پنجاب حکومت نے کسان کارڈ بنانا شروع کر دیے ہیں۔ تمام زمیندار بھائیوں سے گزارش ہے جلد از جلد کسان کارڈ اپلائی کریں تاکہ ٹریکٹر کی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں. پنجاب میں 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے جن کی مختلف اضلاع میں تقسیم مختلف ہے۔
گھر بیٹھے کسان کارڈ بنوایں اور ٹریکٹر سکیم میں شامل ہوں
کسان کارڈ آپ کی کاشتکاری سے متعلق تمام معلومات کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ اس سے آپ کو مختلف سرکاری سکیموں کا فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم میں شامل ہونے کے لیے کسان کارڈ ہونا لازمی ہے۔
:شرائط
٭آپ کم از کم ایک ایکڑ کے مالک ہوں
٭آپ کسی بھی بینک کے ڈیفالٹر نہ ہو
٭جس سم سےآپ نے میسج کرنا ہے وہ سم آپ کے نام ہونی چاہیے
کسان کارڈ اپلائی کرنے کا طریقہ کار
٭جب تینوں شرائط آپ پوری کر لیتے ہیں تو اپ نے کیا کرنا ہے اپنا موبائل اٹھانا ہے اور
80 70 پر ایک میسج کر دینا ہے
٭میسج کے اندر اپ نے لکھنا یہ ہے پی کے بی لکھیں اس کے بعد سپیس دیں یعنی وقفہ دیں
٭اس کے بعد شناختی کارڈ نمبر ڈیش کے بغیر لکھ دینا ہے۔
٭آپ کو فورا ایک میسیج موصول ہوگا
٭میسیج موصول ہو نے بعد آپ نے پنجاب بینک جاناہے۔
٭پنجاب بینک کا نمائندہ آپ کا کسان دوست اکاؤنٹ کھول دے گا۔
:اہم باتیں
کسان دوست اکاؤنٹ کھولنے کے لیے یا بینک جانے سے پہلے آپ نے تین چیزیں ساتھ لے کے جانی ہیں
٭اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
٭وارث کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
٭فرد ملکیت کی کاپی
سب چیزوں کو دیکھ کے پنجاب بینک کا نمائندہ آپ کا اکاؤنٹ کھول دے گا یعنی آپ کا کسان کارڈ اپلائی ہو چکا ہے کچھ ہی دنوں کے اندر کسان کارڈ پنجاب بینک کے اندر آ جائے گا جو کہ وصقل کر لیں گے۔
:نوٹ
٭کسان کارڈ بنوانا بالکل مفت ہے۔
٭آپ کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی کسان کارڈ بنوا سکتے ہیں۔
٭اگر آپ کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش آتی ہے تو آپ ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
کسان کارڈ بنوانے کے فوائد
آسانی سے سرکاری سکیموں کا فائدہ: کسان کارڈ کے ذریعے آپ آسانی سے مختلف سرکاری سکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹریکٹر کی سکیم میں شمولیت
وقت کی بچت: آپ کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
شفافیت: پورے عمل میں شفافیت ہوگی اور آپ اپنی درخواست کی پیشرفت کو آن لائن ٹریک کر سکتے ہیں