الانتباہات المفیدہ شروحات درجہ خامسہ

الانتباہات المفیدہ شروحات درجہ خامسہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

الانتباہات المفیدہ شروحات درجہ خامسہ یہاں موجود ہیں۔ درس نظامی کی کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس دینی اسناد سے متعلقہ تمام معلومات،مدارس امتحانی معلومات اور جمعہ کے بیانات کے لیے بہترین مواد یہاں دستیاب ہے۔ اگر کتب وشروحات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی ہو تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

الانتباہات المفیدہ شروحات درجہ خامسہ

اس زمانہ میں جو بعض مسلمانوں میں اندرونی دینی خرابیاں عقائد کی پیدا ہوئیں۔ اور پھر اس سے اعمال کی پیدا ہوگئی ہیں۔ اور ہوتی جاتی ہیں۔ اُن کو دیکھ کر اس کی ضرورت اکثر زبانوں پر آرہی ہے۔ کہ علم کلام جدید مدون ہونا چاہیے۔ گو یہ مقولہ علم کلام مدوّن کے اصول پر نظر کرنے کے اعتبار سے خود متکلم فیہ ہے۔ کیوں کہ وہ اصول بالکل کافی وافی ہیں۔ چناںچہ ان کو کام میں لانے کے وقت اہل علم کو اس کا اندازہ اور تجربہ عین الیقین کے درجہ میں ہوجاتا ہے۔ لیکن باعتبار تفریح کےاس کی صحت مسلم ہو سکتی ہے۔ مگر یہ جدید ہونا شبہات کے جدید ہونے سے ہوا۔ اور اس سے علم کلام قدیم کی جامعیت نہایت وضوح کے ساتھ ثابت ہوتی ہے۔ کہ گوشہبات کیسے ہی اور کسی زمانے میں ہوں۔ مگر ان کے جواب کے لیے بھی وہی علم کلام قدیم کافی ہو جاتا ہے۔ سو ایک اصلاح تو اس مقولہ میں ضروری ہے۔

انتباہات المفیدہ درجہ خامسہ علم کلام جدید

دوسری ایک اصلاح اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ وہ یہ کہ مقصود اکثر قائلین کا اس مقولہ سے یہ ہوتا ہے۔ کہ شرعیات علمیہ وعملیہ۔ جو جمہور کے متفق علیہ ہیں۔ اور ظواہر نصوص کے مدلول اور سلف سے محفوظ و منقول ہیں۔ تحقیقات جدیدہ سے ان میں ایسے تصرفات کیے جاویں۔ کہ وہ ان تحقیقات پر منطبق ہو جاویں۔ گوان تحقیقات کی صحت پر مشاہدہ یا دلیل عقلی قطعی شہادت نہ دے۔ سو یہ مقصود ظاہر البطلان ہے۔ جن دعووؤں کا نام تحقیقات جدیدہ رکھا گیا ہے۔ نہ وہ سب تحقیق کے درجے کو پہنچے ہوئے ہیں۔ بلکہ زیادہ حصہ ان کا تخمینیات و ہمیات ہیں۔ اور نہ ان میں اکثر جدید ہیں۔ بلکہ فلاسفہ متقدمین کے کلام میں وہ مذکورہ پائے جاتے ہیں۔ اور ہمارے متکلمین نے ان پر کلام بھی کیا ہے۔ چناں چہ کتب کلامیہ کے دیکھنے سے اس کی تصدیق ہوسکتی ہے۔

علم کلام جدید کی ضرورت،اورعلم کلام قدیم کی جامعیت

البتہ اس میں شبہ نہیں کہ بعضے شبہات تو جوالسنہ سےمندرس ہوچکے تھے۔ اُن کااب تازہ تذکرہ ہو گیا ہے۔ اور بعض کا کچھ عنوان جدید ہو گیا ہے۔ اور بعض کے خود مبانی۔ جن کو واقعی تحقیقات جدیدہ کہنا صحیح ہوسکتا ہے۔ باعتبار معنون کے بھی جدید پیدا ہوگئی ہیں۔ اس اعتبار سے ان شبہات کے اس مجموعہ کو جدید کہنا زیبا ہے۔ اوران کے دفع اورحل اور جواب کو اس بنا پر بھی کہ جدید شبہات بالمعنی المذکور کے مقابلہ میں ہیں۔ نیزاس وجہ سے بھی کہ بلحاظ مذاق اہل زمانہ کے کچھ طرزبیان میں جدت مفید ثابت ہوئی ہے۔ کلام جدید کہنا درست و بجا ہے۔ اوراس تاویل سے یہ مقولہ کہ علم کلام جدید کی تدوین ضروری ہے۔ محل انکار نہیں۔

علم کلام جدید کی تصنیف اورتدریس

اسی وقتی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ حکیم الامت رحمہ اللہ نےاس کتابچہ کو تصنیف فرمایا۔ اور اس کتاب کا نام الانتباہات المفیدہ رکھا۔ اور نام سے اس بات کی طرف اشارہ ہوجاتا ہے۔ کہ علم کلام جدید میں بھی اصول اور جوابات وہی کافی و وافی ہیں۔ جو کہ علم کلام قدیم میں اکابرین امہ دے چکے ہیں۔ بس مرور زمانہ کی وجہ سے چند ایک تنبیہات ہیں۔ جوکہ انہوں نے کتاب کی صورت میں تصنیف فرمادیں۔ تاکہ طلباء کرام اس فن سے بحسن خوبی آشناء ہوسکیں۔ اور اس فن کی سمجھ بوجھ حاصل کرسکیں۔ اسی اہمیت کی وجہ سے حکیم الامت رحمہ اللہ کی یہ تصنیف مدارس دینیہ میں شامل ںصاب ہے۔ جوکہ درس نظامی میں درجہ عالیہ اول(خامسہ) کے طلباء کو پڑھایا جاتاہے۔

 الانتباہات المفیدۃ اردو،عربی کتاب برائے درجہ خامسہ

ڈاؤن لوڈ لنک

کتب

Al Intibahaat ul Mufeeda Urdu

Al Intibahaat ul Mufeeda Urdu By Maulana Ashraf Ali Thanvi الانتباہات المفیدہ اردو

ڈاؤن لوڈ کریں

الانتباہات المفیدہ اردو۔

مؤلف؛ الشیخ حضرت اقدس مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ۔

ناشر؛ مکتبۃ البشری۔

Al Intibahaat ul Mufeeda Arabic

Al Intebahaat ul Mufeedah Arabic الانتباھات المفیدۃ

ڈاؤن لوڈ کریں

الانتباہات المفیدہ،عربی۔

للشیخ حکیم الامہ مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ۔

نقلہ الی العربیۃ وعلق علیہ؛ الشیخ نورالبشرمحمد نورالحق۔

ناشر؛ مکتبۃ جامعۃ دارالعلوم کراچی۔

درس ںظامی کی کتابیں اورشروحات “پی،ڈی،ایف” ڈاؤن لوڈ کریں

درس نظامی کے نصاب میں داخل درسی کتابیں اور ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات آسان انداز میں حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ہرایک کتاب کی تمام ترشروحات کو ایک ہی پیج پر یکجا جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تاکہ طلباء کرام بروقت اور باآسانی اپنی مطلوبہ کتب و شروحات حاصل کرسکیں۔ اور تلاش کے بکھیڑوں سے انہیں نجات ہوسکے۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراس کار خیر کو مزید مؤثر اور مفید بنانے کے لیے کمنٹس باکس میں اپنی مفید آراء سے ہمیں مستفید فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *