شروحات قطبی شریف اردو برائے درجہ رابعہ یہاں موجود ہیں۔ اپنی مطلوبہ کتاب اور شروحات ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کی کتابیں اور شروحات یہاں موجود ہیں۔ اپنی مطلوبہ کتب اور ان کی شروحات آسان انداز میں حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ درس نظامی کی کتابیں اور انکی شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اگر کتب کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی ہو تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
شروحات قطبی شریف اردو برائے درجہ رابعہ
علم منطق درس نظامی و علوم دینیہ میں پڑھایا جانے والا ایک شہرہ آفاق علم ہے۔ جس کی افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اور اس کو ایک امر بلا ثمر کہنا علوم دینیہ سے ناواقفیت کی بنیاد پر ہے۔ اسی علوم کی بدولت انسان پر علم تفسیر کی پیچیدگیاں کھل سکتی ہیں۔ علم منطق ہی انسان کو حدیث مبارکہ کی جامع جملوں کے حقائق و فوائد سے روشناس کراتا ہے۔ اور اسی علم کی بدولت ہی انسان فقہ و اصول فقہ و دیگر علوم کےاصول با آسانی حل کرسکتا ہے۔
شرح قطبی شریف برائے درجہ رابعہ شریف
زیر نظر کتاب المعروف قطبی شریف۔ فن منطق میں شہرہ آفاق تصنیف ہے۔ مصنف کا نام محمد بن محمد رازی ہے۔ ابو عبد اللہ کنیت ہے۔ تحصیل علم: قطب الدین رازی نے اپنے بلاد میں رہ کر ہی علوم شرعیہ اور علوم عقلیہ کی تحصیل کی۔ مختلف بزرگوں سے استفادہ کے بعد دمشق چلے گئے۔ پوری زندگی وہیں گزاری۔ آپ نے عنایہ کے مولف جناب اکمل الدین بابرتی کے ساتھ شیخ شمس الدین اصبہانی سے بھی پڑھا ہے۔
مصنف قطبی کا علمی مقام و مرتبه
علامہ تاج الدین سیکی ان کی تعریف کرتے ہوئے یہ لکھتے ہیں۔ معقولات میں چوٹی کے امام تھے۔ اور دور دراز علاقہ تک آپ کی شہرت پھیل گئی تھی۔ چنانچہ جب ہم نے ان سے بحث و مباحثہ کی۔ تو منطق و حکمت میں امام اور معانی و بیان اور علم تفسیر کا بہترین عالم پایا۔ درس و تدریس میں آپ کو بہت مہارت تھی۔ مشکل ترین مباحث کو بالکل آسان کر کے بیان کرتے تھے۔ آپ کے تلامذہ آسمان علم کے آفتاب و ماہتاب بن کر نمودار ہوئے۔ سعدالدین تفتازانی جیسی شخصیت نے آپ سے استفادہ کیا ہے۔ اور محقق وقت علامہ جلال الدین دورانی بھی آپ ہی کے شاگرد ہیں۔
کتاب قطبی کی اہمیت
تحرير القواعد المنطقيه في شرح الرسالة الشمسية۔ جو قطبی کے نام سے اہل علم کے ہاں معروف ہے۔ فن منطق میں بہت اہم کتاب مانی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی صدیوں سے دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔یہ چند کتابوں میں سے ایک کتاب ہے۔ جن کا معقولات کے نصاب میں پڑھنا ضروری تھا۔ اس کتاب کی اسی افادیت واہمیت کی وجہ سے یہ کتاب درس نظامی میں شامل نصاب ہے۔ اور درجہ رابعہ کے طلباء کو ابتدا سے عکس نقیض کی بحث پڑھائی جاتی ہے۔
قطبی شریف اصل کتاب و شروحات برائے درجہ رابعہ
ڈاؤن لوڈ لنک | کتب و شروحات کے نام |
Al Qutbi Sharif |
تحریر القواعد المنطقیہ فی شرح رسالۃ الشمسیہ المعروف بہ قطبی شریف۔ للامام قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد الرازی التحتانی ناشر؛ مکتبہ البشری۔ |
Tasheel E Qutbi Sharh Al Qutbi | الدرر السنیہ شرح قطبی شریف
مصنف: مولانا نعیم احمد صاحب ناشر: مکتبہ امدادیہ ملتان |
Ashraf ul Qutbi Sharh Urdu Qutbi |
اشرف القطبی شرح اردو قطبی تصورات الجز الاول،الثانی مصنف مولانا محمد حسن بانڈوی ناشر: قدیمی کتب خانہ |
Tasheel ul Qutbi | تسھیل القطبی شرح اردو قطبی تصدیقات
علامہ خالد قاسمی بلیاوی ناشر: دارالکتاب دیوبند۔ |
Taiseer e Qutbi Sharh Qutbi ڈاؤن لوڈ کریں |
تیسیر قطبی شرح قطبی شریف مؤلف: مفتی محمد طارق ناشر: مکتبہ شیخ الھند |
Ilham ul Bari Fi Tasheel E Al Qutbi (Arabic) ڈاؤن لوڈ کریں |
الھام الباری فی تسھیل القطبی
مؤلف: شیخ فیض الرحمن حقانی ناشر: مؤتمر المصنفین حقانیہ |
Khulasa E Qutbi Urdu |
خلاصہ قطبی مؤلف: مولانا منصور احمد ناشر: ادارۃ المقصود |
Agraaz E Qutby | اغراض قطبی
مصنف؛ ابواویس مفتی محمد یوسف القادری |
Altozih Ul Muzaffari Sharah Qutby |
التوضیح المضفری شرح اردو قطبی تصورات مصنف: علامہ مفتی محمد شبیر نعیمی ناشر: والضحی پبلیکیشنز |
نصابی کتابیں اور شروحات برائے درس نظامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان
درس نظامی میں پڑھائی جانے والی نصابی کتب اور انکی شروحات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے لیے بشمول مدارس نصاب کی معلومات،مدارس دینی اسناد معلومات اسناد کی تصدیق،ویریفیکیشن،معادلہ اسناد وغیرہ۔ اسی طرح مدارس کی نصابی معلومات۔ امتحانی معلومات،جمعہ کے بیانات اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مزید کسی قسم کی معلومات کے لیے کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔