حفظ کا نصاب 2025ء وفاق المدارس یہاں دیکھیں۔ وفاق المدارس کے شعبہ حفظ کے سالانہ امتحانات کے لیے جاری شدہ ہدایات وشرائط ودیگر تمام ضروری تفصیلات یہاں سے حاصل کریں۔ حفظ کے نصاب میں شامل کتب یہاں سے فری ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور امتحان میں نمبرات وغیرہ کی ترتیب وغیرہ یہاں سے جانیں۔ مزید اس طرح کی معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں،۔
حفظ کا نصاب 2025ء وفاق المدارس
شعبہ حفظ کا نصاب سالانہ امتحان حفظ کی امتحان کی تاریخ جانیں۔ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شرائط اور امتحان سے متعلقہ ہدایات یہاں پڑھیں. مدارس کے ذمہ داران احباب ان تمام گزارشات کو اچھی طرح نوٹ فرما لیں۔
یاد رہے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نصاب تعلیم ایک جامع نصاب تعلیم ہے۔ جس میں مرد وعورت بچے، نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ، غرض ہرایک کے لیے دینی تعلیم کا نصاب مہیا کیا گیا ہے۔
وفاق المدارس العربیہ شعبہ حفظ کے نصاب کی افادیت
امت مسلمہ کی نسل نو کے لیے متعین کردہ نصاب شعبہ حفظ القران کریم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کے اندرامت مسلمہ کی نسل نو یعنی نونہالانِ امتِ مسلمہ کے سینوں میں قرآن مجید محفوظ کرایا جاتا ہے۔ اللہ رب العزت کا کلام بچے اپنے سینوں میں مکمل محفوظ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب میں شامل چند ایک دینی ابتدائی ضروری کتب ہیں، جن کا ساتھ ہونا بہت زیادہ ضروری ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اسی ضرورت اور حاجت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نیو نصاب پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا ہے۔
وفاق المدارس حفظ کے سالانہ امتحان کی تاریخ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا سالانہ امتحان 22 رجب المرجب سے 29 رجب المرجب تک منعقد ہوگا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کا سالانہ امتحان منعقدہ 2025ء کا حتمی شیڈول انشاءاللہ بہت جلدی جاری کر دیا جائے گا۔
شعبہ حفظ کے سالانہ امتحان 2025ء کے لیے ہدایات
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے شعبہ حفظ کے امتحان کے لیے چند ایک ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ جن پرعمل کرنا اور جن کا خیال کرنا ذمہ داران کے لیے ضروری ہے تمام مدارس کے ذمہ داران اس بات کو یقینی بنائیں۔ کہ تمام طلباء کرام اور طالبات کے شناخت نامے جاری کیے جائیں۔ کیونکہ مدارس عربیہ پاکستان کی طرف سے جانب جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام طلبہ و طالبات کی شناخت نامے امتحانی ہال میں چیک کیے جائیں گے۔ اور شناخت نامہ نہ ہونے کی صورت میں طالب علم یا طالبہ کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کے سالانہ امتحان کے تحت امتحان دینے والے طلباء اور طالبات کے لیے لازمی ہے کہ وہ قران مجید مکمل حفظ کرچکے ہوں۔ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ کسی مدرسے کا باقاعدہ طالب علم/طالبہ ہو۔
وفاق المدارس العربیہ پرائیویٹ طلباء
یاد رکھیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان اپنے کسی بھی درجات میں پرائیویٹ طلباء کا امتحان نہیں لیتا۔ خواہ وہ شعبہ حفظ ہو۔ شعبہ درس نظامی ہو دراسات دینیہ ہو یا تجوید اللحفاظ یا اللعلماء کا شعبہ ہو۔ صرف انہی طلباء اور طالبات کا امتحان وفاق المدارس العربیہ لیتا ہے۔ جو باقاعدہ کسی ملحقہ ادارے سے علم دین حاصل کر رہے ہوں۔
وفاق المدارس سالانہ امتحان حفظ 2025ء کی جدید ترتیبات
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے حفظ کے امتحان کے لیے نئی ترتیب جاری کی ہے۔ جس کے لیے نیا نصاب بھی مرتب کیا گیا ہے۔ جس کے اعتبار سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان اس سال سے طلباء کرام کا حفظ کا امتحان لے گا۔ جس کے اندر قرآن مجید کے حفظ کے امتحان کے ساتھ ساتھ چند ایک کتب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
شعبہ حفظ کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت و افادیت
جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ طلباء کرام اور طالبات قران مجید کو حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آشنا ہو جائیں گے۔ اور ضروری مسائل سے باخبر رہیں گے۔ تاکہ حفظ قرآن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ دینی اسلام کی بنیادی تعلیمات اور ضروری مسائل بھی جان چکے ہوں۔
شعبہ حفظ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نیا نصاب اور نمبر ات کی تقسیم
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا شعبہ حفظ کا سالانہ امتحان 2025ء میں طلبہ و طالبات کے حاصل کردہ نمبروں کی تقسیم مذکورہ اعتبار سے کی جائے گی۔ شعبہ حفظ کے امتحان میں طلباء وطالبات کے لیے کل نمبر100 ہوں گے۔ جس میں سے حفظ کی پختگی کے لیے 60 نمبر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی 20،20 نمبروں کے تین سوالات طلباء سے کیے جائیں گے۔ اور ہر سوال میں سے 10 نمبر لینا طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ پختگی کے 60 نمبروں میں سے طالب علم کے لیے کم از کم 30 نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حروف کی صفات لازمہ اور حروف کے مخارج یاد ہونا بھی ضروری ہے۔ حروف کی صفات اور مخارج کے کل 30 نمبر طالب علم کو دیے جائیں گے۔ جن میں سے 40 فیصد یعنی کہ 12 نمبر لینا طالب علم/ طالبہ پر ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 نمبر مسائل ضروریہ کے ہوں گے۔
مسائل کے اندر وضو اور نماز کے مسائل طالب علم اور طالبہ سے پوچھے جائیں گے۔ نماز کی دعائیں اور نماز کا طریقہ کار بطور خاص سوال ہوگا۔ یاد رہے کہ مسائل کے رہنمائی کے لیے متعین کردہ کتاب نماز حنفی ہے۔ جو کہ حضرت اقدس مولانا خیر محمد جالندھری نور اللہ مرقدہ کی تصنیف کردہ ہے۔ اور دوسری کتاب تعلیم الاسلام حصہ اول ہے۔ جو کہ مولانا مفتی کفایت اللہ رحمت اللہ علیہ کی تالیف کردہ ہے۔ یہ دو کتب مسائل ضروریہ کے امتحان میں معیار شمار کی گئی ہیں۔
حفظ کے سالانہ امتحان کی تیاری کیسے کریں
لہذا طلبہ و طالبات حفظ کے سالانہ امتحان کی تیاری میں ان تمام امور کو مدنظر رکھیں۔ جہاں پر طلباء و طالبات کی منزل اور حفظ کی پختگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ وہیں پر طلبہ و طالبات کو تمام حروف کے مخارج اور صفات کی بنیادی تعریفات اور ضروری تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔ اور طلباء کرام کو نوک زباں یاد کروا دیں۔ اس کے ساتھ ہی طلباء وطالبات کو مسائل ضروریہ سے بھی آگاہ کریں۔ جس میں بطور خاص وضو اور نماز کے مسائل ہیں۔ جس میں وضو اور نماز کا طریقہ کار اور ان کی دعائیں شامل ہیں۔
حفظ کے نصاب میں داخل کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں
شعبہ حفظ کے نصاب میں شامل کتب یہاں سے فری ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ 1 “نماز حنفی” مؤلفہ حضرت مولانا خیر محمد خالدری نور اللہ مرقدہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ فرمائے۔ 2 “تعلیم الاسلام” حصہ اول مصنفہ حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ رحمۃ اللہ علیہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔
نماز حنفی ڈاؤن لوڈ کریں
تعلیم الاسلام مکتبۃ البشری
تعلیم الاسلام مکتبہ بشری ڈاؤن لوڈ کریں
تعلیم الاسلام الطاف اینڈسنز ڈاؤن لوڈ کریں
تعلیم السلام مکتبہ بیت الکتب ڈاؤن لوڈ کریں
وفاق المدارس العربیہ نیواپڈیٹس واعلانات
مزید اس طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جاری کردہ نیو اعلانات، اپڈیٹس وغیرہ سے باخبر رہیں۔ اسی طرح دینی مدارس کے سالانہ امتحان کے رزلٹس رول نمبر سلپس کشف الدرجات اور دیگر امتحانی معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراپنی مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے سائٹ پر موجود کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
حفظ کا ضمنی امتحان لیا جاتا ہے؟
ناچیز کی معلومات میں تقریبا ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے جی