شب قدر کی دعا فضیلت و مسائل یہاں دیکھیں۔ لیلۃ القدر کی دعا، فضیلت، شب قدر کا معنی اس میں کی جانے والی مخصوص عبادات اور تمام ضروری مسائل یہاں آپ پڑھ سکتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طاق راتوں کی عبادت اور اس سے متعلقہ ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ ہماری سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔ مزید آپ نے سوالات کے حل کے لیےکمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔
شب قدر کی دعا فضیلت و مسائل
لیلۃ القدر رمضان المبارک کی آخری راتوں میں سے ایک اہم ترین رات ہے۔ اس میں عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور بڑے شد و مد کے ساتھ اس کو منایا جاتا ہے۔ اس میں عبادت اور معمولات وغیرہ سے متعلق بہت سے سوالات کئے جاتے ہیں۔ ان تمام کے جوابات یہاں پیش کئے جائیں گے۔
لیلۃ القدر کا معنی
اس رات کے لئے دو لفظ استعمال ہوتے ہیں۔ 1 لیلۃ القدر 2 شب قدر۔ اس میں لیلۃ عربی کا لفظ ہے اس کا معنی ہے رات۔ جبکہ شب فارسی کا لفظ ہے اس کا معنی بھی رات ہی ہے۔ جبکہ اس کے نام میں موجود دوسرا لفظ “قدر” ہے۔ اس کا معنی ہے عظیمت و فضیلت۔ تو نام کا مطلب ہوا فضیلت و مرتبے والی رات۔
شب قدر کی فضیلت و اہمیت
شب قدر کی فضیلت و اہمیت قرآن مجید اور احادیث مبارکہ دونوں سے ثابت ہے۔ قرآن مجید میں اس کی فضیلت کی پہلی وجہ سورۃ القدر میں بیان کی گئی ہے کہ اس رات میں مکمل قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمان دنیا میں اتارا گیا۔ جبکہ دوسری وجہ اسی سورۃ کی اگلی آیات میں ذکر کی گئی ہے۔ کہ اس ایک رات کی عبادت ایک ہزار ماہ کی عبادت سے بہتر ہے۔ مزید اس کی فضیلت میں احادیث مابرکہ بہت طویل ہیں۔ جن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس کے لئے کتب احادیث کا مطالعہ کرلیا جائے۔
لیلۃ القدر کی دعا
لیلۃ القدر میں کیا دعا مانگی جائے۔ احادیث مبارکہ میں ایک ہی دعا منقول ہے۔ وہ یہ ہے۔
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی۔
ترجمہ: اے اللہ بیشک آپ بہترین معاف کرنے والے ہیں۔ اور معاف کرنے کو ہی پسند کرتے ہیں۔ پس آپ مجھے بخش دیں۔
laylatul qadr dua arabic
لیلۃ القدر کی عبادت
لیلۃ القدر میں عبادت کا کوئی خاص طریقہ منقول نہیں ہے۔ اس میں آسانی کے ساتھ جو بھی عبادت کی جاسکے وہ کریں۔ لیلۃ القدر یہ رب کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لیے دی گئی ہے۔ اس لیے اس میں جتنا ہوسکے اپنے رب سے تعلق بنایا جائے۔ اور تنہائی میں جو بھی عبادت ہوسکے کر لی جائے۔ اور اوپر مذکور دعا یا کوئی بھی دعا جو یاد ہو اس کا ورد کرلیا جائے۔ یا صلاۃ التسبیح پڑھ لی جائے۔ الغرض جو طریقہ احکم الحاکمین کے قریب آپ کو لے جاسکے وہ اپنائیں۔ اور یہ طبائع کے اختلاف سے مختلف ہوتا ہے۔ کسی کو کسی عبادت میں خشوع ملتا ہے کسی کو تلاوت میں واللہ اعلم۔
اس رات میں کن افراد کی بخشش نہیں ہوتی
اس مبارک رات میں کچھ ایسے بدبخت افراد بھی ہیں کہ جن کی بخشش نہیں ہوتی۔ ان افراد کی تعیین حضور اکرم ﷺ نے حدیث مبارکہ میں فرمادی ہے۔ ایسے بد نصیب افراد چار ہیں۔ 1 ایسا شخص جو شراب کا عادی ہو۔ 2 ایسا شخص جو اپنے والدین کی نافرمانی کرنے والا ہو۔ 3 وہ بندہ جو کسی مسلمان بھائی کے ساتھ قطع تعلقی رکھے ہوئے ہو۔ 4 ایسا بندہ جو کسی بھی مسلمان کا کینہ و بغض اور حسد اپنے دل میں پالے ہوئے ہو، تو ان تمام افراد کی نہ دعا قبول ہوتی ہے۔ اور نا ہی ان کی بخشش و مغفرت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لئے ہامری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ فرمائیں۔