متن الکافی اردو شرح درجہ سادسہ یہاں موجود ہیں۔ سادسہ کے نصاب میں شامل متن الکافی فی العروض والقوافی کی کتاب اوراردوعربی شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب وشروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور اگر کتب و شروحات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنہ ہوتو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
متن الکافی اردو شرح درجہ سادسہ
زیرِنظرکتاب کا نام”متن الکافی”فی علم العروض والقوافی ہے۔ اوریہ علم العروض والقوافی کے بنیادی اصول اورقوائد پرمشتمل ایک بہترین مجموعہ ہے۔ یہ ایسا فن ہے کہ اس دورمیں اکثرعلماء اس فن سے ناواقف ہیں۔ اس لیے اس فن کی طلباء کے درمیان اہمیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
توضیح تلویح کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
متن الکافی کی اردو شروحات
اس کتاب کے مصنف کے بارے میں جامع المنقول والمعقول الشیخ مولانا موسی روحانی بازی رحمہ اللہ لکھتے ہیں۔ اس کتاب کے مصنف الشیخ امام خلیل زمانہ کی ایک یکتا ترین ہستی تھے۔ وہ بہت سے علوم کے ماہراورکئی فنون کے موجد تھے۔ وہ ایک نابغہ روزگارشخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان میں ایسے فضائل کمالات کوجمع کیا۔ جن کوزبانیں بیان کرنے سے قاصرہیں۔ وہ بہت سے علوم و معارف میں بلندی کے اعتبارسے ثریا ستارے سے سبقت لے جانے والے تھے۔ اورعلم و ادب کی رفعتوں میں جوزاء سے مقابلہ کرنے والے تھے۔ اوران کو تمام فنون میں ملکہ راسخہ اوردسترس حاصل تھی۔ ان کے فضائل کو بیان کرنا اوران کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ وہ اکیلے پوری جماعت علماء پربھاری ہیں۔
علم العروض ولقوافی کی ابتداء واہمیت
علامہ سیوطی رحمۃ للہ علیہ”بغية الوعاة( جلد1 صفحه ۵۵۸) میں ان کے متعلق لکھتے ہیں: وَكَانَ أية في الذكاء. وكان الناس يقولون لم يكن في العربية۔ بعد الصحابة ازكى منه۔ و كان يحج سنة ويغز وسنة۔ ترجمہ: وہ ذہانت اورذکاوت کا ایک نمونہ تھے۔ لوگ ان کے بارے میں کہا کرتے تھے۔ کہ صحابہ کرام کے بعدعربی زبان میں ان سے زیادہ ماہرکوئی پیدا نہیں ہوا۔ وہ ایک سال حج کرتے اورایک سال جہاد کرتے تھے۔
ہدایہ جلد ثانی کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
اردو شروحات متن الکافی اورمصںف کا تعارف واہمیت
امام خلیل نحولغت کےاورعلم عروض کے موجد ہیں۔ ان کے والد کا نام”احمد“ ہے۔ ابن خلکان نے مرزبانی کے حوالہ سے وفیات الاعیان (جلد ۲ صفحہ ۲۳۸ ) میں لکھا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے پہلے وہ شخص جن کا نام احمد رکھا گیا ان کے والد صاحب تھے۔
اہمیت
کتاب متن الکافی علم العروض والقوافی کے موضوع پرایک بے مثل کتاب ہے۔ جس کے مصںف وکتاب کی اہمیت مسلم ہے۔ یہ اپنے موضوع پرایک منفرد ویکتا کاوش ہے۔ اس کی جامعیت وافادیت کی وجہ سے یہ کتاب درس ںظامی کے نصاب میں شامل ہے۔ اوردرجہ عالیہ دوم (درجہ سادسہ،جلالین شریف) کے سال طلباء کرام کو پڑھائی جاتی ہے۔
کتاب اور اردو شروحات برائے درجہ سادسہ
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب و شروحات |
Matn Ul Kafi |
متن الکافیلشیخ الشھاب الدین احمد بن عباد بن شعیب رحمہ اللہ معہ شرحہ المختصر الشافی للشیخ السید محمد الدمنھوری ناشر؛ مکتبۃ البشری،کراچی،پاکستان۔ |
Al Dars ul KafiSharh Urdu Matn ul Kafi |
الدرس الکافی ترجمہ اردومتن الکافیافادات؛ مولانا مفتی احمدعلی صاحب نظر ثانی و مقدمہ؛ ابن سرور محمد اویس ضبط و تحریر؛ مولانا محمد ظفر ناشر؛ مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور۔ |
Al Shafi Urdu Sharh Matnul Kafi |
الشافی اردو شرح متن الکافیتشریح؛ مفتی انعام الحق صاحب قاسمی استاذ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی۔ ناشر؛ مکتبہ سید احمد شھید،دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک۔ |
Sharh UrduMatn ul Kafi |
شرح اردو متن الکافی فی العروض والقوافیمترجم و شارح؛ مولانا محمد اشرف قریشی ناشر؛ قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی۔ |
درس نظامی کی اردو شروحات فری ڈاؤن لوڈ کریں
درس نظامی کی کتب و شروحات طلباء کرام کے لیے اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ اورطلباء کرام کو تلاش کی مشقت سے بچاتے ہوئے ہرایک کتاب کی تمام شروحات ایک ہی پیج پرجمع کی گئی ہیں۔ با آسانی اپنی مطلوبہ کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مدارس سے متعلقہ مزید مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات دینی اسناد کے معادلہ وتصدیق اسناد وغیرہ ۔ اسی طرح جمعہ کے بیانات کے لیے بہترین مواد ہماری سائٹ پرموجود ہے۔ اپنی مطلوبہ کتب ومعلومات کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔