پنجاب کے طلباء کے لیے 20000 بلا سود بائیک سکیم کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کا مکمل طریقہ کار جانیں۔ حکومت پنجاب نے طلبہ و طالبات کے لیے بنا سود آسان قسطوں پر بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان بائیک کی تعداد 20 ہزار ہے۔ جن میں سے 1 ہزار بائیک الیکٹرک ہیں۔ جب کہ 19 ہزار پیٹرول بائیکس واضح رہے کہ طلبہ و طالبات سے ان بائیکس کی قسطوں پر کوئی بھی سود نہیں لیا جائے گا۔ الیکٹرک بائیک کی ماہانہ قسط 10 ہزار سے کم ہوگی۔ جبکہ پوٹرول بائیکس کی ماہانہ قسط 5 ہزار سے کم ہوگی۔ یہ 20 ہزار بلا سود بائیکس پنجاب حکومت نے طلبہ و طالبات کے لیے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے طلباء کے لیے 20000 بلا سود بائیک سکیم کا اعلان
ہنجاب حکومت نے حکومت اپنے دور حکومت کی ابتداء عوام کو ریلیف دینے سے کردی ہے۔ جس میں پہلے راشن ریلییف اور پھر مفت آٹا کی سکیم اور اب ملک و قوم کا عظیم سرمایہ اس ملک کا مستقبل طلبہ و طالبات کو ریلیف دی جارہی ہے۔ ایسے طلبہ و طالبات جو اپنی ذاتی ٹرانسہورٹ نہیں رکھتے۔ اور تنگی کا شکار ہیں۔ ان کے لیے یہ سہولت پنجاب حکومت نے مہیا کردی ہے۔ کہ نہایت ہی آسان اقساط پر بلا سود بائیکس حاصل کریں۔
قسط شیڈول ماہانہ بائیکس سکیم پنجاب حکومت
طلبہ و طالبات میں ماہانہ قسطوں پر تقسیم کی جانے والی بائیکس کی قیمت تقریبا ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ کے درمیان ہے۔ اس میں ایڈوانس 25 ہزار جمع کرانے ہوں گے۔ اور ماہانہ بنا سود 5 ہزار سے کم قسط جمع کرانی ہوگی۔ قسطوں کا دورانیہ دو سال ہے۔ اس دورانیہ میں قسطیں مکمل کریں گے۔ اور بائیک کے مالک بن جائیں گے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب و حکومت پنجاب معاہدہ
حکومت پنجاب اور پنجاب ٹرانسپورٹ حکومت کے درمیان معاہدہ پردستخط کئے گئے۔ جس میں طلبہ و طالبات کو بائیکس دینے کا معاہدہ مکمل ہوا۔ اس معاہدہ کے تحت حکومت پنجاب پاکستان طلبہ و طالبات میں20 ہزار بائیکس تقسیم کریں گی۔
مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
سیلانی ویلفئیر راشن سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ مکمل معلومات کے لیے کلک کریں