وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مستحق آئمہ کرام اور مؤذن حضرات کے لیے ماہانہ وظیفے مقرر کیے جا رہے ہیں۔
تمام معزز آئمہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنی مساجد کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ تحصیل یا ضلعی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تشریف لائیں۔
پنجاب بھر میں مساجد و مدارس کی رجسٹریشن مہم کا آغاز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ اس اقدام کے تحت مستحق آئمہ و مؤذن حضرات کے لیے ماہانہ وظائف مقرر کیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ریاست، علما کرام اور مقامی معززین ایک صف میں کھڑے ہیں۔ حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت قرار دیتے ہوئے اسے مزید منظم اور شفاف بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ مقامی معززین پر مشتمل مؤثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق، آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے فارم کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور ہر تحصیل دفتر میں اس مقصد کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ آئمہ کرام کو فارم مینوئل اور ڈیجیٹل دونوں طریقوں سے جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا۔ اب تک 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبر شماری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 20 ہزار 863 دینی مدارس کا ڈیٹا بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ اوقاف کی نگرانی میں مساجد کو اتحاد، ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کا مرکز بنایا جائے گا۔
محکمہ اوقاف کے اعداد و شمار کے مطابق، صوبے میں 284 مساجد میں محکمہ اوقاف کے آئمہ اور 47 دیگر مساجد میں نجی آئمہ کرام خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں وظائف میں اضافے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔
Imam Masjid Wazifa Apply Online

امام مسجد رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کریں
🕌 امام مسجد کی رجسٹریشن کے لیے شرائط
حکومتِ پنجاب کی جانب سے امام مسجد کی رجسٹریشن کے لیے درج ذیل شرائط مقرر کی گئی ہیں:
:شناختی کارڈ
قومی شناختی کارڈ (CNIC) لازمی ہے۔
:مسجد کی تصدیق
متعلقہ مسجد کی تصدیق مقامی انتظامیہ یا محکمہ اوقاف کے ذریعے ہو۔
:مستند اسناد
دینی ادارے سے فراغت کی سند ہونا ضروری ہے۔
:مستقل اقامت
امام مسجد کا اسی علاقے کا رہائشی ہونا ترجیح ہے۔
:بینک اکاؤنٹ
وظیفے کی ادائیگی کے لیے ذاتی بینک اکاؤنٹ ضروری ہے۔
:رابطہ معلومات
رجسٹریشن فارم میں درست رابطہ نمبر اور پتہ درج کرنا ضروری ہے۔
🚫 فورتھ شیڈول میں عدم شمولیت:
امام مسجد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں ہوگا۔
امام مسجد کی رجسٹریشن کا طریقہ کار
تمام محترم آئمہ کرام سے گزارش ہے کہ وظائف اور رجسٹریشن کے حوالے سے قریبی تحصیل یا ضلعی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔
امام مسجد کو وظیفہ کس طرح ملے گا؟
حکومتِ پنجاب کے پروگرام کے تحت مستحق آئمہ کرام اور مؤذن حضرات کو ماہانہ وظیفہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔
ہر رجسٹرڈ امام اور مؤذن کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا جائے گا، اور انہیں اے ٹی ایم کارڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ باآسانی اپنی رقم نکال سکیں۔
وظیفہ کی ادائیگی کا عمل شفاف، خودکار اور بینک کے نظام کے ذریعے انجام پائے گا تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا بدانتظامی نہ ہو۔