رمضان کے تینوں عشروں کی دعائیں اور حکم معلوم کریں۔ رمضان المبارک کے تینوں عشروں کی دعائیں اور ان کا حکم کیا ہے؟ تمام مفید معلومات آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔ اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔ اس سے آپ جان سکیں گے۔ کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں کے نام اور ان کی دعائیں کون کون سی منقول ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا حکم کیا ہے؟ اس طرح کی تمام مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
رمضان کے تینوں عشروں کی دعائیں اور حکم
رمضان المبارک کا مبارک مہینہ تین عشروں پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر عشرہ 10 روزوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان تینوں عشروں کا نام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ حضرت سلمان سے مروی ایک طویل روایت ہے۔ جس کو صحیح ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ جس میں منقول ہے کہ رمضان المبارک ایک ایسا مبارک مہینہ ہے جس کا پہلا حصہ رحمت اور درمیانی حصہ مغفرت و بخشش اور تیسرا حصہ نجات یعنی جھنم سے آزادی کا باعث ہے۔
پہلے عشرہ کی دعا اور اس عشرہ کا نام
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ “عشرہ رحمت” کہلاتا ہے۔ اور اس کی دعا جو بزرگان دین سے منقول ہے۔ وہ یہ ہے۔
رب اغفر وارحم و انت خیر الراحمین۔
پہلے عشرے کی دعا کا ترجمہ: اے میرے رب ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور آپ بہترین رحم کرنے والے ہیں۔
استخارہ کی دعامسنون طریقہ وآداب
تمام تفصیلات جاننے کے لیے اوپر کلک کریں۔
دوسرے عشرے کی دعا اور اس عشرے کا نام
رمضان المبارک کا دوسرا یعنی درمیانی عشرہ “عشرہ مغفرت” کہلاتا ہے۔ یعنی بخشش کا عشرہ۔ اس عشرے میں بزرگوں سے منقول دعا یہ ہے۔
استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ
دوسرے عشرے کی دعا کا ترجمہ: میں اپنے رب سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں/مانگتی ہوں، اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں/کرتی ہوں۔
گھر میں داخل ہونے کی دعا، سنتیں و آداب
معلوم کرنے کے لیے اوپر کلک کریں۔
تیسرے عشرے کی دعا اور اس کا حکم
رمضان المبارک کا تیسرا یعنی آخری عشرہ “عشرہ نجات” کہلاتا ہے۔ یعنی اس عشرہ میں اللہ رب العزت مسلمین کی جھنم اور آگ سے نجات کا فیصلہ فرماتے ہیں۔ اس عشرہ میں اکابرین دین سے یہ دعا منقول ہے۔
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
تیسرے اور آخری عشرے کی دعا کا ترجمۃ: اے اللہ بیشک آپ معاف کرنے والے ہیں۔ اور معافی کرنے کو پسند فرماتے ہیں۔ پس آپ ہمیں معاف فرما دیجئے۔
وضو کی دعا فرائض سنتیں اور مکمل طریقہ
جاننے کے لئے کلک کریں
اسلامی معلومات اور دینی علوم کا مرکز
مزید اس طرح کی مفید معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور اگر آپ کو کوئی معلومات الگ سے مطلوب ہیں۔ اور آپ ان کا جواب یا حل آن لائن کی دنیا میں نہیں حاصل کرسکے تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ کا ای میل ایڈریس شو نہیں کیا جائے گا۔ اور آپ کی مکمل راہنمائی کی جائے گی۔
قنوت نازلہ دعا پڑھنے کا طریقہ مسائل اور اہمیت
معلوم کرنے کے لیے کلک کریں۔