہے۔ تمام تر تفصیلات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

1446سالانہ امتحان ڈیٹ شیٹ وفاق المدارس ھ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان مسلک اہل سنت والجماعت کے دینی مدارس کا تعلیمی بورڈ ہے۔ جوکہ پوری دنیا میں موجود مدارس دینیہ کا ایک وسیع وعریض نیٹورک ہے۔ اور دیگر تمام وفاقات سے زیادہ متحرک و سرگرم ہے۔ اسلامی تعلیم کے میدان میں عالمی سطح پرکئی مرتبہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو دینی خدمات کی کثرت کی وجہ سے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ جن میں خاص الذکر زمانہ قریب میں عالمی ایوارڈ سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو نوازا گیا۔ کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والا ادارہ ہے۔ اس طرح کے بیسیوں ایوارڈز وفاق المدارس العربیہ پاکستان اپنے ریکارڈ میں رکھتا ہے۔

بنین سالانہ امتحان ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کریں

وفاق المدارس سالانہ امتحانات للبنات کی ڈیٹ شیٹ/جدول

Wifaq ul Madaris Date Sheet 2025 1446 Hijri Download PDF

وفاق المدارس العربیہ سالانہ امتحانات للبنین جدول/ڈیٹ شیٹ

wifaq ul madaris date 2025 baneen and banat

بنات سالانہ امتحان ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کریں

وفاق المدارس العربیہ پاکستان تعلیمی بورڈ

وفاق المدارس سے پوری دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں مدارس ملحق ہیں۔ جن میں لاکھوں کی تعداد میں طلباء کرام زیر تعلیم ہیں۔ اورعلوم الہیہ و نبویہ سے اپنے قلوب واذھان کو آراستہ و پیراستہ کر رہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اپنے ملحقہ تمام مدارس کا ہرسال امتحان منعقد کرواتا ہے۔ جس میں وفاق المدارس سے ملحقہ تمام مدارس کا ایک ہی وقت میں تمام درجات و کلاسز کا امتحان لیا جاتا ہے۔ جو کہ ایک بہت ہی بڑی کاوش ہے۔ یہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نظم ونسق کی مظبوطی کی ایک علامت ہے۔ تعلیمی بورڈز میں دنیا کا مظبوط ترین ادارہ ہے۔ جس کی شکایات بہت کم ہیں۔ جبکہ خدمات لامحدود اور بے شمار ہیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان سالانہ امتحان ڈیٹ سیٹ

سابقہ سالوں میں وفاق المدارس العربیہ کی یہ ترتیب ہوتی تھی۔ کہ مدارس میں زیر تعلیم طلباء کرام کے داخلہ جات مکمل ہونے کے بعد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی امتحانی کمیٹی باہمی مشاورت سے ایک دن اور تاریخ کا تعین کرتی تھی۔ جس میں درجہ حفظ کے امتحان کے دن کی تعیین کی جاتی تھی۔ اور ساتھ ہی شعبہ کتب درس نظامی للبنین والبنات کے سالانہ امتحانات کے ایام بھی متعین کئے جاتے تھے۔ جو کہ بلا کسی وقفہ کے مکمل ایک ہفتہ تک جاری رہتے تھے۔

وفاق المدارس سالانہ امتحان  کی تاریخ میں تبدیلی

خلاف اسلوب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرحضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی صاحب دامت فیوضھم العالیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق۔ سابقہ سال ہی سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا تھا۔ جو کہ ایک بہترین کاوش تھی۔ البتہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ جوکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات کے بلکل عین درمیانی ایام متعین کیا گیا۔ جو کہ ملکی سیاست میں موجود مزہبی جماعتوں کے لیے ایک مشکل امرتھا۔ کیونکہ واضح طور پریہ ان کی راہ میں ایک لاینحل رکاوٹ تھی۔

لیکن وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے عام انتخابات کے اعلان کےبعد سالانہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اپنےسریع نیٹورک کے ذریعے ملحقہ مدارس کی انتظامیہ تک پہنچا دیا ہے۔

وفاق المدارس العریہ پاکستان کے سالانہ امتحان کی تاریخ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کا مفھوم۔ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے تاریخ کو مدنظررکھتے ہوئے۔ حضرت شیخ صدروفاق المدارس اور ناظم اعلی وفاق المدارس حفظھم اللہ نے اراکین مجلس عالمہ وفاق المدارس کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ صادر فرمایا ہے۔ کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا سالانہ امتحان 1446ھ بمطابق 2025ء مندرجہ ذیل تاریخ کے حساب سے منعقد کیے جائیں گے۔

درجہ کتب کے امتحان کی تاریخ: 2/شعبان 1446ھ موافق یکم فروری 2025ء بروز ہفتہ سے شروع ہونگے۔ اور درمیان میں موجود جمعۃ المبارک کو تعطیل ہوگی۔

درجہ حفظ کے امتحان کی تاریخ: 16 تا 25 رجب المرجب 1446ھ بمطابق 27جنوری تا 5 فروری 2025ء بروزہفتہ تا پیرمنعقد ہوگا۔

تمام اہل مدارس منتظمین و طلباء و طالبات ان ایام کے مطابق اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔بہت جلد انشاءاللہ وفاق المدارس کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ جدول سالانہ امتحان آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

مدارس کی نصابی کتب،شروحات اور مفید معلومات

دینی مدارس کے نصاب میں شامل کتب،شروحات حاصل کریں۔ اسی طرح کی مزید مفید معلومات اور بروقت اپڈیٹس حاصل کرنے کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مدارس سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

وفاق المدارس کے ماڈل پیپرز/حل شدہ سابقہ پرچہ جات ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

Wifaq ul madaris model papers with answers pf Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *