شرح مقامات حریری برائے درجہ رابعہ یہاں موجود ہیں۔ مقامات حریری کی اصل کتاب مکتبۃ البشری اور اس کی شروحات یہاں موجود ہیں۔ درس نظامی کتب اوران کی شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلا تکلف اپنی پسندیدہ کتب یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ مذید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور مطلوبہ کتب، شروحات یا معلومات نا ملنے کی صورت میں کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔ اور اپنے مطلوب سے متعلقہ تمام ضروری معلومات کمنٹس باکس میں فراہم کریں۔
شرح مقامات حریری برائے درجہ رابعہ
برصغیر کے دینی مدارس کے نصاب میں علم ادب کے حوالے سے جو کتابیں نصاب مٰیں داخل ہیں۔ ان میں سے بعض مشکل و دقیق ہیں۔ لیکن بعض وجوہ سے ازبس مفید پائی جاتی ہیں۔ ان میں مقامات حریری سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ صاحب مقامات حریری علامہ ابومحمد قاسم بن علی حریری بصری نے۔ کل دو سو مقامے تحریر کیے تھے۔ جن میں سے پچاس مقاموں کا انتخاب کیا گیا۔ باقی ڈیڑھ سو مقامات ضائع کر دیے گئے۔
شروحات مقامات الحریری برائے درجہ رابعہ
مقامہ نویسی کی صنعت میں اگرچہ تقدم و سبقت کا شرف علامہ بدیع الزماں ہمدانی کو حاصل ہے۔ اور بعض گوشوں میں ان کے مقامات ڈرشاہ وار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو ہم رنگی بتنوع بندرت خیال۔ اور تعبیر آفرینی مقامات حریری میں پائی جاتی ہے۔ وہ مقامات بدیہی کا حصہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ارباب ادب واصحاب علم نے ہر دور میں مقامات حریری سے اعتناء زیادہ کیا ہے۔
مقامات الحریریہ اردو شروحات برائے درجہ رابعہ،خاصہ دوم
یہ کتاب پچاس مقاموں پر مشتمل ادب رفیع کا مرقع ہے۔ یوں تو مختلف زمانے میں حضرات اہل علم و ماہرین علم ادب اس کتاب کی شرحیں لکھتے رہے ہیں۔ اور حواشی کے ذریعہ اس کی خدمت ہوتی رہی ہے۔ درس نظامی کے مروجہ نصاب میں” مقامات حریری” کا جو مقام ہے۔ اسے عربی ادب ولغت کی حیثیت سے جو اہمیت حاصل ہے۔ وہ اہل علم سے مخفی نہیں۔ حریری کے تحریر انتخاب کردہ پچاس مقاموں میں سے۔ مدارس کے نصاب میں پہلے دس مقامات کو ہی جگہ دی جاسکی۔ بنابرایں عموما شراح و مترجمین نے بھی انہی دس مقامات کی ترجمانی و تشریح سے ہی دلچسپی لی۔ اور ہر ایک نے اپنے ذوق صلاحیت اور مناسبت وضرورت کے مطابق ترجمانی و تشریح میں بعض گوشوں کو زیادہ نمایاں کرنے کی کوشش کی۔ جب کہ دوسرے پہلؤوں کو واجبی حق تحقیق بھی نہ دے سکے۔ اسی نسبت سے اس کی شروح بھی یہیں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ مقامات حریری کے پہلے دس مقامات درس نظامی کے نصاب میں داخل ہیں۔ جو درجہ خاصہ دوم (رابعہ) کے طلباء کو پڑھائے جاتے ہیں۔
تفاسیر برائے نصاب درجہ رابعہ خاصہ دوم ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب و شروحات برائے درجہ رابعہ
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب وشروحات |
Almaqamaat Ul Hareriah |
المقامات الحریریۃللامام ابو محمد القاسم بن علی الحریری مع الحواشی المفیدۃ المسماۃ التعلیقات العربیۃ للشیخ العلامۃ محمد ادریس الکاندھلوی ناشر؛ مکتبۃ البشری،کراچی،پاکستان۔ |
Duros E Maqamaat
|
دروس مقاماتتالیف؛ مولانا صادق امین عزیزی صاحب، فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی ناشر؛ مکتبۃ الاسلام کراچی۔ |
Taiser e Maqamaat Sharah Urdu Maqamaat |
تیسیر مقامات شرح اردو مقامت حریریمصنف؛ مفتی عبدالغفور صاحب،جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی۔ ناشر؛ مکتبہ دارالقلم سائٹ کراچی۔ |
Alifazaat Sharah Urdu Maqamaat |
الافاضات شرح اردو المقاماتشارح؛ مولانا افتخار علی صاحب، سابق مدرس دارالعلوم دیوبند۔ ناشر؛ کتب خانہ مجیدیہ ملتان۔ |
Dars E Maqamaat |
درس مقامات شرح اردو مقاماتمصنف؛ ابن الحسن عباسی رفیق شعبہ تصنیف استاذ جامعہ فاروقیہ کراچی ناشر؛ مکتبہ فاروقیہ شاہ فیصل ٹاؤن کراچی |
Alkamalat Ul Wahediah Sharah Almaqamaat |
الکمالات الوحیدیہ شرح المقامات الحریریہمصنف؛ شیخ الادب حضرت مولانا وحیدالزمان صاحب۔ ناشر؛ مکتبہ خدیجۃ الکبری،اردوبازار،کراچی۔ |
Almera’at Sharah Maqamaat |
المرآۃ لکشف معانی المقامات(اردو)من افاضات؛ شیخ الادب مولانا اعزاز علی صاحب من تالیفات؛ ابوالامداد میاں حکمت شاہ کاکا خیل صاحب دیوبند ناشر؛ مکتبہ شاہ ولی اللہ اکوڑہ خٹک سرحدپاکستان۔ |
Tuhfat Ul Mushtaaq Sharah Maqamaat |
تحفۃ المشتاق لمن یقرء المقاماتمؤلفہ؛ الشیخ مولانا مشتاق احمدشاہ صاحب ناشر؛ ادارۃ التصنیف،دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا خانیوال۔ |
Tashrehaat Sharah Urdu Maqamaat |
تشریحات شرح اردو مقامات حریریمصنف؛ الشیخ مولانا محمد نور حسین قاسمی صاحب،فاضل دارالعلوم دیوبند۔ ناشر؛ دارالاشاعت،جناح روڈ ،اردوبازار،کراچی۔ |
AlshureShi Arbi Sharah maqamaat |
عربی شرح مقامات الحریری المعروف بالشریشیمصنف؛ ابو العباس احمد بن عبدالمؤمن القیسی الشریشی ناشر؛ ادارۃ القرآن العلوم الاسلامیہ،ڈی لسبیلہ چوک،کراچی۔ |
درس نظامی کتب و شروحات وفاق المدارس
درس نظامی کی نصابی کتب اور ان کی شروحات ہماری سائٹ سے با آسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ ہماری اس سائٹ پر دی گئی کتب و شروحات کو طلباء کرام کی علمی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ ایک ہی پیج پرجمع کیا گیا ہے۔ تاکہ تلاش کرنے والی مشقت سے بچتے ہوئے با آسانی اپنی مطلوبہ کتابیں اور شروحات ڈاؤن لوڈ کریں۔ اسی طرح کی مزید مفید معلومات اور کتب وشروحآت کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا پھر کمنٹس باکس میں رابطہ فرمائیں۔