موطا امام محمد کی شروحات عالمیہ دورہ حدیث یہاں موجود ہیں۔ موطا امام محمد کتاب مکتبہ بشری،رحمانیہ اورالمیزان کتاب اوراس کی تمام شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی پسندیدہ کتب کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔
موطا امام محمد کی شروحات
موطا امام محمد ہمارے دیاربرصغیرمیں کافی اہمیت کی حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگرکتب احادیث صحاح ستہ وغیرہ کی طرح یہ بھی درس نظامی کا حصہ ہے۔ موطا امام محمد میں احادیث مرفوعہ، موقافات صحابہ مسند ومرسل روایات کی تعداد گیارہ سو پچاسی (1185) ہے۔ ان میں سے ایک ہزار پانچ (1005) توامام مالک سے مروی ہیں۔ اوربہتر(72) دوسرے احباب سے۔ اُن میں تیرہ (13)امام ابوحنیفہ سے چار (4) امام ابویوسف سے مروی ہیں۔ اورکچھ دوسرے احباب سے مروی ہیں۔
بخاری شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
خصوصیات موطا امام محمد
۔1 سب سے پہلے ترجمتہ الباب یعنی باب کا مضمون قائم کرتے ہیں۔ پھراس ضمن میں امام مالک سے مرفوع یا موقوف روایت کولاتے ہیں۔ 2 اوروہ لفظ حدیث کے بجائےعموماً لفظ اثراستعمال کرتے ہیں۔ 3اورلفظ اثرسے مرفوع اورموقوف دونوں طرح کی روایتیں نقل کرتے ہیں۔ 4 ہرعنوان کی ابتداء باب یا کتاب سے اورکبھی کبھارلفظ ابواب سے کرتے ہیں۔ 5ایک مضمون کی ایک یا چند حدیثیں نقل کرنے کے بعد فاخذ يا بهذا ناخُذ کہہ کراپنے مسلک کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ 6 لفظ اخبرنا اورحدثا میں کوئی فرق نہیں کرتے۔ جبکہ دوسرے محدثین فرق کرتے ہیں۔ 7 امام محمد اپنے شیوخ کی ہدایات کے نقل کرنے میں زیادہ ترلفظ اخبرنا استعمال کرتے ہیں۔ 8 شیوخ سے اوپرکے لوگوں کے لئے لفظ “حدثنا”استعمال کرتے ہیں۔ 9 اپنی رائے کے ذکرکرنے کے بعد کبھی کبھارآخرمیں امام ابوحنیفہ کی رائے کو بھی وَهُوقول ابي حنيفة کہہ کرذکرکردیتے ہیں۔ 9 اورامام ابو حنیفہ کی رائے کے ساتھ ابراہیم نخعی اورکبھی اس کے ساتھ العَامَّةُ مِن فقهائنا بھی کہتے ہیں۔ جس سے مراد کوفہ، عراق کے تمام فقہاء کی رائے کا ذکرکرنا مقصود ہوتا ہے۔
ترمذی شریف کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔10 کئی مسائل کے بارے میں ہذا حسن، جمیل، مستحسن وغیرہ کے الفاظ بھی استعمال کرتے ہیں۔ 11 ان الفاظ سے مراد سنت مؤکدہ اورکبھی سنت غیرموکدہ بھی مراد لیتے ہیں۔ 15 اورجب ينبغي کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو وہاں پرمراد سنت مؤکدہ یا واجب ہوتا ہے۔ 16 اورجب لا باس کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے مراد اس حکم کا جوازبتانا ہوتا ہے۔ 17 اگر حدیث غیرمستند ہے۔ تواس کے لئے وہ لفظ ” بلغنا“ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کو محدثین کی اصطلاح میں ”بلاغیات” کہتے ہیں۔ اورعلامہ شامی نےامام محمد کے بلاغیات کے بارے میں لکھا ہے۔ کہ امام محمد کی بلاغیات مستند ہوتی ہیں۔ 18 موطا امام محمد میں کوئی موضوع حدیث نہیں ہے۔ اگرچہ ضعیف روایات موجود ہیں۔ مگران ضعیف کو وہ متابعات یعنی اس جیسی متعدد روایات کو بیان کردیتے ہیں۔ جس سے اس کا ضعف ختم ہو جاتا ہے۔
موطا امام مالک کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
الموطا امام محمد کی اہمیت و شروحات
مؤطا امام محمد کی اسی اہمیت وافادیت کی وجہ سے یہ کتاب درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔ اور درجہ عالمیہ دورہ حدیث شریف کے طلباء کرام کو پڑھائی جاتی ہے۔ اس پرلکھی جانے والی مفید وبہترین شروحات یہاں پرمہیا کی گئی ہیں۔ سامنے دیے گئے بٹن پرکلک کریں۔ اوراپنی مطلوبہ شروحات اپنے پاس محفوظ کریں۔
الجواب للعالمیہ حل شدہ 10 سالہ ڈاؤن لوڈ کریں
مؤطا امام محمد کتاب اور اس کی اردو شروحات دورہ حدیث شریف
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب وشروحات |
Muwatta Imam Muhammad Bushra |
مؤطا لامام محمد۔للامام محمد بن الحسن الشیبانی رحمہ اللہ۔ ناشر؛ مکتبہ بشری |
Muwatta Imam Muhammad RahmaniaMuwatta Imam Muhammad Al Mizan |
مؤطا لامام محمد۔للامام محمد بن الحسن الشیبانی رحمہ اللہ۔ ناشر: مکتبہ رحمانیہ
مؤطا للامام محمدناشر: المیزان |
Al Taysir ul Mumajjad Sharh Muatta Imam Muhammad |
التیسیر الممجد شرح اردو مؤطا لامام محمدشارح؛ مفتی محمد ریحان قاسمی صاحب فاضل دیوبند ناشر؛ مکتبۃ الحرمین دیوبند |
Ihsan E ilahi |
احسان الہی شرح مؤطا الامام محمد۔مؤلف؛ مولانا اختر حسین بھاولپوری۔ ناشر؛ المکتبہ عمر فاروق شہر کراچی۔ |
درس نظامی کی شروحات ونصابی کتب مدارس انفارمیشنز
درس نظامی کی نصابی کتب اورہرایک کتاب کی تمام ترشروحات فری حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی مدارس سے متعلقہ مزید مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات، سالانہ وضمنی امتحانی نتائج، کشف الدرجات ورول نمبرسلپس وغیرہ۔ اسی طرح دینی اسناد کا معادلہ وتصدیق اسناد اور اسناد میں موجود کسی غلطی کی درسگتی وغیرہ کا مکمل طریقہ کاراورمعلومات اس پیج سےحاصل کریں۔ جمعے کے بیانات کے لیے بہترین مواد حاصل کریں۔