بنین کا نصاب وفاق المدارس العربیہ

اپڈیٹس مدارس کے داخلہ جات

بنین کا نصاب وفاق المدارس العربیہ یہاں دیکھیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے برائے بنین کیا نصاب مقرر کیا ہے تبدیلی وغیرہ کی تمام تر تفصیلات یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی درجے کا الگ الگ نصاب بھی ذیل میں مہیا کردیا گیا ہے۔ ساتھ میں آپ تمام درجات کی نصابی کتب اور ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

بنین کا نصاب وفاق المدارس العربیہ

تعارف: وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم یا وفاق ہے۔ اس کی  بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ تقریبا 21 ہزار سے زائد مدارس ملحق ہیں۔ جنہیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان بہترین نظم و ضبط اور حسن انتظام کے ساتھ چلارہا ہے۔ 

وفاق المدارس نصاب تعلیم برائے بنین

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت بنین کا نصاب تعلیم 8 سال کے طویل دورانیہ پر مشتمل ہے۔ جس میں طلباء کرام کو دین اسلام اور عربی کے بنیادی علوم و فنون سے لیکر قرآن و حدیث و فقہ حنفی کے اعلی علوم اور کتب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور وقت اور حالات مرور زمانہ کے پیش نظر وفاق المدارس العربیہ پاکستان اپنے نصاب و انتظام میں تبدیلی و رد وبدل کرتا ہے۔ اور پھر مضبوط نیٹورک کے ذریعہ ملحقہ و مدارس و جامعات و مراکز تک اس کی اطلاع پہنچادی جاتی ہے۔

بنین کا نصاب تعلیم وفاق المدارس

ذیل میں بنین کے نصاب مہیا کیا گیا ہے۔ جس میں ہر سال کا الگ الگ نصاب میہا کیا جائے گا۔ ملحقہ مدارس و جامعات کو اسی نصاب کے مطابق تعلیم مہیا کرنا لازم و ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ ہر درجہ کی نصابی کتب و شروحات بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

درجہ اولی ثانویہ عامہ سال اول(میٹرک اول)

درجہ اولی کے نصاب میں 6 اسباق داخل ہیں۔

۔1 نحو: علم/نحومیرفارسی/عربی شرح ماۃ عامل مع الترکیب

۔2صرف: میزان الصرف و منشعب: ارشاد الصرف اردو یا علم الصرف تین حصے

۔3 تمرین الصرف: صفوۃ المصادر،تیسیر الابواب

۔4 تمرین النحو: المنہاج فی القواعد والاعراب، النحو الیسیر،تسہیل النحو

۔5 لغۃ عربیہ و حفظ احادیث: الطریقۃ العصریہ جلداول،دوم حفظ حدیث جوامع الکلم( حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ)

۔6تجوید: جمال القرآن،حفظ پارہ عم نصف آخر مع التجوید

درجہ اولی کا نصاب

ضروری ہدایات برائے درجہ اولی

درجہ اولی میں گھنٹہ 50 منٹ کا ہوگا۔

الطریقۃ العصریہ بنا ترجمے کے عربی تکلم کے انداز میں پڑھائی جائے۔اور اس کا پرچہ بھی عربی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ مستقل ایک گھنٹہ عربی حوار کا ہوگا۔ عربی حوار کے لیے راہنما کتب: العربیۃ بین یدیک،العربیۃ للناشئین۔

میٹرک پاس طلباء کو حوار کے گھنٹہ میں نماز کے مسائل سکھلائےجائیں۔ اس کے لئے کتاب تعلیم الاسلام ہوگی۔

 جمال القرآن کے ساتھ تجوید کی مشق لازمی ہوگی۔50 نمبر جمال القرآن کے اور 50 نمبر حفظ پارہ عم نصف آخر مع التجوید کے ہوں گے۔

میٹرک پاس طلباء میں  فارسی سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے تیسیر المبتدی اور فارسی کا آسان قاعدہ پڑھایا جائے۔

درجہ ثانویہ عامہ( میٹرک سال دوم)

درجہ ثانویہ عامہ میں بھی حسب ترتیب 6 گھنٹے ہوں گے۔

۔1 ترجمہ و تفسیر و تجوید: ترجمہ پارہ عم، فوائد مکیہ،حفظ و مشق نصف اول مع التجوید

۔2 لغۃعربیہ و انشاء و حدیث: القراۃ الراشدہ جلد اول( تمارین قراۃ الرشدہ شائع کردہ وفاق المدارس) معلم الانشاء جلد اول،زاد المطالبین کامل۔ زاد الطالبین کے الباب الاول (کی ابتداء) سے حفظ 40 احادیث مبارکہ۔

۔3 فقہ: مختصرالقدوری از ابتداء تا کتاب البیوع(کتاب العبادات) وازکتاب النکاح تا آخر کتاب النفقات۔

۔4صرف: علم الصیغہ مع خاصیات ابواب

۔5 نحو: ہدایۃ النحو کامل

۔6 منطق: تیسیرالمنطق، مرقاۃ

درجہ ثانویہ عامہ کا نصاب

درجہ ثانویہ عامہ سال دوم(میٹرک) کے لیے ضروری ہدایات

درجہ ثانیہ میں بھی عربی حوار کاایک گھنٹہ ہوگا۔ جس کے لیے راہنما کتب العربیۃ بین یدیک اور العربیۃ اللناشئین ہیں۔

ثانیہ عامہ میں تفسیر کے پیپر میں نمبروں کی تقسیم درج ذیل طریقے پر ہوگی۔ لفظی ترجمہ و مختصر تفسیر پارہ عم 50 نمبرز۔ نصف آخر پارہ عم حفظ مع التجوید 30 نمبر اور فوائد مکیہ کے 20 نمبر ہوں گے۔ استاذ اس بات کا لازمی اہتمام فرمائیں کہ تفسیر میں اختصار ہو، طوالت سے گریز کریں۔

معلم الانشاء کی مشقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اور اساتذہ تحریری طور پر مشق کرانے کا اہتمام کرائیں۔

القراۃ الراشدہ کی تمارین  کا اہتمام کیا جائے۔

خاصیات ابواب کو علم الصیغہ سے پہلے سال کے آغاز میں پڑھایا جائے۔ اور اساتذہ کو اختیار ہے کہ خاصیات کسی بھی کتاب سے پڑھائیں۔

ہدایۃ النحو سے مکمل تین سوال ہوں گے۔ البتہ تمرینات کے لیے تسہیل الادب سے استفادہ کیا جائے۔

درجہ ثالثۃ خاصہ اول(ایف،اے) کا نصاب وفاق المدارس

درجہ ثالثۃ میں پڑھائےجانے والے علوم کی تقسیم بھی 6 اسباق پر کی گئی ہے۔

۔1 ترجمہ ومختصر تفسیر و حدیث: ترجمہ وتفسیر از سورۃ العنکبوت تا پارہ عم

ریاض الصالحین از کتاب الاب تا کتاب الادب تا اختتام کتاب آداب السفر

ریاض الصالحین سے حفظ احادیث،حدیث نمبر689 تا 707، اور حدیث نمبر 721 تا 730، اور حدیث نمبر 733 تا 743 تک (قدیمی کتب خانہ)40 احادیث

۔2فقہ: قدوری ازکتاب البیوع تا آخر کتاب (ماسواکتاب النکاح تا آخر کتاب النفقات)

۔3 اصول فقہ: اصول الشاشی،مبادی الاصول(مولانا سعید احمد پالنپوری)

۔4 نحو: کافیہ مکمل

۔5 منطق وعقیدہ: شرح تہزیب،متن وعقیدۃ الطحاویہ

۔6لغۃ عربیہ وادب: نفحۃ العرب تا اختتام قصہ حضرت ابراہیم علیہ السلام(صفحہ1 تا 220)

معلم الانشاء جزثانی

درجہ ثالثۃ کا نصاب

ضروری ہدایات درجہ ثالثہ خاصہ سال اول وفاق المدارس العربیہ

ترجمہ قرآن کریم لفظا ہوگا،بامحاورہ ترجمہ نہیں ہوگا۔ مختصر تفسیر میں ان امور کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ حل اللغات،ترکیب،شان نزول،استنباط احکام۔

کافیہ کو پڑھاتے ہوئے قیل و قال سے گریز کیا جائے۔

ہفتہ میں تین یوم نفحۃ العرب اور تین دن معلم الانشاء پڑھائی جائے۔

متن عقیدۃ الطحاویہ کو پڑھاتے وقت “شرح العقیدۃ الطحاویۃ بتحقیق عبدالسلام بن عبدالہادی” کو سامنے رکھیں۔

معلم الانشاء کی مشقوں پر توجہ دی جائے،اساتذہ مشقوں کی کاپیاں چیک کرنے کا اہتمام کریں۔

درجہ رابعہ خاصہ سال دوم(ایف،اے) کا نصاب وفاق المدارس

رابعہ کا نصاب بھی 6 اسباق پر تقسیم کیا گیا ہے۔

۔1ترجمہ و مختصر تفسیروحدیث: ترجمہ و تفسیر از سورۃ یونس تا اختتام سورہ قصص۔

ریاض الصالحین از کتاب العلم تا آخر کتاب۔

حفظ احادیث۔ حدیث نمبر1373 تا 396،1511 تا،1520 1542، تا1544/ 1547 تا 1567/ /1567 تا 1569(قدیمی کتب خانہ) 40 احادیث

۔3فقہ: کنزالدقائق۔

۔4 اصول فقہ؛ نورالانوار تا قیاس

۔5نحو: شرح جامی از ابتداء تا مبنیات مع مقدمہ۔

۔5 بلاغہ و منطق: علم المعانی از دروس البلاغۃ،علم البیان و علم البدیع از البلاغۃ الواضحۃ۔ قطبی از مقدمہ تا آخر تصورات۔

۔6 لغۃ عربیہ وانشاء: مقامات حریری دس مقامے۔

درجہ رابعہ کا نصاب

اعلانات برائے درجہ رابعہ وفاق المدارس

ترجمہ قرآن کریم لفظا ہوگا با محاورہ نہیں ہوگا۔ مختصر تفسیر میں ان امور کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ حل اللغات،ترکیب،شان نزول،استنباط احکام۔

کنزالدقائق کے دو گھنٹے ہوں گے۔

پانچویں پرچے میں 1 سوال دروس البلاغہ 2 سوال البلاغۃ الواضحۃ 3 سوال قطبی شریف سے ہوگا۔

معلم الانشاء کی متبادل کتاب کا جلد انتخاب کیا جائے گا۔

درجہ خامسہ عالیہ اول(بے،اے) کا نصاب وفاق المدارس العربیہ

درجہ خامسہ کے اسباق بھی 6 گھنٹوں پر تقسیم کئے گئے ہیں۔

۔1ترجمہ ومختصرتفسیروحدیث: سورۃ فاتحۃ تا اختتام سورۃ التوبۃ

آثارالسنن از ابتداء تا کتاب الوتر

حفظ احادیث از آثارالسنن باب فی صلاۃ الجماعۃ حدیث نمبر 486 تا 512 ( مکتبۃ البشری) 27 احادیث۔

۔2 فقہ؛ ہدایہ جلد اول مکمل۔

۔3 اصول فقہ: حسامی تا قیاس،باب القیاس از نورالانوار تا آخر کتاب

۔4 بلاغۃ; مختصرالمعانی مکمل۔

۔5 حدیث عقائدوفلسفہ: الانتباہات المفیدہ اردو۔

معین الفلسفہ(مؤلفہ مولانا سعیداحمد پالنپوری)

شرح عقیدۃ الطحاویہ للعلامہ اکمل الدین البابرتی

اسلامیات اور مغربیت میں کشمکش از ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ۔

۔6 لغۃ عربیہ: دیوان متنبی ابتداء تا قافیۃ الدال۔

سبعہ معلقات،ابتدائی تین معلقے۔

درجہ خامسہ کا نصاب

اعلانات برائے درجہ خامسہ عالیہ اول وفاق المدارس

ترجمہ قرآن کریم لفظا پڑھایا جائے۔ با محاورہ نا پڑھایا جائے۔ اورمختصر تفسیر میں ان امور کو ملحوظ رکھا جائے گا: حل اللغات، ترکیب، شان نزول اور استنباط احکام۔

ہدایہ اول میں نفس کتاب پر توجہ دی جائے۔

مختصر المعانی میں قواعد کے اجراء پر زیادہ زور دیا جائے۔

الانتباہات المفیدہ اردو۔( حل الانتباہات المفیدہ کا مطالعہ کرکے پڑھائیں)

عالیہ سال اول کے پانچویں پرچے میں 4 کتب ہیں۔ ہر کتاب سے ایک سوال 25 نمبروں کا ہوگا۔

درجہ سادسہ عالیہ دوم(بی،اے) کا نصاب وفاق المدارس

درجہ سادسہ کے طویل وعریض نصاب کو بھی6 حصص میں تقسیم کیا گیا ہے۔

۔1 تفسیر: تفسیر جلالین شریف مکمل۔

۔2 اصول تفسیروحدیث وفرائض: الفوز الکبیر،خیر الاصول،سراجی،کتاب الآثار۔

حفظ احادیث کتاب الآثار باب فضائل الصحابہ، حدیث نمبر 866 تا 882، حدیث نمبر887،888/ اس کے بعد حدیث نمبر 906 سے آخرکتاب تک(مکتبہ امدادیہ) 30 احادیث

۔3 فقہ: ہدایہ جلد ثانی

۔4 اصول فقہ: توضیح مکمل

۔5 عقائد وفلکیات: شرح عقائد، علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج۔ الھیئۃ الصغری کے منتخب مباحث۔

۔6 لغۃ عربیہ وعروض: دیوان الحماسہ سے باب الحماسہ۔ متن الکافی،برائے مطالعہ اردو بحریں۔

درجہ سادسہ کا نصاب

اعلانات برائے درجہ سادسہ عالیہ دوم وفاق المدارس

جلالین شریف سے مکمل تین سوال ہوں گے۔

دوسرے پرچے میں 4 کتابیں ہیں۔ ہر ایک کتاب سے 25 نمبروں کا سوال ہوگا۔ تسہیل المیراث برائے مطالعہ ہوگی۔(ازحضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ)

مولانا موسی روحانی البازی رحمہ اللہ کی کتاب الھیئۃ الصغری سے ضروری مباحث شامل نصاب کئے جائیں گے۔ شرح عقائد کے دو سوال ہوں گے۔

متن الکافی کو سال کے شروع میں پڑھایا جائے۔

سال 1446ھ کے لیے باب الحماسہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ آئندہ کے لئے اس پرغورکیا جائے گا۔

درجہ مشکوۃ شریف عالمیہ اول(ایم،اے) کا نصاب وفاق المدارس العربیہ

درجہ عالمیہ اول میں بھی تمام علوم کو 6 اسباق پر تقسیم کیا گیا ہے۔

۔1اصول تفسیراصول حدیث: التبیان فی علوم القرآن، تیسیر مصطلح الحدیث، شرح نخبۃ الفکر۔ آئینہ قادیانیت برائے مطالعہ۔

۔2تفسیر: بیضاوی شریف ربع پارہ اول۔

۔3حدیث: مشکوۃ المصابیح جلد اول۔ حفظ احادیث از مشکوۃ المصابیح۔ کتاب الایمان کی حدیث نمبر 2 تا10، باب الاعتصام باالکتاب والسنۃ کی ابتدائی چار احادیث۔ کتاب العلم کی ابتدائی 6 احادیث،کتاب الادب باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم سے الفصل الاول کامل۔38 احادیث

۔4 حدیث: مشکوۃ المصابیح جلد دوم۔

۔5 فقہ: ہدایہ جلد ثالث۔

۔6 فقہ: ہدایہ جلد رابع۔

درجہ مشکوۃ کا نصاب

ضروری اعلان برائے درجہ عالمیہ اول وفاق المدارس

تیسیرمصطلح الحدیث کو شرح نخبۃ الفکر سے پہلے پڑھایا جائے۔ باقی درجہ عالمیہ سال اول( ایم،اے) وفاق المدارس العربیہ کا نصاب سردست برقرار رکھا گیا ہے۔

درجہ عالمیہ دوم دورہ حدیث (ایم،اے) کا نصاب وفاق المدارس

درس نظامی کے آخری سال میں بھی تمام اسباق کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

۔1 کتب احادیث: صحیح بخاری۔

َ۔2 حدیث مبارکہ: صحیح مسلم۔ حفظ احادیث از مسلم شریف۔ باب خصال من اتصف بہن وجد حلاوۃ الایمان سے آخر باب الحث علی اکرام الجار والضیف، باب الوصیہ بالنساء(کامل) باب النہی عن طلب الامارۃ وحرص علی سے 10 احادیث۔ 27 احادیث مبارکہ۔

۔3حدیث مبارکہ: جامع الترمذی شریف

۔4 حدیث مبارکہ: سنن ابو داؤد شریف۔

۔5حدیث مبارکہ: سنن نسائی،سنن ابن ماجہ، شمائل ترمذی۔

۔6حدیث مبارکہ: موطا امام مالک،موطا امام محمد،طحاوی از ابتداء تا کتاب الزکوۃ۔

دورہ حدیث کا نصاب

نصاب تعلیم برائے بنین وفاق المدارس ڈاؤن لوڈ کریں

درس نظامی وفاق المدارس العربیہ بنین کا مکمل نصاب پی،ڈی،ایف ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں۔ تو پھر ذیل میں دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔ اور مکمل نصاب ڈاؤن لوڈ کریں۔

نصاب تعلیم برائے بنین وفاق المدارس

درس نظامی کی کتب وشروحات وفاق المدارس العربیہ

درس نظامی للبنین کا مکمل نصاب اوپر تفصیلا بتا دیا گیا ہے۔ ہرایک درجہ کا نصاب با لتفصیل حاصل کریں۔ اور مکمل 8 سال کا نصاب ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی درس نظامی کی تمام کتب مع شروحات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

وفاق المدارس العربیہ برائے بنات مکمل نصاب جانیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *