AIOU پروگرامز برائے مدارس طلباء و طالبات کا اجراء کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مدارس کے طلبہ وطالبات باآسانی عصری علوم اور میٹرک،ایف اے،بےاے کی مساوی اسناد حاصل کرسکتے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کے لیے یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کہ وہ یونیورسٹی کی مخصوص شروئط کی بنیاد پر اہنی دینی اسناد کی وساطت سے عصری اسناد کا اجراء کراسکتے ہیں۔ جس کی مکمل تفصیل ذیل میں مہیا کی گئی ہیں۔ یہ مکمل مضمون آپ کی علمی ترقی کی راہ میں بے حد معاون ہوگا۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔
AIOU پروگرامز برائے مدارس طلباء و طالبات
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء طالبات کے لیے عصری تعلیم کے لیے مخصوص پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے۔ دینی مدارس کے اندر مختلف درجات میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات اپنی دینی اسناد عامہ، خاصہ اور عالیہ کی شھادات کو باالترتیب میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور بی اے کے مساوی تسلیم کروا سکتے ہیں۔ ان سہولیات کے حصول کے لیے دینی مدارس کے طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دیے گئے طریقہ کاراور ہدایات کے مطابق امتحان دے کر مساوی سند حاصل کرنی ہوگی۔
عامہ کی سند پر میٹرک
عامہ کی سند سے میٹرک: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دینی مدارس کے طلباء کے لیے اپنا پہلے پروگرام کا اعلان یہ کیا کہ ایسا طلباء جو دینی مدارس میں درجہ عامہ(ابتدائی) میں داخل ہیں، یا انہوں نے درجہ عامہ مکمل کر لیا ہے۔ اور وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک لیول کے لازمی مضامین ایک ہی سمسٹر میں پاس کر سکتے ہیں۔ تو انہیں آئی بی سی سی سے میٹرک کی مساوی سند جاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ داخلہ اوپن کورسز آف ایس ایس سی کا انتخاب کر کے ہی ہوگا۔
عامہ کی سند پر میٹرک کے لیے داخلہ کی تاریخ
یاد رہے کہ عامہ کی سند پر میٹرک کرنے کے لیے داخلے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 15 جنوری سے شروع کیے جا رہے ہیں۔
خاصہ کی سند پر ایف،اے FA
خاصہ کی سند پر ایف اے کا طریقہ: ایسے طلبہ جو درجہ خاصہ میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے آئی بی سی سی سے عامہ کی بنیاد پر میٹرک پاس کا مساوی سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہے۔ یا پھرانہوں نے میٹرک کا سرٹیفکیٹ کسی عصری تعلیی بورڈ سے حاصل کیا ہوا ہے۔ اور وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایف اے لیول کے لازمی مضامین ایک ہی سمسٹر میں پاس کر کے “آئی بی سی سی” سے ایف اے کے مساوی سند حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس کے لیے بھی داخلہ آن لائن اوپن کورسز آف “ایچ ایس ایس” کی بنیاد کا انتخاب کر کے ہوگا۔
اورخاصہ کی سند پر ایف اے کرنے کے لیے داخلے 15 جنوری سے شروع ہو رہے ہیں۔
عالیہ کی سند پر بی،اے BA
عالیہ کی سند پر “بی,اے” پروگرام کا طریقہ: ایسے طلباء جنہوں نے درجہ عالیہ کا امتحان دیکر شہادۃ العالمیہ حاصل کرلی ہے۔ یا ابھی درجہ عالمیہ میں زیر تعلیم ہیں۔ اور ان کے پاس کسی بورڈ سے “ایف ایس سی” یا “ایف،اے” کی سند موجود ہے۔ یا “آئی بی ہی سے” خاصہ “ایف،اے” کا مساوی سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں۔ تو بی،اے لیول کے لازمی مضامین ایک ہی سمسٹرمیں پاس کر کے “ایچ ای سی” سے بی،اے کی مساوی سند حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس پروگرام میں داخلہ بھی آن لائن اوپن کورسزآف بی، اے کا انتخاب کرکے ہی کیا جا سکے گا۔
اور واضح رہے کہ شہادت العالیہ کی بنیاد پر بی،اے کرنے والے طلبہ کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔
بی ایس پرگرام
بی ایس پروگرام برائے طلبا دینی مدارس کا مکمل تفصیلی طریقہ: ایسے طلبا جو شہادۃ العالیہ مکمل کر کے اس کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ اوراس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس بی،اے لیول کے لازمی مضامین پاس کر کے “ایچ ای سی” سے جاری شدہ ایچ ای سی کا تصدیق شدہ مساوی سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کے پانچویں سمسٹرمیں داخلہ رہنے کےاہل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ داخلے بھی یکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔
دینی مدارس کے تمام طلبہ و طالبات اس قیمتی موقعہ سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ یہ پروگرام آپ کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں ترقی کے دروازے کھول رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا حصول اورعصری اسناد کا اجراء آپ کے ایک بہترین معاشی مستقبل میں مددگاراورمعاون ہوگا۔
اوپن یونیورسٹی نے دینی مدارس کے طلباء کرام کے لیے پروگرامز کا اجراء کردیا
اوپن یونیورسٹی آف اسلام آباد (OIU) نے دینی مدارس کے طلباء کرام کے لیے مختلف پروگرامز کا اجراء کردیا ہے۔ یہ پروگرام دینی مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی مہارت حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔
ان پروگرامز میں شامل ہیں:
-
ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز
-
بی اے ان اسلامک اسٹڈیز
-
ایم اے ان اسلامک اسٹڈیز
ان پروگرامز میں داخلے کے لیے دینی مدارس کے طلباء کو میٹرک یا اس کے برابر کی تعلیم حاصل ہونی چاہیے۔ داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے۔
ان پروگرامز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی جامع انتظام کیا گیا ہے۔ طلباء کو ان پروگرامز میں اسلامک فقہ، حدیث، تفسیر، تاریخ، فلسفہ، اور دیگر موضوعات کی تعلیم دی جائے گی۔
اوپن یونیورسٹی آف اسلام آباد کی جانب سے دینی مدارس کے طلباء کے لیے پروگرامز کا اجراء ایک اہم قدم ہے۔ یہ پروگرام دینی مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی مہارت حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔
پروگرامز کے فوائد
ان پروگراموں کے درج ذیل فوائد ہیں:
-
دینی مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔
-
دینی مدارس کے طلباء کو دینی تعلیم میں بھی مہارت حاصل ہوگی۔
-
دینی مدارس کے طلباء کو ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
طلباء کے لیے مشورہ
دینی مدارس کے طلباء کو ان پروگراموں میں داخلے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ اگر وہ عصری تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان پروگراموں میں داخلہ لینا ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔
اگر کسی نے شہادت العالمیہ کر لیا اور آپکی یونیورسٹی سے بی اے کے کمپلسری سبجیکٹ کے امتحانات پاس کر کے equalence certificate بھی لے لیا کیا اس کے بعد b.ed کر سکتے ہیں اگر کرسکتے ہیں تو کتنے سال کا کر سکتے ہیں آپکی یونیورسٹی سے ہی
ناچیز آپ کی بات مکمل نہیں سمجھ سکا کیا آپ دوبارہ تحریر کرنے کی زحمت فرمائیں گے جی
محترم میری رہنمائی فرامائیں
میں نے درس نظامی مکمل کرلیا ہے اور اپنی تمام اسناد کی ایکولنسی بھی کرالی ہے ایچ ای سی سے ۔ اب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پیکج سے میں بی اے میں داخلہ کیلئے اہل ہوں یا بی ایس پروگام کیلئے اپلائی کروں ؟ پلیز رہنمائی فرمائیں ۔جزاک اللہ
محترم جناب مولانا طارق محمود صاحب۔ اس کی مکمل اور مصدقہ راہنمائی کے لیے براہ راست علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رابطہفرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
Admition online kasy bhj skty ha ? Or fee kitni ha b.a ki ?
یہ تمام معلومات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل سائٹ سے یا پھر اوپن یونی کے کسی بھی قریبی کیمپس سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
السلام علیکم ..
Sir ..
میں ایک مدرسے کا طالب العلم ہو اور میں نے اسی سال یعنی 2024 ہی میں وفاق المدارس العربیہ .. سے ” درجہ عالیہ ” کا امتحان پاس کیا ہے
آب میں AIOU سے کچھ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں تو آب میرے لئے کونسے Subjects بہتر ہے کہ میں داخلہ لے لو
لیکن یہ میں اپنے وفاق المدارس کے جو اسناد ہے اس پر لے سکتا ہو تو اسکا کیا طریقہ کار ہے
اور داخلوں کی تاریخوں کے بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا ❣️
وعلیکم السلام۔ محترم آپ عالیہ کی سند پر علامہ اقبال اوپن یا کسی بھی یونیورسٹی سے درجہ عالیہ کی سند پر گریجویشن یعنی بی اے کرسکتے ہیں۔ طریقہ کار یہ ہے کہ آپ بی اے کا داخلہ بھیج دیں عالیہ کی سند کے ساتھ آپ کو بی اے کا امتحان دینا ہوگا۔ اور اس کے لازمی مضامین کا ہی امتحان آپ کے ذمے ہوگا دیگر اختیاری مضامین کا امتحان نہیں دیں گے۔ باقی تاریخ وغیرہ کے بارے میں اپنے قریبی کسی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دفتر سے رجوع کریں۔