ضمنی و نظر ثانی فارم 2025 تنظیم المدارس یہاں سے معلوم کریں۔ تنظیم المدارس کے ضمنی امتحان اور نظر ثانی سے متعلق تمام معلومات اور فارم اس صفحہ سے حاصل کریں۔ تنظیم المدارس نے فیل ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے ضمنی امتحان کا شیدول جاری کردیا ہے۔ اسی طرح ایسے طلبہ و طالبات جن کو یقین ہے کہ ان نمبرز ان کی محنت کی بنسبت کم آئےہیں، ان کے لئے ری چیکینگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان نے اہل مدارس کی سہولت کے داخلہ جات کی ترتیب کو آن لائن رکھا ہے۔ یہاں پر فارم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔
ضمنی و نظر ثانی فارم 2025 تنظیم المدارس
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ملک عزیز کا دینی تعلیم کا ایک اہم بورڈ ہے۔ جس کے تحت ہزاروں مدارس و جامعات ملحق ہیں۔ اور اس بورڈ کے دئے گئے نظام و نصاب کے تحت دینی تعلیم سے امت مسلمہ کی نسل نو کی دینی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔ اس سال تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جو کہ تقریبا تمام اہل مدارس اپنے نتائج وصول کرچکے ہیں۔ اسی طرح تمام طلبہ و طالبات بھی اپنے تفصیلی نتائج سے باخبر ہوچکے ہیں۔
ری چیکنگ تنظیم المدارس 2025 پاکستان
ایسے طلبہ و طالبات جن کے نمبرز ان کی محنت اور امتحان کی تیاری کے اعتبار سے کم آئے ہیں۔ ان کی تسلی کے لئے تنظیم المدارس نے اس ترتیب کا اعلان کیا ہے۔ کہ وہ درخواست دے کر اپنی جواب کاپی کی نظر ثانی کراسکتے ہیں۔ اس کے لیے ذیل میں بتائے گئے طریقہ کار پرعمل کرکے آپ با آسانی ری چیکنگ کے مرحلے کو احسن طریقے سے مکمل کرسکتے ہیں۔
نظر ثانی کی تاریخ تنظیم المدارس
تنظیم المدارس ری چیکنگ کے لیے درخواستیں نتائج کے اجراء کے 30 دن بعد تک جمع کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد کوئی درخواست نظر ثانی یا ری چیکنگ کے نام سے قبول نہیں کی جاتی۔ امسال نظر ثانی کی درخواستیں 28 اپریل تک قبول کی جائیں گی۔ کیونکہ رزلٹ کا اعلان تقریبا 28 مارچ کو کیا گیا ہے۔ نظر ثانی کے امیدوار طلبہ جلد ہی فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔ فارم اس پیج سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اس کے لیے تنظیم المدارس بورڈ کی طرف سے ضروری ہے کہ ویب سائٹ سے اگر فارم کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے تو کم از کم 80 گرام صفحہ استعمال کیا جائے۔ اس سے کم گرام کا فارم قبول نہیں کیا جاسکتا۔
ری چیکنگ فارم 2025 تنظیم المدارس
تنظیم المدارس کا داخلہ فارم برائے ری چیکنگ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں۔ تھوڑا انتظار فرمائیں۔ اور فارم مکمل اوپن ہےنے کے بعد اوپر موجود ڈاؤن لوڈ کا بٹن دبادیں۔
تنظیم المدارس نظر ثانی فارم ڈاؤن لوڈ کریں
ضمنی امتحان تنظیم المدارس 2025
سالانہ امتحان 2025 میں فیل ہوجانے والے طلبہ و طالبات کے لیے ضمنی امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے۔ البتہ کم نمبروں سے پاس ہونے والے طلبہ و طالبات بھی اس میں ترقی درجات کے لیے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ضمنی امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
داخلہ ضمنی امتحان تنظیم المدارس 2025
تنظیم المدارس کے سال 2025 کے تحت منعقد ہونے والے ضمنی امتحان میں داخلہ لینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے اس پیج سے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور اس کو بلکل صاف انداز میں پرکریں۔ اس کے بعد اس فارم کو اپنے متعلقہ جامعہ/ مدرسہ کے ناظم،مہتمم کی مہر اور دستخط کے ساتھ تصدیق کراکر دفتر تنظیم المدارس کے شعبہ امتحانات کو ارسال کردیں۔ البتہ یاد رکھیں۔ اس سال منتظمین جامعات کی سہولت کے مدنظر داخلہ جات کی ترتیب کو آن لائن رکھا گیا ہے۔ اس لئے جامعہ کے ناظم یا مہتمم سے فارم پر کرائیں اور مدرسہ کے لاگ ان اکاؤنٹ کے ذریعے اپنا داخلہ جمع کرائیں۔
تاریخ برائے ضمنی امتحان 2025 تنظیم المدارس
ضمنی امتحان کے داخلہ جات کے لیے نارمل شرح فیس کے ساتھ آخری تاریخ جو بورڈ کی طرف سے مقرر کی گئی ہے، وہ 13 مئی 2025 ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی داخلہ نارمل شرح فیس کے ساتھ قبول نہیں ہوگا۔
ضمنی امتحان کی ہدایات تنظیم المدارس
تنظیم المدارس کے ضمنی امتحان میں شرکت کے لیے ان امور کو مدںظر رکھیں۔
ضمنی امتحان انشاء اللہ جولائی کے دوسرے جب کہ ذوالحجہ کے آخری عشرے میں متوقع ہے۔
ضمنی امتحان میں شرکت کے لئے مجاز ضمنی، ناکام اور رجسٹرڈ شدہ غیر حاظرامیدواراہل ہیں۔
داخلہ فارم احتیاط سے فل کریں۔ وقت کی قلت کی وجہ سے تصحیح کا وقت نہیں دیا جاسکتا۔
نا مکمل داخلہ فارم کی تمام تر ذمے داری امیدواراورسربراہ پرعائد ہوگی۔
داخلہ فارم کے ساتھ رزلٹ کارڈ اور بے فارم/ شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔
درجہ تجوید و قرات میں اوپر بتائے گئے امیدواروں کے علاوہ نئے امیدوار بھی شرکت کے اہل ہیں۔
داخلہ فارم برائے ضمنی امتحان تنظیم المدارس
ضمنی امتحان میں شرکت کے لئے داخلہ فارم برائے طلبہ درجہ متوسطہ تا عالمیہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں۔ اور فارم کے مکمل اوپن ہونے کا انتظار کریں۔ مکمل اوپن ہونے کے بعد فارم کے اوپر دائیں طرف موجود ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں۔ اور اگر آپ موبائل سے مستفید ہورہے ہیں تو پھر فارم کے مکمل اپون ہونے بعد موبائل کے کسی کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو آپشن اوپن کریں وہاں سے ڈاؤن لوڈ تلاش کریں۔ اور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
داخلہ فارمز برائے طلبہ متوسطہ تاعالمیہ سالانہ/ضمنی
مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور اپنے سوالات کے جوابات معلوم کرنے کے لیے کمنٹس باکس کا راستہ اختیار فرمائیں۔