وضو کی دعا فرائض اور سنتیں اور مکمل طریقہ

وضو کی دعا فرائض سنتیں اور مکمل طریقہ

دعا علمی و تحقیقی مضامین

وضو کی دعا فرائض سنتیں اور مکمل طریقہ یہاں پڑھیں۔ وضو کا مکمل مسنون طریقہ۔ وضو کے درمیان پڑھی جانے والی دعائیں۔ اور وضو کے فرائض وسنتیں اور مستحبات یہ تمام معلومات اس پیج سے حاصل کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مدارس کی نصابی کتب وشروحات اور مدارس کے داخلہ جات وغیرہ سے متعلقہ تمام معلومات ہماری سائٹ سے فری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

وضو کی دعا فرائض سنتیں اور مکمل طریقہ

وضو دین اسلام کا ایک بہترین شرعی حکم ہے۔ جو کہ لازمی ہے کہ اس کے بنا عبادات کی ادائیگی جائز نہیں ہے۔ اور یہ نظافت وپاکیزگی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس امرشرعی کے فضائل بہت زیادہ قرآن و سنت میں وارد ہوئے ہیں۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ امت محمدیہ کے وضو والے اعضاء روز قیامت چمکیں گے۔ اور یہ سفید ٹانگوں اور سفید ہاتھوں والے کہ کر پکارے جائیں گے۔ اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ وضو کے درمیان جس عضو عضو سے جو بھی گناہ کیا جاتا ہے۔ تو وضو کے درمیان وہ عضو دھوتے وقت اس عضو سے کیا گیا گناہ جھڑنا شروع ہوجاتا ہے۔

وضو کا مکمل طریقہ

  جب وضو کرنے کا ارادہ ہو۔ سب سے پہلے وضو کی نیت کریں۔ کہ میں پاکی حاصل کرنے اور اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنے کا ارادہ کررہا ہوں۔ اور ثواب حاصل کرنے کے لیے وضو کرتا ہوں۔ اس کے بعد کسی اونچی جگہ پر بیٹھیں۔ اوروضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے۔ پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ گٹوں تک تین دفعہ دھوئیں۔ وضو قبلہ رخ کیا جائے تو بہتر ہے۔ کسی اور سمت میں رخ کر لیا تو کوئی حرج نہیں ہے۔ دائیں ہاتھ سے تین دفعہ کلی کریں۔ پھر اس کے بعد مسواک کریں۔ اگر مسواک نہ ہو تو موٹے کپڑے یا انگلی سے دانت صاف کریں۔ جسے خلال کرنا کہا جاتا ہے۔

وضو کا مسنون طریقہ

اگرروزہ نہ ہو تو غرغرہ یعنی کلی میں اچھی طرح مبالغہ کریں۔ پھر دائیں ہاتھ سے تین بارناک میں پانی ڈالیں۔ واضح رہے کہ ہر مرتبہ نیا پانی لے کر ناک میں ڈالنا ہے۔ اوراگر روزہ نہ ہو تو پانی کو اچھی طرح ناک کی جڑ تک پہنچائیں۔ دائیں ہاتھ کی انگلی سے ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچائیں۔ اوربائیں ہاتھ سے ناک کو صاف کریں۔ تین مرتبہ پیشانی کے بالوں سے تھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک چہرہ دھوئیں۔ اس طرح کہ سب جگہ پانی مکمل پہنچ جائے۔ اور کوئی جگہ خشک نہ رہے۔ اسی طرح دونوں ابرو اور مونچھوں کے نیچے بھی پانی پہنچ جائے۔ کہ بال برابر بھی کوئی جگہ خشک نہ رہے۔ چہرے پرپانی اس زور سے نہ ماریں کہ ساتھ بیٹھنے والے کو تکلیف ہو۔ اور ایذاء مسلم کا سبب بنے۔ جو کہ حرام ہے۔

داڑھی کا خلال کرنے کا طریقہ اور حکم

اگر احرام نہیں باندھا ہوا تو داڑھی کا خیال کریں۔ (احرام کی حالت میں داڑھی کا خلال مت کریں۔ کیونکہ بال ٹوتنے کی وجہ سے دم لازم آسکتا ہے) پھر دایاں ہاتھ کہنی سمیت تین مرتبہ دھوئیں۔ اس طرح ہاتھ پر پانی ڈالنے میں انگلیوں سے ابتدا کریں۔ اور ہاتھ میں انگوٹھی، چھلا، گھڑی وغیرہ کچھ بھی اگر پہنا ہو۔ تو اس کو ہلائیں۔ تاکہ اس کے نیچے کی جگہ خشک نہ رہے۔ اسی طرح بائیں ہاتھ کو تین دفعہ دھوئیں۔ اورانگلیوں کا خلال کریں۔ اس کے بعد ایک ہاتھ کی انگلی کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں۔

سر اور کانوں کا مسح کرنے کا طریقہ

پھردونوں ہاتھوں کو تر کرکے پورے سر کا مسح کریں۔ پھرکانوں کا مسح کریں۔ شہادت کی انگلی سے کان کے اندرکی طرف اوراپنے ہاتھ کے انگوٹھے سے کانوں کے باہر کی طرف مسح کریں۔ اس طرح دونوں ہاتھ کی دونوں چھوٹی انگلیوں کو کان کے سوراخ میں ڈالیں۔ ہاتھ کی پشت کی طرف سے گردن کا مسح کریں۔ پھردونوں پاؤں اس ترتیب سے دھوئیں۔ کہ پہلے دایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین دفعہ دھوئیں۔ پھراس کے بعد بائیں پاؤں  کوتین مرتبہ ٹخنوں سمیت اچھی طرح دھوئیں۔

پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنے کا طریقہ

 پاؤں دھوتے وقت پاؤں کی انگلیوں کا خلال کریں۔ اس طرح کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے دائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک اسی طرح بائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھوٹی انگلی پرختم کریں۔ واضح رہے۔ ہرعضو کو دھوتے وقت بسم اللہ اورکلمہ اوردرود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔ یہ مستحب ہے۔ اگروضو سے کچھ پانی بچ جائے۔ تو قبلہ رخ کھڑے ہو کر پانی پی لیں۔ پھرآ سمان کی طرف منہ کرکے کلمہ شہادت: اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ  واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ پڑھیں۔ اور پھر یہ دعا پڑھیں۔ اللھم  اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین۔(اے اللہ مجھے بہت توبہ کرنے والوں اور پاکی حاصل کرنے والوں میں سے بنادیں۔ آمین) اس کے بعد اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز نفل تحیۃ الوضوء پڑھیں

وضو کے درمیان پڑھی جانے والی دعائیں۔

 وضو شروع کرنے سے پہلے کی دعا

 بسم اللہ العظیم والحمدللہ علی دین الاسلام۔ (ترجمہ: اس قدر یہ ہے بس اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو عظمت والا ہے۔ اورتمام کی تمام تعریفیں اس اللہ رب العزت کے لیے ہیں۔ جس نے دین اسلام کی دولت عطا فرمائی۔)

دونوں ہاتھوں کو دھونے کی دعا

 دونوں ہاتھ گٹوں تک تین دفعہ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ الھم انی اسئلک الیمن والبرکۃ واعوذبک من الشئوم والھلاکۃ۔ ترجمہ (یہ ہے اے اللہ میں اپ سے خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں اور نحوست اور حالات سے ہوں۔)

کلی کرنے کی دعا

کلی کرتے وقت کی دعا یہ ہے۔ اللھم اعنی علی تلاوۃ القرآن وذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔ (اے اللہ تلاوت قران اور اپنے ذکر اور شکر کی ہمیں توفیق عطا فرما۔)

ناک میں پانی ڈالنے کی دعا

 ناک میں پانی ڈالتے وقت کی دعا یہ ہے۔ اللھم ارحنی رائحۃ الجنۃ ولاترحنی رائحۃ النار۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔ اے اللہ ہمیں جنت کی خوشبو نصیب فرما۔ اور ہمیں جہنم کی بدبو سے حفاظت فرما۔

چہرہ “منہ” دھونے کی دعا

 چہرہ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم بیض وجھی یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ۔ ترجمہ: اے اللہ میرا چہرہ اس دن چمکدار بنا دے۔ جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے۔ اور کچھ چہرے سیاہ ہوجائیں گے۔

داہنا ہاتھ دھونے کی دعا

 دایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم اعطنی کتابی بیمینی وحسابی حسابا یسیرا۔ ترجمہ: اے اللہ میرا نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں عطا فرمانا۔ اور میرا حساب آسان فرما دیجئے۔

بایاں ہاتھ دھونے کی دعا

 بایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم لاتعطنی کتابی بشمالی ولا من وراء ظھری۔ ترجمہ:  اے اللہ میرا نامہ اعمال میرے بائیں ہاتھ میں نہ دیجیے۔ اور نہ ہی مجھے پشت کی طرف سے دیجیے۔

سر کا مسح کرنے کی دعا

سر کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم اظلنی تحت ظل عرشک یوم لاظل الا ظل عرشک۔ ترجمہ: اے اللہ مجھے اس دن اپنے عرش کا سایہ عطا فرما۔ جس دن آپ کے عرش کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔

کان کا مسح کرنے کی دعا

 کانوں کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم اجعلنی من اللذین یستمعون القول فیتبعون احسنہ۔ ترجمہ: اے اللہ مجھے ان لوگوں میں سے بنا۔ جو اچھی سنی ہوئی بات پرعمل بھی کرتے ہیں۔

گردن کا مسح کرتے وقت کی دعا

گردن کا مسح کرتے وقت کی دعا۔ اللھم اعتق رقبتی من النار۔ ترجمہ: اے اللہ میری گردن کو جہنم سے آزاد فرما دیجیے۔

دایاں پاؤں دھونے کی دعا

 دایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم اجعلنی ذنبی مغفورا وسعیی مشکورا وتجارتی لن تبور۔

ترجمہ: اے اللہ میرے گناہوں کو بخش دے۔ میری کوشش کو قبول فرما۔ اورمیری تجارت کو خسارے سے بچا لیجیے۔

بایاں پاؤں دھوتے وقت کی دعا

 بایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔ اللھم ثبت قدمی علی الصراط یوم تزل فیہ الاقدام۔

ترجمہ: اے اللہ میرے دونوں قدم  پل صراط پر ثابت رکھیے گا۔ جس دن بہت سے قدم پھسل جائیں گے۔

ان تمام دعاؤں کے حوالہ جات:(1) البحرالرائق شرح کنزالدقائق۔ کتاب الطھارۃ، باب سنن الوضوء جلد1 ص 18 مطبوعہ دارالکتاب الاسلامی۔ (2) حلبی صغیر۔ کتاب الطھارۃ،باب آداب الوضوء ص:13 مطبوعہ: دارالکتب العلمیۃ۔ (3) فتاوی شامی کتاب الطھارۃ، جلد1 ص127 مکتبہ ایچ ایم سعید۔ (4) حلبی صغیر، کتاب الطھارۃ باب آداب الوضوء ص:13مکتبہ دارالکتب العمیہ۔

وضو کے فرائض

وضو کے اندر چار فرائض ہیں۔

۔(1) مکمل چہرہ ایک باردھونا۔ (2) دونوں ہاتھوں کوکہنیوں سمیت ایک مرتبہ دھونا۔ (3) چوتھائی سر کے حصے کا مسح کرنا۔ (4) دونوں پاؤں کو ٹخنوں سمیت ایک مرتبہ دھونا۔

 وضو کی 13 سنتیں ہیں

 ۔(1) نیت کرنا۔(2) بسم اللہ سے شروع کرنا (3) دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھونا۔

۔(4) مسواک کرنا۔ (5) تین مرتبہ منہ بھر کر کلی کرنا۔ اگر روزہ نہ ہو توغرارہ بھی کرنا۔ (6) تین بارناک میں دائیں ہاتھ سے ناک کے نرم حصے تک پانی چڑھا دینا۔ اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔

۔(7) داڑھی کا خلال کرنا۔ (8) ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا۔ (9) وضو میں دھلنے والے اعضاء کو تین تین مرتبہ دھونا۔ یعنی چہرہ تین مرتبہ دھونا۔ دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھونا۔ دونوں پاؤں کو ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھونا۔

۔(10) ایک بار پورے سر کا مسح کرنا۔ پھر کان اور گردن کا مسح کرنا۔ کان اور گردن کے مسح کے لیے نیا پانی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔(12) ترتیب قائم رکھنا (13) پے در پے وضو کرنا۔ یعنی ایک عضو کے خشک ہونے سے پہلے پہلے دوسرے عضو کو دھو دینا۔ بعض حضرات نے مستحبات کو بھی سنن میں شامل کیا ہے۔ اس لیے تعداد میں اختلاف کیا جا سکتا ہے۔

دینی عبادات کا طریقہ کار سنن و آداب

اس طرح مزید عبادات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ روزمرہ پڑھی جانے والی دعائیں۔ اور سنتوں کی تفصیل اس پیج سے حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کی دینی معلومات و نصابی کتب و شروحات ہماری سائٹ سے فری ڈاؤن لوڈ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *