مجمع العلوم الاسلامیہ سے الحاق کا طریقہ کار مکمل طریقہ کار جانیں۔ مجمع العلوم الاسلامیہ بورڈ سے الحاق کا مکمل طریقہ جانیں اور الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ مجمع العلوم الاسلامیہ علوم دینیہ کا عظیم بورڈ ہے۔ اس کے بارے میں مفید معلومات سے مستفید ہونے کے لیے اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔ یہاں پر الحاق کا طریقہ، الحاق کی شرائط الحاق کے مراحل اور اس سے متعلقہ دیگر تمام ضروری تفاصیل ذکر کردی گئی ہیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ فرمائیں۔
مجمع العلوم الاسلامیہ سے الحاق کا طریقہ کار
مجمع العلوم الاسلامیہ علوم دینیہ کا ایک عظیم بورڈ ہے۔ جو کہ جامعۃ الرشید کراچی اور جامعۃ بنوریہ کے مشترکہ اتحاد سے معرض وجود میں آیا۔ اس دینی تعلیمی بورڈ کی بنیاد 27 رمضان المبارک 1443 ہجری کو رکھی گئی۔ اور اس کے ساتھ ہی شعبہ الحاق کی بنیاد بھی اسی تاریخ کو رکھی گئی ہے۔ اس شعبہ کے حالیہ مسئول جناب الشیخ مولانا رشید احمد خورشید صاحب ہیں۔ جو کہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل ہیں۔ اور سن فراغت 2009 ہے۔ جبکہ جامعۃ الرشید کراچی سے تخصص کے بعد مستقل جامعۃ الرشید میں ہی درس و تدریس میں اپنی خدمات بحسن خوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
شرائط الحاق مجمع العلوم الاسلامیہ
۔٭ ادارے کا مسلک اہلسنت والجماعت کے عقائد کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
۔٭ ہر سال امتحانات میں طلبہ کی شرکت لازمی ہوگی۔
۔٭ الحاق کی سند تین سال تک کار آمد ہوگی۔
۔٭ جس درجے میں الحاق کرایا گیا ہے، اگر مسلسل تین برس تک اس درجے کے سالانہ امتحان میں طلبہ کی شرکت نا ہوئی تو اس سے الحاق کی نیچے والے درجے میں تنزلی کردی جائے گی۔
۔٭ الحاق کی فیس کے ساتھ ٹریننگ فیس جبکہ امتحانی فیس کے ساتھ سالانہ فیس جمع کرانا لازم ہے۔
۔٭ مدرسے کے غیر فعال ہونے پر الحاق ختم کردیا جائے گا۔
۔٭ الحاق کی بحالی کے لیے علاقائی مسئول اور صوبائی ناظم کی تصدیق و توثیق اور الحاق کی مکمل شرائط کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔ اور بقایا جات کی ادائیگی ضروری ہوگی۔
۔٭ پرائیویٹ امتحان دلانا خلاف ضابطہ ہے، ایسی صورت میں نتیجہ کالعدم شمار کیا جائے گا۔
۔٭ ہر شاخ کا مستقل الحاق کروانا ضروری ہوگا۔
بنات کے الحاق کے لیے خصوصی ہدایات و شرائط
بنات کے مدارس و جامعات میں انتظامی امور میں احتیاط لازمی عمل ہے۔ اس لئے بنین کے مدارس سے ہٹ کر بنات کے کے مدارس کے لیے مزید شرائط ہیں۔ ان کا پورا کرنا بھی لازمی ہے۔ اگر آپ اپنے بنات کے ادارے کا الحاق کرانا چاہتے ہیں۔ تو پھر ذیل میں دی گئی تمام ہدایات کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔ ذیل میں موجود عکس پر آپ بنات کے ادارے کی مکمل شرائط دیکھ سکتے ہیں۔
الحاق کے لیے لازمی کاغذات
۔٭ مہتمم کی حالیہ تصویر ۔٭ مہتمم کے شناختی کارڈ کی کاپی۔
۔٭ الحاق فیس کی رسید ۔٭ ٹریننگ فیس کی رسید۔
۔٭ زمین کی ملکیت/کرایہ/ عاریت کا ثبوت ۔٭ رجسٹریشن/ ٹرسٹ ڈیڈ
۔٭ ادارے کی شاخوں کی تفصیلات ۔٭ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تفصیلات۔
۔٭ گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ ۔٭ غیر ملکی اساتذہ کی تفصیلات۔
۔٭ غیر ملکی طلبہ و طالبات کی تفصیل۔ ۔٭ شوری کا دائرہ اختیار۔
۔٭ وظائف کی تعیین کا سسٹم۔
الحاق کی فیس جمع کرانے سے متعلق ہدایات
۔٭ الحاق فیس مجمع العلوم الاسلامیہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائیں اوور رسید الحاق فارم کے ساتھ لف کریں۔
۔٭ الحاق کے لیے جمع شدہ فیس ناقابل واپسی ہے۔
۔٭ مجمع العلوم الاسلامیہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ،جاز کیش، یوپیسہ، کیش ڈیپازٹ یا کسی بھی بینک کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے فیس کی رقم ٹرانسفر کی جاسکتی ہے۔
۔٭ الحاق کی فیس نیشنل بینک کے اکاؤںٹ میں بنام “مجمع العلوم الاسلامیہ” جمع کرائیں۔
۔٭ فیس کی رسید پر تاریخ، ٹرانزیکشن کی آئی ڈی، وصول کنندہ بینک کا نام اور اکاؤنٹ نمبر ضرور درج کریں۔
مجمع سے الحاق کی تفصیلات
مجمع العلوم السلامیہ بورڈ سے الحاق کی مزید کیا شرائط ہیں۔ اور کن کوائف کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح درجہ وار الحاق کی فیسیں کتنی ہیں۔ یہ تمام تر تفصیلات آپ مجمع العلوم الاسلامیہ کے الحاق فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔ الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں۔ فارم جیسے ہی آپ کے سامنے اوپن ہوگا۔ ڈاؤن لوڈ کا نشان اپنی سکرین کا پر تلاش کریں۔ اور فارم محفوظ کرلیں۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ کوئی بھی الحاق فارم قابل قبول نہیں ہے۔
الحاق فارم مجمع العلوم الاسلامیہ ڈاؤن لوڈ کریں۔
مجمع العلوم الاسلامیہ کا الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔ اور فارم محفوظ کریں۔
مجمع العلوم الاسلامیہ الحاق فارم ڈاؤن لوڈ کریں
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مجمع العلوم الاسلامیہ
مجمع العلوم الاسلامیہ سے روابط
https://mui.edu.pk/ : مجمع العلوم الاسلامیہ آفیشل ویب سائٹ
majmaedu3@gmail.com :مجمع العلوم الاسلامیہ ای میل ایڈریس
مجمع العلوم الاسلامیہ ایڈریس: احسن آباد، اسکیم-33، کراچی، پاکستان