دیوان حماسہ اردو عربی شروحات درجہ سادسہیہاں موجود ہیں۔ حماسہ کی کتاب اوراس کی اردوعربی شروحات با آسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ درس نظامی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب وشروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراگرکسی کتاب کے حصول میں دشواری کا سامنہ ہوتوبراہ کرم کمنٹس باکس میں ہمیں مطلع فرمائیں۔
دیوان حماسہ اردو عربی شروحات درجہ سادسہ
دین اسلام میں عربی زبان کو جواہمیت حاصل ہے۔ وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ عربی قرآن وحدیث اور اسلامی علوم کی زبان ہے۔ اوراسلام کے تمام اصل مصادرومراجع کی زبان ہے۔ اسلام چونکہ ایک آفاقی دین ہے۔ اس لیے اس کی زبان بھی رنگ ونسل اوروطن وعلاقہ سے بلند ایک آفاقی زبان ہے۔ عربی زبان سے گہری وابستگی اورپوری واقفیت کے بغیراسلامی علوم میں مہارت اور پختگی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ عربی زبان کی اس اہمیت کے پیش نظردینی مدارس کے رائج نصاب میں عربی ادب کی متنوع کتابیں داخل درس ہیں۔ ابتدائی اوردرمیانے درجات میں نشرکی منتخب کتابیں داخل نصاب ہیں۔ اس کے بعد عربی اشعارکی بعض بلند پایہ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔
تفسیر جلالین کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
pdf الحماسہ اردو شروحات
دیوان حماسہ اس سلسلے کی آخری کڑی ہے۔ یہ درحقیقت تیسری صدی کے مشہور شاعراورادیب “ابو تمام حبیب بن اوس” کے مرتب کردہ اس دیوان کا نام ہے۔ جس میں انہوں نے شعرائے عرب کا کلام کھنگالنے کے بعد مختلف شعرائے اصناف سخن کو جمع کیا ہے۔ ان کے منتخب کردہ اس مجموعہ کی لغوی افادیت پر عرب کے قدیم وجدید تمام ادیب متفق ہیں۔ ابوتمام کا یہ انتخاب زیادہ تردورجاہلیت کے کلام پرمشتمل ہے۔ جس کا عام ماحول فخروغرور،زن وزرکی محبت بقتل وغارت گری اورعصبیت و جاہ پرستی جیسے مکروہ اورتعفن جذبات سے آلودہ ہے۔ اوراسلام کے نظام اخلاق کی بلند انسانی قدروں کے بالکل برعکس عہد جاہلیت کی تاریک معاشرتی اقدارسے لبریزہے۔
سبعہ معلقہ کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
اردو شرح دیوان الحماسہ
لیکن دوسری طرف چونکہ یہی وہ عہد ہے۔ جس میں اسلام کا ظہورہوا۔ قرآن کا نزول ہوا۔ اورمحمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین بن کرمبعوث ہوئے۔ اس لیے قرآن وحدیث کے حقیقی اوراک اوراسلامی تعلیمات کا پس منظر جاننے کے لیے۔ اس دور کی تہذیب وتمدن اورزبان وثقافت کونظراندازنہیں کیا جاسکتا ہے۔
قدیم عربی ادب کی اہمیت
حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اپنے دیوان یعنی اشعار زمانہ جاہلیت سے تعلق قائم رکھو۔ کیونکہ اس میں تمھاری کتاب کی تفسیراورتمھارے کلام کے معنی ملتے ہیں۔ اس ضرورت کی وجہ سے حماسہ جیسی کتابیں نصاب کا جز قراردی گئی ہیں۔ شعروادب کی دنیا میں حماسہ کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہ اس کی عربی زبان میں تقریباً پنتیس شروح لکھی گئی ہیں۔ اسی اہمیت کے پیش نظر یہ کتاب زمانہ قدیم سے داخل درس ہے۔ اوردرجہ سادسہ کے نصاب میں طلباء کرام کو پڑھائی جاتی ہے۔
دیوان الحماسہ کی کتاب اوراردو،عربی شروحات برائے درجہ سادسہ
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب و شروحات |
Diwan ul Hamasa |
دیوان الحماسہلابی تمام حبیب بن اوس الطائی مع الحاشیۃ الشیخ الادب محمد اعزازعلی رحمۃ اللہ ناشر؛ مکتبۃ البشری،کراچی،پاکستان۔ |
Taozeeh Ud Darasa Fi Sharh Diwan ul Hamasa |
توضیح الدراسہ فی شرح الحماسہمصنف؛ الشیخ ابن الحسن العباسی،جامعہ فاروقیہ کراچی۔ ناشر؛ مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی کراچی۔ |
Matarus Sama Sharh Diwan ul Hamasa |
مطرالسماء شرح باب الحماسہمصنفین؛ مولانا محمد نورحسین قاسمی صاحب، فاضل جامعہ دارالعلوم دیوبند۔ مولانا محمد صدیق ارکانی،جامعہ احتشامیہ،جیکب لائن کراچی۔ |
Itqan Ul Farasa Fi Sharah Diwan Ul Hamasa |
اتقان الفراسہ فی شرح دیوان الحماسہشارح؛ مولاناغلام رسول بخش قادری ناشر؛ نظامیہ کتاب گھر،اردو بازارلاہور۔ |
Diwan ul Hamasa Arabi Sharh |
عربی شرح دیوان الحماسہ لابی تمامتالیف؛ ابوعلی احمد ابن محمد بن حسن مرزوقی ناشر؛ دارالکتب العلمیہ،بیروت لبنان۔ |
درس نظامی کی کتابیں اور شروحات فری ڈاؤن لوڈ کریں
درس نظامی کی کتابیں اورشروحات اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ طلباء کرام اپنی مطلوبہ کتب اور ہرایک کتاب کی تمام ترشروحات ایک ہی پیج پرحاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ طلباء کی سہولت کومدنظررکھ کرسرچ کی مشقت سے بچانے کے لیے تمام کتب وشروحات کوایک ہی جگہ جمع کیا گیا ہے۔ تاکہ بروقت اوربا سہولت،بنا کسی معاوضہ کی اپنی علمی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ مدارس سے ریلیٹڈ مزید مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ پرتشریف لائیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔