جامعۃ الحسنین آن لائن داخلہ کرنے کا مکمل طریقہ کار

جامعہ الحسنین داخلہ کا طریقہ کار و داخلہ فارم

مدارس کے داخلہ جات اپڈیٹس فارم

جامعہ الحسنین داخلہ کا طریقہ کار و داخلہ فارم یہاں سے حاصل کریں۔ آن لائن داخلہ رجسٹر کریں اور انٹرویو کے لیے قریبی سنٹر منتخب کریں تمام تر معلومات اس پیج پر دی گئی ہیں۔ جامعۃ الحسنین نے سال 2025 میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے طلبہ و طالبات جو جامعۃ الحسنین میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ ان کے لیے یہ مضمون بہترین معاون ثبات ہوگا۔ تمام معلومات سے مستفید ہونے کے لیے اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔ اور اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے مضمون کے نیچے موجود کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔ اور اپنا سوال تفصیل کے ساتھ لکھیں۔

جامعہ الحسنین داخلہ کا طریقہ کار و داخلہ فارم

جامعۃ الحسنین مبلغ اسلام الشیخ مولانا طارق جمیل صاحب کی سوچ فکر و نظریات کا حامل ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں حضرت کی سرپرستی میں ہی دینی علوم و اخلاقی تربیت کا فیضان تقسیم ہوتا ہے۔ اور طلبہ کو کم وقت میں دینی علوم اور اسلام کی خدمت کے جزبے سے سرشار کر کے امت کے سپرد کیا جاتا ہے۔ یہاں آپ مکمل طریقہ کار دیکھ سکیں گے۔ کس طرح آن لائن داخلہ فارم آپ فل کریں گے۔ اور جمع کراکر ٹوکن نمبر محفوظ کریں۔ تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے ذیل کے مضمون کو مکمل پڑھیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان رزلٹ معلوم کریں

داخلہ کی شرائط جامعۃ الحسنین

جامعۃ الحسنین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے امیدوار کو ان شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ 1 امیدوار کی عمر 16 سال سے 20 سال تک ہو۔ 2 داخلہ کے وقت سرپرست کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔ 3 امیدوار کم از کم میٹرک تک عصری تعلیم کا حامل ہو۔ 4 داخلہ کے وقت شناختی کارڈ/ بےفارم ہمراہ لائیں۔ ساتھ میں سرپرست کے ضروری کاغذات بھی جمع کرائیں۔ 5 تبلیغی جماعت کے ساتھ امیدوار کا کم ازکم 40 دن یا 4 ماہ لگے ہونا ضروری ہے۔

خصوصیات جامعۃ الحسنین

جامعۃ الحسنین ایک ایمانی بہاروں سے پرنور ایک ایمانی فضاء کا نام ہے۔ جہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی و اخلاقی تربیت پر گہری نظر رکھی جاتی ہے۔ ٭ جامعۃ الحسنین میں پڑھنے والوں کی اخلاقی تربیت و کردار سازی کی جاتی ہے۔ ٭عربی زبان و بیان میں مہارت پیدا کی جاتی ہے۔ ٭ طلبہ کی دعوت و تبلیغ سے وابستگی کی جاتی ہے۔ ٭ دوران تعلیم جسمانی سزا اور مشقتوں سے اور مار پیٹ سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ ٭ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں مہیا کی جاتی ہیں۔

آن لائن داخلہ کرانے کا طریقہ جامعۃ الحسنین

جامعۃ الحسنین میں آن لائن داخلہ کرانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ۔ سب سے پہلئ نیچے مہیا کئے گئے لنک پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے داخلہ فارم اوپن ہوجائے گا۔ اپنا آن لائن داخلہ فارم فل کریں۔ اور جمع کرادیں۔ تمام معلومات درست انداز میں جمع کرانے  کے بعد آپ داخلہ فارم کو سبمٹ کریں گے۔ اس کے بعد آپ کو ایک کوڈ جاری کیا جائے گا۔ جس کو ٹوکن نمبر کہا جاتا ہے۔ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیں۔اس ٹوکن پر دی گئی تاریخ کو آپ نے انٹرویو کے لیے حاظر ہونا ہے۔ مقررہ تاریخ کو انٹرویو کے لیے جائیں۔ وہاں یہ ٹوکن نمبر جمع کرا کر آپ انٹرویو میں شامل ہوسکیں گے۔

درس نظامی 6 سالہ عالمیہ کورس برائے طلبہ میں داخلہ لینے کے لئے کلک کریں

درس نظامی 3 سالہ برائے بنات کورس میں داخلہ لینے کے لیے کلک کریں

حفظ پروگرام برائے طلبہ 2 سالہ کورس آن لائن داخلہ کے لیے کلک کریں

جامعۃ الحسنین آن لائن داخلہ کرنے کا مکمل طریقہ کار

انٹرویو سنٹرز جامعۃ الحسنین 2025

اس سال داخلہ ان شاء اللہ شعبان بمطابق اپریل میں مکمل کیا جائے گا۔ اور طلبہ کی سہولت کے لیے اس سال انرویو کے لیے 3 مراکز قائم کئےگئے ہیں۔ تاکہ دور دراز سے ایک مرکز میں آنے کے اپنے بجائے قریبی سنٹر میں رابطہ کریں۔ اور داخلہ مکمل کریں۔

پہلا سنٹر جامعۃ الحسنین مانسہرہ

کے پی کے گلگت بلتستان والوں کے لئے جامعۃ الحسنین مانسہرہ میں 20٫21 اپریل مانسہرہ شاخ میں داخلہ ہوگا۔

دوسرا مرکزعیدگاہ تلمبہ جامعۃ الحسنین

.جنوبی پنجاب سندھ بلوچستان والوں کے لئے مرکزی عیدگاہ تلمبہ جامعۃ الحسنین میں داخلہ 24٫25 اپریل کو ہوگا

تیسرا مرکز جامعۃ الحسنین مین ہیڈ آفس فیصل آباد

اپر پنجاب والوں کے لئے فیصل آباد مین ہیڈ آفس جامعہ الحسنین میں داخلہ 27٫28 اپریل کو ہوگا۔

جامعۃ الحسنین مراکز شاخین

رابطہ جامعۃ الحسنین

آفیشل ویب سائٹ جامعۃ الحسنین 

فون نمبرز:041-8818737

ایڈریس جامعۃ الحسنین : گرین ٹاؤن فیصل آباد، پنجاب، پاکستان

 

1 thought on “جامعہ الحسنین داخلہ کا طریقہ کار و داخلہ فارم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *