اپنی چھت اپنا گھر کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مفت پلاٹ سکیم میں اس بار چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، جھنگ، پتوکی،چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔ یہ ایک اہم اقدام ہے جو ان لوگوں کی مدد کرے گا جن کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعلی پنجاب 3 مرلہ مفت سکیم کا اعلان کر دیا ہے
٭پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دیئے جائیں گے
٭راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دیئے جائیں گے
٭فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے
٭لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دیئے جائیں گے
٭گوجرانوالہ ریجن کی 7 سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دیئے جائیں گے
٭ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دیئے جائیں گے
٭بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 تین مرلہ پلاٹ دیئے جائیں گے
:فری پلاٹ سکیم میں شامل شہر
٭چنیوٹ
٭ماموں کانجن
٭سلانوالی
٭جھنگ
٭پتوکی
٭اوکاڑہ
٭رینالہ خورد
٭بھکر
٭خوشاب
٭لیہ
٭وہاڑی
٭لودھراں
٭ساہیوال
٭چیچہ وطنی
٭فورٹ منرو
٭راجن پور
٭بہاولپور
٭بہاولنگر
مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں، پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، مریم نواز
:اپلائی کرنے کا طریقہ
مرحلہ 1: اپنی چھٹ اپنا گھر پروگرام کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں
https://acag.punjab.gov.pk/index.aspx
مرحلہ 2: “رجسٹر” لنک سی ایم پنجاب اپنی چیٹ اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: شہری رجسٹریشن فارم پُر کریں یا اپنا چھٹ اپنا گھر پروگرام لون کی درخواست کے لیے درخواست دیں