ہدایہ جلد اول کی شروحات برائے درجہ خامسہ یہاں موجود ہیں۔ ہدایہ اول کی کتاب اور جلداول کی تمام شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنی مطلوبہ کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات،نصابی معلومات اور دینی اسناد سے متعلقہ معلومات اسی طرح جمعہ کے بیانات اور علمی تحقیقی مضامین حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔
ہدایہ جلد اول کی شروحات برائے درجہ خامسہ
ہدایہ علم فقہ کی مشہورومعروف اوراساسی کتاب ہے۔ ہدایہ آئین کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر ہے۔ اسلامی آئین کی صحیح ترجمان قراردی گئی ہے۔ اس کتاب کو کما حقہ پڑھ لیا جائے تو پاکستانی آئین کی اتنی اچھی توضیح کی جاسکتی ہے۔ کہ بڑے سے بڑے قانون دان اور وکلاء سردھنتے رہ جائیں۔ اور یہ بات مبلاغہ آرائی سے ہٹ کر ہے۔ شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم نے اپنا ذاتی واقعہ نقل فرمایا ہے۔ کہ انہوں نے وکلاء اور قانون دانوں کی موجود گی میں آئین پاکستان کی اتنی پیاری وضاحت فرمائی۔ کہ ماہرین ششدر رہ گئے۔ حیرانی کو ختم کرتے ہوئے انہوں نے حضرت سے اس کے متعلق استفسار کیا۔ حضرت نے ارشاد فرمایا کہ تمھارا قانون تو نہیں پڑھا۔ البتہ درس نظامی کی کتاب الہدایہ کو کماحقہ پڑھا ہے۔ اور یہ اسی کی برکت ہے۔
ہدایہ جلد ثانی کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
ھدایہ جلد اول کی شروحات درجہ خامسہ
درجہ خامسہ کے نصاب میں شامل کتاب فقہ حنفی کی کتاب الہدایہ مع الدرایہ ایک مشہور ترین کتاب ہے۔ اس کتاب کی جامعیت و افادیت ایک لازوال مسلمہ حقیقت ہے۔ ابتداٰ مصنف علیہ الرحمہ نے اس کتاب کو 80 جلدوں میں تصنیف فرمایا۔ بعد میں ان کا خلاصہ یہ4جلدوں میں پیش کیا۔ اور مصنف کا یہ امت محمدیہ پر احسان عظیم ہے۔ اور بالخصوص فقہ حنفی کے متبعین یعنی احناف پر احسان ہے۔ کہ ان کی تقریبا مکمل فقہ کا خلاصہ اور مجموعہ امت کی خدمت میں نہایت آسان اندازمیں پیش کیا۔ کہ تا قیامِ قیامت امت اس سے مستفید ہوتی رہے گی۔
ہدایہ جلد1 شروحات برائے درجہ خامسہ
اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر حضرات علماء کرام نے ہمیشہ اس کو پیش نظر رکھا ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر درس نظامی کے آخری سالوں میں بالترتیب پڑھائی جاتی ہے۔اور ہر دور میں اس کی افہام و تفہیم کے لئےعلماء کرام نے اس پر شروحات و تراجم لکھے ہیں۔ اور اس پرزمانہ قدیم و جدید ہر زمانہ میں اس کی خدمت جاری رہی۔ اور علماء امت اس کتاب سےحالات حاظرہ کے مطابق مستفید ہونے کی راہ دکھلاتے رہے۔ اسی لیے اس پر لکھی جانے والی شروحات و تراجم کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان میں سے اکثر شروحات یہاں پر موجود ہیں۔ اسی طرح اس اہتمام کے ساتھ ہی اس کی تدریس کی جاتی ہے۔ خامسہ میں جلد اول۔ جبکہ سادسہ میں جلد دوم،مشکوۃ شریف کے سال میں اس کی جلد سوم اور چہارم پڑھائی جاتی ہے۔ زیر نظر ہدایہ جلد اول اور اس کی تمام شروحات پیش خدمت ہیں۔
ہدایہ جلد ثالث و رابع کی شروحات
کتاب اور اس کی اردو،عربی تمام شروحات درجہ خامسہ
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتاب وشروحات اردو عربی |
Hidayah Jild 1 |
الھدایہ شرح بدایۃ المبتدی جلد اولللامام برھان الدین ابی الحسن علی بن ابی بکرالمرغینانی ناشر: مکتبۃ البشری |
Asmaar Ul Hidayah |
اثمارالھدایہ علی الھدایہ مکمل ہدایہ اولینالجزالاول،الثانی،الثالث ترجمہ و تشریح: مولانا ثمیر الدین قاسمی صاحب۔ ناشر: زمزم پبلشرز۔ |
Ashraf Ul Hidayah |
اشرف الھدایہ اردو شرح ھدایہالجزالاول،الثانی،الثالث تالیف: مولانا جمیل احمد سکروڈھوی مدرس دارالعلوم دیوبند ناشر: مکتبہ دارالاشاعت ملتان۔ |
Aien Ul Hidayah |
عین الھدایہ جدید شرح الھدایہالجزالاول الثانی الثالث افادات: مولانا سید امیر علی رحمۃ اللہ علیہ تشریحات،تسہیل و ترتیب: مولانا محمد انوارالحق قاسمی ڈھاکہ ناشر: دارالاشاعت کراچی۔ |
Ahsan Ul Hidayah |
احسن الھدایہ ترجمہ و شرح اردوھدایہالجزالاول،الثانی،الثالث مترجم و شارح: مفتی عبدالحلیم قاسمی بستوی ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور |
Atr E Hidayah |
عطر ہدایہ فی فقہ الحلال والحراممصنف: مولانا فتح محمد تائب صاحب ناشر: مکتبہ نعیمیہ مردان |
Albinayah Arbi Sharah Hidayah |
البنایہ علی شرح الھدایہ (عربی شرح)الجزالاول الثانی الثالث الرابع تالیف: محمود بن احمد بن موسی بن احمد بن الحسین المعروف ببدر الدین العینی الحنفی ناشر: دارالکتب العلمیہ |
Alnehayah Arbi Sharah Hidayah |
النھایہ عربی شرح الھدایہناشر: جامعۃ ام القری مکۃ المکرمہ مملکۃ السعودیہ |
Usool E Hidayah |
اصول ہدایہمصنف: الشیخ مولانا محمد نعمان صاحب ناشر: ادارۃ المعارف کراچی |
Irshad Ul Ttalib,Aap hedayah Kaisy Parhin |
ارشاد الطالب الی مافی الھدایہ من المطالب یعنی آپ ہدایہ کیسے پڑھیں ؟مصنف: مفتی ابو لبابہ شاہ منصور ناشر: دارالمعارف دیوبند |
Hidaya par Itrazaat ka Ilmi Jaiza |
ہدایہ پر اعتراضات کا علمی جائزہمصنف: پیرجی سیدحاجی مشتاق علی صاحب |
Altanbih Ala Mushkelaat E hedayah |
التنبیہ علی مشکلات الہدایہتحقیق: عبدالحکیم بن محمد شاکر ناشر؛ مکتبۃ الرشید |
Tanzeem Ul Dderayah lehall e Tawesaat U lhedayah |
تنظیم الدرایہ لحل تعویصات الھدایہ (اردو شرح)تالیف: مولانا محمدابوالحسن صاحب مدظلہ ناشر: میرمحمد کتب خانہ |
نصابی کتابیں اور شروحات برائے درس نظامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان
درس نظامی کے نصاب میں شامل تمام کتب اور ہر کتاب کی تمام تر شروحات کا حصول آسان اور بروقت بنانے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ انشاءاللہ آپ کے وقت کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے. ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات کو ایک ہی پیج پر یک جا جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تاکہ بار بار تلاش کرنے میں وقت زیادہ ضائع نہ ہو۔ اور باآسانی طلباء اپنی علمی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ پرتشریف لائیں۔