عالیہ دوم بنات کا نصاب کتب وشروحات

عالیہ دوم بنات کا نصاب کتب وشروحات

شروحات اپڈیٹس پی ڈی ایف کتابیں

عالیہ دوم بنات کا نصاب کتب وشروحات یہاں موجود ہے۔ درجہ عالیہ دوم للبنات کے نصاب کی مکمل تفصیل اور نصابی کتب وشروحات آپ یہاں سے فری حاصل کرسکتے ہیں۔ درس نظامی کی نصابی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب وشروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراپنی مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے نیچے موجود کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ فرمائیں۔ اورمندرجہ ذیل میں مذکورہ مضمون کو مکمل پڑھیں۔ اس کے بعد ہی آپ بہترین نتیجہ اور اپنی مطلوب کو حاصل کرسکیں گے۔

عالیہ دوم بنات کا نصاب کتب وشروحات

وفاق المدارس العربیہ، پاکستان میں اسلامی مدارس کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے۔ جو1959 میں قائم ہوا۔ پاکستان میں 23,000  سے زائد مدارس وجامعات اس وفاق  المدارس العربیہ پاکستان سے  ملحق و وابستہ ہیں۔ یہ  تعلیمی بورڈ مسلک اہلسنت والجماعت حنفی دیوبندی نظریات کے تحت چلنے والے تمام مدارس کو کنٹرول کرتا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان دینی تعلیم کا بورڈ

وفاق المدارس العربیہ، پاکستان کا صدر دفتر پاکستان کے شھر ملتان میں ہے۔ فیڈریشن کا صدر منتخب ہوتا ہے۔ اوراس کی مدت پانچ سال ہوتی ہے۔ موجودہ صدرشیخ الاسلام  جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی  صاحب حفظہ اللہ ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا بنیادی مقصد پاکستان میں اسلامی تعلیم کی سطح کو بہتربنانا ہے۔ وفاق  المدارس العربیہ پاکستان ملک بھر کے مدارس کے لیے ایک معیاری نقشہ اور نصاب تیار کرتا ہے۔ نیز، یہ مدرسے کے اساتذہ کو تربیت دیتا ہے اور طلباء کو بہترین نظام تعلیم فراہم کرتا ہے۔

دینی تعلیم کی اہمیت وافادیت

علم کی تلاش: اسلام میں علم کا حصول ایک مقدس فریضہ سمجھا جاتا ہے، جس کا ثبوت متعدد قرآنی آیات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے ملتا ہے۔ تعلیم صرف دنیاوی حصول کے لیے نہیں بلکہ روحانی ترقی اور خدا کی تخلیق کو سمجھنے کے لیے بھی قابل قدر ہے۔

جامع ترقی: اسلامی تعلیم علمی تعلیم سے بالاتر ہے، اچھے کردار، اخلاقی رویے اور سماجی ذمہ داری کی نشوونما پر زور دیتی ہے۔ اس کا مقصد ایسے افراد کی پرورش کرنا ہے جو اپنی برادریوں میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

قرآن و سنت کی تفہیم: قرآن اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اسلامی تعلیم کے لیے بنیادی نصوص کے طور پر کام کرتی ہیں۔ طلباء زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ان کے معانی، تشریحات، اور اطلاقات کا مطالعہ کرتے ہیں۔

 دینی تعلیم کے حصول کے روایتی اور جدید طریقے

روایتی طور پر، اسلامی تعلیم مدارس، دینی مدارس کے ذریعے دی جاتی تھی جو قرآنی علوم، عربی زبان، اسلامی قانون اور دیگر مذہبی علوم پر مرکوز نصاب پیش کرتے تھے۔

جدید دور میں، اسلامی تعلیم سائنس، ریاضی، اور سماجی علوم جیسے سیکولر مضامین کو شامل کرنے کے لیے تیار ہوئی ہے۔ بہت سے مسلم اکثریتی ممالک نے اسلامی تعلیم کو اپنے قومی نظام تعلیم میں ضم کر دیا ہے، جبکہ دیگر مذہبی اور سیکولر تعلیم کے متوازی نظام پیش کرتے ہیں۔

 اسلامی علوم کودر پیش عصری چیلنجز اور مباحثے

آج اسلامی تعلیم کو درپیش کلیدی چیلنجوں میں سے ایک اپنی بنیادی اقدار کے تحفظ اور جدید دنیا کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ کچھ زیادہ ترقی پسند نقطہ نظر کی وکالت کرتے ہیں جو تنقیدی سوچ، آزاد تعلیم، اور بین المذاہب مکالمے پر زور دیتا ہے۔ دوسرے روایتی طریقوں کو برقراررکھنے اوراسلامی علم کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیتے ہیں۔

مجموعی طور پر، اسلامی تعلیم ایک متحرک اور متبحر میدان ہے۔ جو دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیوں کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ علم، کردار کی نشوونما، اور سماجی ذمہ داری پراس کا زور عقیدہ یا پس منظرسے قطع نظرسب کے لیے قابل قدرسبق دیتا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور اسلامی علوم کی خدمت

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے  ملک عزیز پاکستان میں  بلکے پوری دنیا میں اسلامی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس نے ملک بھر میں لاکھوں طلباء کو معیاری اسلامی تعلیم فراہم کی ہے۔  نیز، یہ پاکستان میں اسلامی نظریہ کے پھیلاؤ میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ وفاق المدارس  نے ہر شعبہ کے افراد کے لیے نظام تعلیم مہیا کیا ہے۔ جس میں بنات یعنی امت کی نسل نو کی ضامن امت کی بٰیٹیاں بھی شامل ہیں۔ جن کے نصاب تعلیم میں علوم الہیہ کے ساتھ ساتھ تمام ضروری مسائل وغیرہ کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔

درجہ عالیہ سال دوم کا نصاب وفاق المدارس

اس درجہ کا نصاب بھی 6 پیریڈزپرمشتمل ہے۔ جس میں تمام علوم اسلامیہ تفسیر،حدیث شریف اور فقہ وغیرہ سب شامل ہیں۔

۔(1) علم تفسیر وحفظ القرآن الکریم: سورۃالفاتحۃ سے سورۃالتوبۃ کے اختتام تک ترجمہ و تفسیر اور سورۃ الرحمن کا حفظ شامل نصاب ہے۔

۔(2)علم حدیث شریف: حدیث مبارکہ کی کتاب مشکوۃالمصابیح جلد اول شامل ہے۔ واضح رہے کہ مشکوۃ شریف کا مقدمہ نصاب میں شامل نہیں ہے۔

۔(3) علم الحدیث شریف واصول حدیث: مشکوۃ شریف جلد ثانی اور خیرالاصول نصاب میں شامل ہے۔

۔(4) علم الفقہ: فقہ کی کتاب ہدایہ جلد اول مکمل نصاب میں شامل ہے۔

۔(5) علم اصول فقہ: مختصرالاسلام اور تربیت اولاد مصنفہ الشیخ ڈاکٹرحبیب اللہ مختار شھید رحمہ اللہ نصاب میں شامل ہے۔

۔(6)علم العقائد واصول تفسیر: عقائد کی کتاب شرح عقائد عذاب قبر سے آخر تک اور علوم القرآن(مصنفہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ) حصہ اول کا باب اول اور حصہ دوم کا باب اول،دوم نصاب میں شامل ہیں۔

درجہ عالیہ سال دوم نصابی کتب وشروحات

درجہ عالیہ سال دوم للبنات کی نصابی کتب وشروحات

تفسیر درجہ خامسہ(سورۃ فاتحۃ تا سورۃ یونس)درس نظامی

سورۃ فاتحہ تاسورۃ التوبۃ کی تفاسیر ڈاؤن لوڈ کریں

تفسیرسورۃالفاتحہ تا سورۃ یونس

مشکوۃ المصابیح اردو شروحات موقوف علیہ عالمیہ1

مشکوۃ المصابیح کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

مشکوۃ المصابیح جلد اول

کی شروحات

مشکوۃ المصابیح اردو شروحات موقوف علیہ عالمیہ1

مشکوۃ شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

Khair ul Usool خیر الاصول

خیرالاصول ڈاؤن لوڈ کریں

مشکوۃ شریف جلد ثانی

 

 

خیر الاصول

ہدایہ جلد1 شروحات اردو،عربی برائے درجہ خامسہ

ہدایہ جلد1 شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

ہدایہ جلد اول

کی شروحات

Islam Aur Tarbiyat e Aulad By Shaykh Abdullah Nasih اسلام اور تربیت اولاد

جلد1 ڈاؤن لوڈ کریں

جلد2 ڈاؤن لوڈ کریں

مختصراسلام اور تربیت اولاد

مصںفہ: ڈاکٹرحبیب اللہ مختار شھید رحمہ اللہ

شرح عقائد کی اردو،عربی شروحات درجہ سادسہ

شرح عقائد کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

Uloom ul Quran By Mufti Muhammad Taqi Usmani علوم القرآن

علوم القرآن ڈاؤن لوڈ کریں

شرح عقائد

کی شروحات

 

 

 

علوم القرآن

مصنفہ: مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ

درس نظامی للبنات کتب وشروحات وفاق المدارس العربیہ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق مکمل درس نظامی کی کتب و شروحات فری میں ہماری سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ جس میں درجہ وار ترتیب کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کی دیگر مفید وقیمتی معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔

درجہ خاصہ اول للبنات کا نصاب کتب وشروحات

درجہ خاصہ دوم للبنات کا نصاب کتب وشروحات

درجہ عالیہ اول للبنات کا نصاب کتب وشروحات 

1 thought on “عالیہ دوم بنات کا نصاب کتب وشروحات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *