تفسیرجلالین اردو شروحات درجہ سادسہ درس نظامی ڈاؤن لوڈ کریں۔ تفسیر جلالین شریف کی اردو،عربی شروحات اوراصل کتاب مطبوعہ مکتبۃ البشری یہاں اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ درس نظامی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب و شروحات باآسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔
تفسیر جلالین اردو شروحات درجہ سادسہ
تفسیرجلالین جس کے تفسیری کلمات تقریبا قرآنی کلمات کے برابرہیں۔ اگراس تفسیر کو قرآن کا عربی ترجمہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس تفسیر کے مفسرین:علامہ جلال الدین المحلی،علامہ جلال الدین السیوطی رحمھم اللہ ہیں۔ جنہوں نے نہایت مختصرالفاظ میں دقیق اشارات سے کام لیا ہے۔ اس تفسیر کی چند ایک منفرد خصوصیات ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ دیگر تمام تفاسیر سے ممتاز ہے۔
تفسیر جلالین شریف کی خصوصیات
مختصرالفاظ میں قرآن کریم کی مراد کی وضاحت
بہت سے تفسیری اقوال میں سے راجح قول کا انتخاب
ضروری اعراب کی تشریح
مختلف قراتوں کا اجمالی بیان
یہ خصوصیات تو خود علامہ جلال الدین سیوطی نے تحریرفرمائی ہیں۔ ان خصوصیات کے اجمال میں کئی اورخصوصیات بھی پنہاں ہیں۔ انھیں بھی پیش نظررکھ لینا چاہئے۔
کلام کے محذوفات کو بیان کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کلام اللہ کے اجمال کی تفصیل کواختصارکے ساتھ ذکرکیا گیا ہے۔
کہیں کوئی اشکال محسوس ہواہے۔ تواس کے جواب کی جانب اشارہ کردیا گیا ہے۔
شان نزول کوبھی ذکرکیا گیا۔
ضمیروں کے مراجع کی تعین کی گئی ہے۔
جہاں کہیں اسناد مجازی ہے۔ اس کے اسناد حقیقی کوبھی ذکرکیا گیا ہے۔
کہیں کہیں الفاظ کی صرفی تعلیمات بھی بیان کی گئی ہیں۔
جہاں کہیں جملہ معترضہ آیا ہے۔ اس کی وضاحت کردی گئی ہے۔
شرط کی جزاء کی تعین کی گئی ہے۔
مفسرچونکہ شافعی المذھب ہیں۔ اس لئے تفسیرکا انداز وہ اختیار کرتے ہیں۔ جس سے ان کا مسلک ثابت ہو۔
توضیح تلویح کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
اردوشرح تفسیرجلالین درجہ سادسہ
جلالین شریف کی اہمیت وافادیت کی وجہ سے یہ تفسیر درس نظامی کے نصاب میں بہت پہلے سے داخل ہے۔ اورمرورزمانہ اورنصاب میں تبدیلیوں کے باوجود تاحال یہ نصاب میں داخل ہے۔ یہ بات اس کی اہمیت وافادیت پرمزید دلیل ہے۔ درجہ سادسہ میں طلباء کرام کو یہ مکمل پڑھائی جاتی ہے۔ بلکے عموما اس درجے کو جلالین شریف کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔ زیرنظرجلالین شریف کی اصل کتاب اوراس کی اردوعربی شروحات موجود ہیں۔ سامنے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔ اوراپنی مطلوبہ کتب کوحاصل کریں۔
تفسیرجلالین شریف کتاب اور شروحات اردو،عربی ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ لنک |
تفاسیر |
Tafseer e Jalalain vol 1,2 Bushra |
تفسیر جلالین شریف اول،دوم
للشیخ العلامۃ جلال الدین محمد بن احمد المحلی رحمہ اللہ،791-864ھ ناشر؛ مکتبۃ البشری کراچی |
Tafseer e Jalalain vol 3 Bushra |
تفسیر جلالین شریف ثالث للشیخ العلامہ جلال الدین عبدالرحمن بن ابی بکر السیوطی رحمہ اللہ 849-911ھ ناشر؛ مکتبۃ البشری،کراچی۔ |
Tasheel e Jlalin sharif Sharah Urdu Jalalin Sharif |
تسہیل الجلالین شرح اردو جلالین
مؤلف؛ حضرت مولانا اعجازاحمد صاحب اعظمی ناشر؛ مکتبہ ضیاءالکتب خیرآباد ضلع مئو(یو،پی) |
Jamalin Sharah Urdu Jalain |
جمالین فی شرح جلالین 6 جلدیں شارح؛ حضرت مولانا محمد جمال الدین بلند شہری ناشر؛ زمزم پبلشرز،اردو بازار،کراچی۔ |
Kamalin Sharah Urdu Tafseer Jalalin |
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین
7جلد شرح؛ حضرت مولانا محمد نعیم دیوبندی صاحب۔ ناشر؛ مکتبہ دارالاشاعت،اردو بازار،جناح روڈ ۔کراچی پاکستان۔ |
Al Mufassal Ala Tafseer e Jalalain Arbi Sharah |
المفصل فی تفسیرالقرآن الکریم علی جلالین شریف عربی محقق ومؤلف: الدکتور فخرالدین رحمہ اللہ ناشر: مکتبۃ بیروت لبنان ناشرون |
درس نظامی کی نصابی کتابیں اور شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
وفاق المدارس العربیہ کے نصاب میں شامل درس ںظامی کی کتب ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور ہرایک کتاب کی تمام تر شروحات ایک ہی پیج پرحاصل کریں۔ اس طرح کی مزید مفید معلومات اور تعلیمی مواد کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ بشمول دینی اسناد کے معادلہ و تصدیق وغیرہ کا مکمل طریقہ کارومعلومات۔ اسی طرح اسناد کے میں کوائف میں موجود کسی تبدیلی وغلطی کی اصلاح کا طریقہ کاروغیرہ۔ اوراس سے متلعقہ بہت سی مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور اگر کتب کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ ہو۔ تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہمیں مطلع فرمائیں۔ اوراس کارخیرکی بہتری کے لیے اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں۔