موطا امام مالک کی شروحات عالمیہ دورہ حدیث یہاں موجود ہیں۔ المؤطا للامام مالک کی کتاب اور اردو شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ درس نظامی کتب وشروحات اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ اپنی پسندیدہ کتب وشروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مدارس سے متعلقہ مزید اس طرح کی مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات، کشف الدرجات، انفرادی واجتماعی نتائج اوروفاق المدارس کی اپڈیٹس سے بروقت باخبر ہونے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔
موطا امام مالک کی شروحات
اس کتاب کوتدوین حدیث میں اولیت کا اعزازحاصل ہے۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ یہ کتاب 140ھ کے قریب مرتب کی گئی۔ اس کے مرتب مشہورومعروف محدث اورفقیہ امام مالک ہیں۔ امام مالک کا مکمل نام مالک بن انس بن عامربن مالک ہے۔ اورلقب “امام دار الحجرہ” ہے۔ آپ کو اللہ تعالٰی نے کمال حافظہ عطا فرمایا تھا’ آپ اپنے اساتذہ سے ایک مرتبہ جو احادیث سن لیتے۔ پھروہ کبھی نہ بھولتے۔ آپ تقویٰ وپرہیزگاری میں بھی عالی مرتبہ کے مالک تھے۔ ترتیب المدارک میں ہے کہ آپ مشاغل تعلیم وتعلم کے بعد ہروقت اللہ کی عبادت اورتلاوت قرآن میں ہی مصروف رہتے۔ اوربطورخاص شب جمعہ تو ساری عبادت میں ہی گزارتے۔ حق گواوربے باک انسان تھے۔ حق کی خاطرجس مؤقف پرڈٹ گئے۔ تو پھراس مؤقف سے انہیں حاکم وقت کا ظلم بھی نہیں ہٹا سکا۔
بخاری شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
امام مالک کی مؤطا اور امام مالک رحمہ اللہ کا تعارف وحالات زندگی
پہلی مرتبہ ذخیرہ احادیث کے حسین انتخاب کوفقہی اندازمیں مرتب کرنے کی سعادت آپ ہی کے حصے میں آئی۔ جو”مؤطا” کی صورت میں آج ہمارے سامنے ہے۔ آپ نے اس کتاب میں صرف صحیح احادیث کو ہی نقل کرنے کی کوشش کی۔ چنانچہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنی معروف کتاب حجتہ اللہ البالغہ میں رقم طرازہیں۔ کہ محدثین کا اتفاق ہے۔ اس کتاب کی تمام احادیث امام مالک مع مؤطا امام مالك اوران کے موافقین کی رائے میں صحیح ہیں۔ اوراس سلسلے میں دوسروں کی رائے بھی یہی ہے۔ کہ مؤطا میں موجود مرسل ومنقطع روایات دوسری اسناد سے متصل ہیں۔ اس لیے بلاشبہ یہ سب روایات صحیح ہیں۔
المؤطا لامام مالک کا تعارف واہمیت
اس کتاب کو چونکہ کتب حدیث میں اول درجہ حاصل ہے۔ اس لیے ہمیشہ سے یہ اہل علم کی نگاہوں کا مرکزرہی ہے۔ اکابرامت نے ہردورمیں حلقہ ہائے درس وتدریس اورمراکزعلمی اوردانشگاہوں میں اس کتاب سے استفادہ کیا ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظرمختلف ادوارمیں مختلف دول اسلامیہ میں اس کی تعلیقات بھی تحریرکی گئیں۔ جن میں امام ابن عبدالبرکی التمهيد اورالاستذکارامام سیوطی کی تنویرالحوالکله اورشاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی المصفی(فارسی میں) اورالمسوى(عربی میں)قابل ذکرہیں۔ اسی اہمیت کی وجہ سے یہ کتاب درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔ اوردورہ حدیث کے طلباء کرام کو پڑھائی جاتی ہے۔
سنن ابن ماجہ کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
کتب و شروحات موطا امام مالک
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب وشروحات کی تفصیل |
Al Muwatta Imam Malik Bushra |
مؤطا لامام مالکللامام الشیخ مالک ابن انس رحمۃ اللہ علیہ ناشر: مکتبۃ البشری پاکستان |
Bughyatus Salik Muwatta Imam Malik |
بغیۃ السالک مؤطا امام مالک مترجمناشر: المصباح اردو بازار لاہور |
Ihsan E Eilahi |
احسان ِالہی شرح اردو مؤطا الامام مالکمؤلف؛ مولانا اختر حسین بھاولپوری۔ ناشر؛ مکتبہ عمر فاروق کالونی شاہ فیصل سٹی کراچی۔ |
Muwatta Imam MalikRahmania |
مؤطا للامام مالکناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور |
دورہ حدیث کی کتب و شروحات
دورہ حدیث کی نصابی کتب و تمام شروحات اس پیج سے فری ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ اسی کے ساتھ مکمل درس نظامی للبنین اس پیج پرمہیا کیا گیا ہے۔ اپنی پسندیدہ نصابی کتاب اوراس کی تمام تر شروحات با آسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ اس کے ساتھ ہی دینی اسناد سے متعلقہ معلومات اورجمعہ کے بیانات وغیرہ کے لیےعلمی وتحقیقی مضامین سے بھرپورمواد حاصل کریں۔ مدارس کی معلمومات حاصل کریں۔ بشمول امتحانی و سالانہ نتائج معلومات وغیرہ اس پیج سے فری حاصل کریں۔