بنو قابل پروگرام: لاہور کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی ٹریننگ اور روزگار کا سنہری موقع
تاریخ میں پہلی مرتبہ، لاہور کے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع آیا ہے کہ وہ مفت آئی ٹی ٹریننگ حاصل کر کے باعزت روزگار کما سکیں۔ بنو قابل پروگرام کے تحت، کراچی میں ہزاروں نوجوانوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے بعد، اب لاہور میں بھی اس پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے۔
پروگرام کی تفصیلات
- مفت آئی ٹی ٹریننگ: بنو قابل پروگرام کے تحت جدید ترین آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے، جو کہ ڈیجیٹل مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔ ان کورسز کی مدد سے نوجوان مقامی اور بین الاقوامی آئی ٹی مارکیٹ میں مؤثر انداز میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کے قابل ہو سکیں گے۔
- روزگار کے مواقع: بنو قابل پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ٹریننگ دینا ہے، بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت فارغ التحصیل طلباء کو مختلف کمپنیوں میں ملازمت کے حصول کے لیے رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔
- رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 10 فروری 2025
بنو قابل پروگرام کی اہمیت
بنو قابل پروگرام ایک انتہائی اہم اقدام ہے، جو کہ لاہور کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر نہ صرف اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں گے، بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔
بنو قابل فری آئی ٹی کورس میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
بنو قابل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔
“آئ ٹی کورس رجسٹریشن” سیکشن تلاش کریں۔
رجسٹریشن کے لنک پر کلک کریں۔
مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
رجسٹریشن فارم آنلائن جمع کروائیں۔
رجسٹریشن کی حیثیت کی تصدیق/اطلاع کا انتظار کریں۔
Bano Qabil Free IT Courses Registration Form
نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع
بنو قابل 4.0 کراچی کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کر کے نوجوان نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں ایک کامیاب کیریئر بھی بنا سکتے ہیں۔
سیلانی ویلفیئر سٹوڈنٹ لیپ ٹاپ سکیم 2025 شروع – اپلائی کا طریقہ کار