جامعۃ الرشید داخلہ 2025 کی مکمل معلومات یہاں دیکھیں۔ جامعۃ الرشید کراچی میں داخلہ لینے کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات یہاں سے حاصل کریں۔ کراچی جامعۃ الرشید نے 2025 کے نئے داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ داخلے لینے کی کیا شرائط ہیں۔ اور داخلے کتنے دن جاری رہے گا۔ اسی طرح مزید تعلیم کے اخراجات وغیرہ سے متعلقہ تمام معلومات یہاں سے حاصل کریں۔ مزید معلومات کے حصول کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹ سیکشن میں ہم سے رابطہ کریں۔
جامعۃ الرشید داخلہ 2025 کی مکمل معلومات
جامعۃ الرشید کراچی دینی و عصری علوم کے امتزاج کی ایک بہترین علمی دنیا ہے۔ جہاں پر اسلامی طلبہ و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ بہت سے عصری علوم و فنون کثیر اور وافر تعداد میں سیکھنے اور پھر ان تمام میدانوں میں آگے بڑھنے کا موقعہ ملتا ہے۔ جامعۃ الرشید کراچی کی سند بھی ہائیر ایجوکیشن سے منظور شدہ ہے۔ اور ایم اے سلامیات کے مساوی ہے۔ اور یہ بھی طلبہ و طالبات کو بھت سے میدانوں میں آگے بڑھنے کا موقعہ دیتی ہے۔
جامعۃ الرشید کراچی کے شعبہ جات کی تفصیل معلوم کریں
Jamia Tur Rasheed Admission 2025
داخلہ جامعۃ الرشید کراچی 2025
جامعۃ الرشید کراچی میں سال 2025 کے نئے داخلہ جات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جامعۃ الرشید کراچی کے مذکورہ شعبہ جات میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ شعبہ درس نظامی (اولی) اسی طرح درس نظامی درجہ (سادسہ) اور معھد الرشید عربی (التمہیدی) میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔
تاریخ داخلہ جامعۃ الرشید کراچی
جامعۃ الرشید کراچی میں نئے داخلوں کے لیے متعین کئے گئے ایام تین دن ہیں۔ نئے داخلوں کے لیے طلبہ و طالبات بروز ہفتہ، اتوار اور پیر 10،11،12 شوال المکرم 1446 ہجری مطابق 20، 21 اور 22 اپریل 2025 کو رابطہ کریں۔
اوقات کار برائے رابطہ داخلہ و معلومات جامعۃ الرشید کراچی
داخلوں وغیرہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرنے کا وقت دن میں 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ہے۔ جب کہ داخلہ کرانے کے لیے رجسٹریشن کا وقت صبح 8:30 سے لے کر 12:15 تک ہے۔ طلبہ سے گزارش ہے کہ متعینہ ایام اور مقررہ اوقات میں ہی رابطہ فرمائیں۔
شعبہ جات میں داخلہ کی اہلیت
شعبہ درس نظامی درجہ اولی میں داخلہ کے لیے اہلیت کی شرط و معیار بی گریڈ میں میٹرک اورعمر20 برس سے زائد نہ ہو۔ جبکہ درس نظامی کے درجہ سادسہ میں داخلہ کے لیے شرط سابقہ تمام درجات میں ممتاز ہو، اور عصری تعلیم میں گریجویشن مکمل ہو۔ اور شعبہ معھد الرشید عربی کے درجہ التمہیدی میں داخلہ کے لیے میٹرک بی گریڈ ہو۔ اورعمر20 سال سے زائد نا ہو۔
اہم نوٹ برائے داخلہ جامعۃ الرشید کراچی
میٹرک پاس طلبہ کا داخلہ شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔ اور ایسے طلبہ جن کا ابھی تک میٹرک کا رزلٹ نہیں آیا۔ ان کا داخلہ رزلٹ کے آنے پر موقوف ہوگا۔
داخلہ کی شرائط جامعہ الرشید کراچی 2025
۔٭ قرآن مجید (ناظرہ) صحیح تلفظ سے پڑھا ہوا ہو۔
۔٭ تمام درجات میں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ ان مراحل سے پاس ہوکر گزرنا ضروری ہے۔
۔٭ طلبہ اپنے والد کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔
۔٭ تمام طلبہ داخلہ کے لیے برتھ سرٹیفیکیٹ یا بے فارم ساتھ لائیں۔
۔٭ داخلہ کے لیے ساتھ میں 3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویرلائیں۔
۔٭ اسناد اور مارکس شیٹ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپیاں (نقول) قابل قبول ہیں۔ جو کہ ناقابل واپسی ہوں گی۔ لیکن اصل اسناد بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔
۔٭ داخلہ کے لئے تشریف لانے والے طلبہ اپنے علاقے کے کسی باثر عالم دین یا کسی بھی سرکاری 17 گریڈ آفیسر یا ڈسٹرک خطیب کے لیٹرہیڈ پر طالب کے حق میں لکھا گیا ضمانت نامہ ساتھ لائیں۔ جس میں موصوف ان الفاظ کے ساتھ ضمانت دیں گے۔
ضمانتی لیٹر کا مضمون
کہ میں موصوف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، میری معلومات کی حد تک یہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ جو ملکی و ملی قوانین اور قومی مفاد کے خلاف ہوں۔ یہ جامعۃ الرشید کے وفادار طالب علم ثابت ہوں گے۔ اور ان سے کسی بھی اعتبارسے جامعہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے۔
تعلیمی فیس برائے طلبہ جامعۃ الرشید کراچی
اہم وضاحت کے طور پر ذکر کیا جا رہا ہے۔ کہ جامعۃ الرشید میں ایک طالب علم کے تعلیمی و رہاشی اخراجات ماہانہ تقریبا 20 ہزار تک ہیں۔ جن میں سے ہر ایک طالب علم سے ماہانہ اس کا ایک چوتھائی یعنی 5 ہزار وصول کیا جاتا ہے۔ احباب اس کو ذھن میں رکھیں۔
قدیم طلبہ کا داخلہ
جامعۃ الرشید کراچی کے قدیم طلبہ 27 اپریل 2025 بمطابق 17 شوال 1446ھ بروز ہفتہ کی صبح بوقت 8 بجے جامعہ میں اہنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
سہولیات برائے طلبہ جامعۃ الرشید کراچی
جامعہ الرشید کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے یہ سہولت قائم کی گئی ہے۔۔ کہ ان کی عصری تعلیم کے مطابق انہیں البیرونی ایجوکیشن سسٹم کے تحت انٹر لیول پر آئی سی ایس/آئی ڈاٹ کوم اور جیسے دیگر مزید مفید مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ جب کہ الکمز اور الغزالی یونیورسٹی سے بی بی اے/ بی ایس اسلامک سٹڈیز/بی ایس ایجوکیشن اور دیگر مفید کورس کرائے جاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جامعہ کی سند ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے ایم اے کے مساوی منظور شدہ ہے۔ جو کہ طلبہ کے لیے مزید تعلیم و ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک بہترین معاون ہے۔
دیگر درجات میں داخلہ
جامعۃ الرشید کراچی کے ذیرانتظام دیگر شعبہ جات یا درجات میں داخلہ لینے کے خواہشمند پوزیشن ہولڈرز،ممتاز نتائج اور مساوی عصری تعلیم کے حامل طلبہ دئے گئے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
رابطہ نمبرز جامعۃ الرشید کراچی
021 3688 1345
0306 2775 422