عربی انگلش کورس جامعۃ الرشید داخلہ 2025 مکمل طریقہ

مدارس کے داخلہ جات فارم

عربی انگلش کورس جامعۃ الرشید داخلہ 2025 مکمل طریقہ یہاں سے جانیں۔ عربی انگلش کورس کی مکمل معلومات یہاں مہیا کی گئی ہیں۔ جامعۃ الرشید کے زیر انتظام ایک سالہ عربی انگلش لینگویج کورس کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس کورس کی خصوصٰات، داخلہ کا طریقہ کار اور شرائط اور دیگر تمام مفید معلومات سے مستفید ہونے کے لئے اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔ مذی اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا کمنٹس سیکشن میں اپنا مکمل سوال لکھیں۔ آپ کی مطلوبہ معلومات آپ تک پہنچائی جائیں گی۔

عربی انگلش کورس جامعۃ الرشید داخلہ 2025 مکمل طریقہ

جامعۃ الرشید کراچی دینی اور عصری علوم کے امتزاج کا حسین امتیاز ہے۔ یہ ادارہ اپنے ذیر تعلیم طلبہ و طالبات اور اطراف عالم میں بسے دین کا درد رکھنے والی امت مسلمہ اور طالبانِ علومِ دینیہ کے لیے مختلف علوم و فنون پرمشتمل کورسز کا انعقاد کراتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ عربی انگلش لینگویج کورس ہے۔ جس کی تمام معلومات آپ یہاں دیکھ سکیں گے۔

جامعۃ الرشید کراچی کے تمام شعبہ جات کا تعارف اور داخلہ کا طریقہ

Arabic English Language Course Jamiat Al Rasheed

Arabic English Language Course Jamiat Al Rasheed

جامعۃ الرشید عربی انگلش لینگویج کورس

کراچی جامعۃ الرشید طلبہ کے لیے عربی النگلش لینگویج کورس مہیا کر رہا ہے۔ جس کے ذریعے طلباء عربی اور انگلش زبان کی بے شمار صلاحیتوں پر عبور حاصل کرسکیں گے۔ اس کورس کی خصوصیات اور شرائط ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

جامعۃ الرشید 2025 میں داخلہ لینے کی مکمل معلومات 

عربی کورس جامعۃ الرشید کی خصوصیات

عربی لینگویج کورس جامعۃ الرشید کے ذیر انتظام منعقد کریا جانے والا ایک منفرد کورس ہے۔ جس میں ان تمام خصوصیات پر بالخصوص توجہ دی جائے گی۔

۔٭ عربی زبان کی چاروں مہارتوں(تحریر،تقریر،درس،تدریس) پر خصوصی توجہ۔

۔٭ اہل عرب کے ممتاز ادیبوں سے لہجہ و تعبیر کا اخذ۔

۔٭ صوتیات و مرئیات  کے ذریعے سیکھنے میں آسانی۔

۔٭ ماہر تجربہ کار اساتذہ سے انگریزی سیکھنے کا بہترین و نادر موقعہ۔

۔٭ ماحول کی فراہمی کے لیے انگریزی و عربی کے علاوہ دیگر زبانیں بولنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

۔٭ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے علمی مباحثوں اور انعامی تقریری مقابلوں کی تربیت۔

 انگلش لینویج کورس کی خصوصیات

انگلش لینگویج کورس میں مندرجہ ذیل خصوصیات و صلاحیتوں کے نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

۔٭ انگریزی زبان میں درس و تدریس اور وعظ و ملفوظات کے ترجمے کی خصوصی مشق دی جائے گی۔

۔٭ انگریزی زبان کی چار مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ َ1 رائیٹنگ 2 ریڈنگ 3 اسپیکنگ 4 لسننگ 5 گرامر 6 نیوز پیپر 7 کنورسیشن 8 ویکیبلری

کورس میں داخلہ کا طریقہ

انتخاب کا طریقہ کار: رجسٹریشن کے لیے درخواست دیں۔ اس کے بعد تحریری امتحان میں شریک ہوں۔ اور آخر میں انٹرویو کا مرحلہ پاس کریں۔ ان تینوں مراحل سے کامیاب امیدوار اس کورس میں شرکت کا اہل ہوگا۔

شرائط و اہلیت برائے عربی انگلش لینگویج کورس

اس کورس میں شرکت کے اہل صرف اور صرف وہ افراد ہیں، جنہوں نے کسی بھی دینی تعلیمی بورڈ سے درجہ عالمیہ کا امتحان پاس کرکے شہادۃ العالمیہ حاصل کر رکھی ہے۔ اور دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار طلبہ میں عربی انگلش کی بہترین استعداد موجود ہو۔

سہولیات برائے طلبہ انگلش عربی لینگویج کورس

اس کورس میں داخلہ کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرکے منتخب ہونے والے امیدواران کے لیے یہ سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ بذریعہ لیب، لینگویج سیکھنے میں آسانی۔ مجلہ جداریہ کے ذریعے انشاء کی تربیت۔ سی ڈیز،ویب سائٹس اور مجلات سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آغاز داخلہ عربی، انگلش لینگویج کورس

اس کورس کا آغاز 20 اپریل 2025 بروز ہفتہ بمطابق 10 شوال المکرم 1445 ہجری سے اس کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ کراچی کے طلبہ جامعہ پہنچ کر داخلہ فارم پر کریں۔ اور جمع کرائیں۔ اور کراچی سے باہر موجود امیدواران کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فرام کی گئی ہے۔

آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ

آنلائن رجسٹریشن کے لیے ذیل میں مہیا کئے گئے لنک پر کلک کریں۔ اور فارم سبمٹ کریں۔ یا نیچے موجود تصویر سے کیو آر کوڈ سکین کریں اور داخلہ فارم فل کر کے جمع کرائیں۔

 عربی انگلش کورس کا داخلہ فارم

KulyatudawahCourses

رابطہ جامعۃ الرشید کراچی

جامعۃ الرشید کی آفیشل ویب سائٹ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *