عالمیہ اول للبنات نصاب وفاق المدارس یہاں دیکھیں۔ نصاب کی مکمل تفصیل اور تمام نصابی کتب و اس کی شروحات یہاں موجود ہیں۔ با آسانی اپنی مطلوبہ کتب ڈاؤن لوڈ کریں۔ درجہ عالمیہ اول للبنات وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک اہم اور بنیادی درجہ ہے جو اسلامی علوم کے بنیادی مضامین پر مشتمل ہے۔ اس درجے میں داخلہ کے لیے درجہ عامہ و عالیہ سال اول،دوم میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
عالمیہ اول للبنات نصاب وفاق المدارس
درجہ عالمیہ اول للبنات کا نصاب درج ذیل مضامین پر مشتمل ہے:
تفسیر: اس مضمون میں قرآن کریم کی تفسیر کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ جس میں تفسیر جلالین شریف کی منتخب سورتیں نصاب کا جز ہیں۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔: جلداول کی سورۃ البقرۃ اور سورۃ النساء اور جلد ثانی سے سورۃ النور، الطلاق اور سورۃ التحریم اور سورۃ الفاتحۃ نصاب میں شامل ہیں۔
علم اصول حدیث: اس علم کے ضمن میں اصول حدیث کی معتبر کتاب “تیسیرمصطلح الحدیث” نصاب کا جز ہے۔
فقہ: اس مضمون میں فقه حنفی کی معتبرکتاب الہدایہ جلدثانی کے باب کتاب النکاح،کتاب الطلاق سے کتاب الایمان کے آخت تک نصاب میں شامل ہے۔
علم الحدیث: اس مضمون میں علم الحدیث کی معتبر کتاب طحاوی شریف کتاب الصلوۃ سے کتاب الجنائز تک نصاب کا جز ہے۔
علم الحدیث: اس مضمون میں حدیث کی معتبر کتاب جامع ترمذی جلدثانی(سوائے کتاب العلل کے) نصاب کا جز ہے۔
علم الحدیث: اس مضمون میں حدیث مبارکہ کی کتاب سنن ابو داؤد شریف جلداول(سوائے کتاب الصلوۃ) نصاب کا جز ہے۔
للبنات عالمیہ اول کا نصاب وفاق المدارس العربیہ پاکستان
درجہ عالمیہ اول للبنات کا نصاب اسلامی علوم کے بنیادی مضامین پر مشتمل ہے۔ اسی وجہ سے اس درجے کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اسلامی علوم کا ایک جامع علم حاصل ہوتا ہے۔ یہ علم ان کے لیے دینی زندگی گزارنے، دینی علوم کی تعلیم دینے، اور دینی خدمات انجام دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور اس درجہ کو پاس کرنے کے بعد ہی طالبات عالمیہ سال دوم یعنی درس ںظامی کے آخری سال تک پہنچتے ہیں۔
عالمیہ سال اول نصابی کتب اور شروحات
عالمیہ سال اول کی نصابی کتب اور شروحات |
|
Tafseer e Jalalain |
جلالین شریفجلداول وثانیکی کتاب اور اس کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں |
Taiseer e Mustalah al Hadith |
تیسیرمصطلح الحدیثڈاؤن لوڈ کریں |
Hidaya jild 2 |
ہدایہ جلد ثانیکتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں۔ |
Sharh Ma’ani ul Asaar |
شرح معانی الآثار طحاوی شریفکتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں |
Jame ut Tirmezi |
جامع ترمذی شریفجلداول کتاب وشروحات ڈاؤن لوڈ کریں |
Sunan Abu Dawood |
سنن ابو داؤد شریفکتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں |
عالمیہ سال اول کا نصاب وفاق المدارس
درجہ عالمیہ اول للبنات کے نصاب کی مکمل تفصیل اور نصاب میں شامل تمام کتب نصابی کتب اور ان کی تمام شروحات اوپر دے دی گئی ہیں۔ اپنی ضرورت و ذوق کے مطابق شروحات و کتب ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ بنات کا درجہ عالمیہ سال اول وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات کے لیے منظور شدہ ہے۔ اس درجے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے عالمیہ اول کا رزلٹ کارڈ (کشف الدرجات)فراہم کیا جاتا ہے۔
وفاق المدارس عالمیہ 1 للبنات کا نصاب
درجہ عالمیہ اول للبنات کا نصاب ایک اہم اور بنیادی نصاب ہے جو اسلامی علوم کی بنیاد رکھتا ہے۔ اس نصاب کو مکمل کرنے کے بعد طلباء و طالبات اسلامی علوم کے دیگر درجات میں داخلہ کے اہل ہو جاتے ہیں۔ اوپر دی گیئ تمام معلومات و سہولیات طالبان علوم دینیہ کی سہولت کے لیے پیش کی گیئ ہیں۔ طلباء کرام اپنی علمی ضروریات کو با آسانی مکمل فرمائیں۔ اور کسی بھی دشواری کی صورت میں کمنٹس باکس میں رابطہ فرمائیں۔