شروحات فوائدمکیہ برائے درجہ ثانیہ عامہ

شروحات فوائدمکیہ برائے درجہ ثانیہ عامہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

شروحات فوائدمکیہ برائے درجہ ثانیہ عامہ یہاں موجود ہیں۔درجہ ثانیہ میں شامل تجوید کتاب فوائد مکیہ واس کی شروحات یہاں موجود ہیں۔با آسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ اسی طرح فوائد مکیہ کتاب و شروحات۔ جمال القرآن۔مقدمہ جزریہ اور دیگر علم تجوید پر بہت ہی بہترین کتب۔ اس ایک پیج پر جمع کی گئی ہیں۔ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔

شروحات فوائدمکیہ برائے درجہ ثانیہ عامہ

علم تجوید ایک لازمی اور ضروری علم ہے۔اس کے ساتھ ہی قرآن مجید کی تلاوت کماحقہ کی جاسکتی ہے۔اور نماز کا اہم رکن قرات صحیح ادا کی جاسکتی ہے۔سب سے اہم اور بنیادی سوال یہ ہے۔ کہ اس فن کو ہم کیوں سیکھیں؟ اس فن کا مقصد کیا ہے؟ اس فن کے سیکھنے کا بنیادی مقصد یہ ہے۔ کہ ہم قرآن مجید کی آیات کے معانی ومفاہیم کی گہرائی میں اتر کر۔ ان کو اس انداز سے پڑھیں۔ کہ گویا ہمارا رب ہم سے مخاطب ہے۔ یعنی ہم ان آیات کو مجسم انداز میں پیش کردیں۔ مثلاً: قرآن مجید میں کئی طرح کی آیات ہیں۔ مثلا؛عذاب اور کفاروفساق کے لیے سزاؤوں پر مشتمل ہیں۔

فوائدمکیہ شرح درجہ ثانیہ عامہ

تو ان آیات کو ہم انتہائی غم کے انداز میں تلاوت کریں۔ یا قرآن پاک میں جہاں جنتیوں کے لیے بشارتوں کا ذکر ہے۔ تو ان کو ہم خوشی کے انداز میں پڑھیں۔ یہی اس علم  کا مقصد ہے۔اور اس کےساتھ ہی قرآن مجید چونکہ عربی میں ہے۔ اس لئے عربوں کے طریقہ پر پڑھا جانا ضروری ہے۔ اگرقرآن پاک کو اہل عرب کے طور پر نہ پڑھا گیا اور اس کی وجہ سے عربی انداز میں حروف ادا نہ ہوئے۔ تو قرآن مجید  کی  اصل عربیت باقی نہیں رہے گی۔یا پھر اللہ رب العزت کی مراد کے خلاف مطلب ومفہوم پیدا ہو جائے گا۔ مثال؛ قل کا معنی کہو۔ اگر اس کی جگہ کل پڑھ دیں۔ تو اس کا مطلب ہوگا کھاؤ  ۔ خَلَقَ کا معنی پیدا کیا۔ اور حَلَقَ کا معنی سر مونڈا ہے۔ ان سب مثالوں سے ایک بات واضح ہوگئی کہ حرف کے خراب ہونے سے معنی بھی تبدیل ہوجاتے ہیں۔

جمال القرآن،فوائد مکیہ،مقدمہ جزریہ تجویدی کتب

قرآن پاک میں اللہ پاک نے فرمایا ورتل القرآن ترتیلا۔ یعنی قرآن کو صاف صاف پڑھو۔ صاف پڑھنے سے مراد یہی ہے کہ ہر حرف، مخرج و صفات سے ادا ہو۔ ورنہ آواز ہرگز صاف نہ کہلائے گی۔ بلکہ غیر عربی ہوگی۔ دوسری جگہ ارشاد فرمایا ”ورتلنٰہ ترتیلا“۔ یعنی کہ ہم نے قرآن کو ترتیل کے ساتھ ہی نازل کیا ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ”اللہ تعالی تمہیں حکم دیتے ہیں۔ کہ تم میں سے ہر ایک ایسے پڑھے ، جیسے اسے پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔(رواہ الحاکم، وقال الحاکم صحیح الاسناد،وحسنہ  الشیخ الالبانی)۔

تجوید کی کتابیں،خلاصۃ التجوید،اصول التجوید،میزان التجوید،تحبیرالتجوید،راہنمائے تجوید

زیر نظر کتابیں علم تجوید سے متعلقہ آسان ترین کتب ہیں۔ جن میں طوالت کو چھوڑا گیا ہے۔ بہت ہی مختصر اور آسان انداز میں علم تجوید کی مبادیات کو سمجھایا گیا ہے۔جن میں شامل نصاب درجہ ثانیہ عامہ فوائد مکیہ۔ اور اس کی شروحات۔ اسی کے ساتح درجہ اولی میں شامل نصاب جمال القرآن ہے،ساتھ ہی تجوید میں پڑھایئ جانے والی کتب مقدمہ جزری وغیرہ بھی ہیں۔اسی کے ساتھ ہی علماء کرام کے تجربات کا نچوڑ  دیگر کتب بھی اس فن کی موجود ہیں۔جن سے انسان مستفید ہوسکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ لنک کتب کا نام

Fawaid e Makkia

ڈاؤن لوڈ کریں

فوائدمکیہ

مؤلفہ؛للشیخ حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مکی رحمہ اللہ

مع حواشی مرضیہ؛علامہ قاری ابن ضیاء محب الدین احمد

ناشر؛ مکتبۃ البشری پاکستان۔

Kamal ul Furqan

Sharh Jamal ul Quran

ڈاؤن لوڈ کریں

کمال الفرقان شرح جمال الفرقان

مصنف؛الشیخ القاری محمد طاہر رحیمی رحمہ اللہ

پبلشرز؛مکتبہ کتب طاہریہ ملتان

Jamal ul Quran

ڈاؤن لوڈ کریں

جمال القرآن

مصنفہ؛ھکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ

ناشر؛مکتبۃ البشری کراچی ،

Tajweed ul Mubtadi

Fuyooz e Makkiya

ڈاؤن لوڈ کریں

تجوید المبتدی المعروف فیوض مکیہ

 مصنف؛الشیخ قاری محمد اسماعیل صادق صاحب

ناشر؛قرات اکیڈمی لاہور۔

Tohfa e Rahimia Urdu Sharh Muqaddimah Jazariyyah

ڈاؤن لوڈ کریں

تحفہ رحیمیہ شرح مقدمہ جزریہ

مصنف؛الشیخ الجلیل القاری رحیم اللہ نقشبندی صاحب

Usool ut Tajweed

ج1،ڈاؤن لوڈ کریں

ج2،ڈاؤن لوڈ کریں

 اصول التجوید جلد 1،2

مرتب؛مولانا قاری جمشید علی صاحب استاذ تجوید و قرات دارالعلوم دیوبند

ناشر؛مکتبہ رشیدیہ دیوبند،یو،پی

Tajweed ul Quran

ڈاؤن لوڈ کریں

تجوید القرآن

تالیف؛مفتی خلیق احمد صاحب

jawaher ul ttajwid

ڈاؤن لوڈ کریں

جواہر التجوید

مؤلفہ؛قاری عبدالرحمن صاحب،مہتمم جامعہ رحمانیہ سیالکوٹ

ناشر؛مکتبہ قدوسیہ،اردو بازا ر،لاہور۔

Al Muqaddimah Al Jazariyyah

ڈاؤن لوڈ کریں

مقدمہ جزریہ

ناشر؛قدیمی کتب خانہ ،اردو بازار لاہور

شروحات فوائد مکیہ و کتب تجوید درجہ ثانیہ عامہ وغیرہ

ثانیہ عامہ کے نصاب میں شامل کتاب فوائد مکیہ ۔ اور اس کی شروحات یہاں موجود ہیں اسی طرح علم تجوید کے فن پر بہترین کتب اس ایک ہی پیج پر یکجا جمع کردی گئی ہیں۔با آسانی ڈاؤن لوڈ کرلیں۔درس نظامی کتب و شروحات کے حصول کے لیے۔ اسی طرح مدارس سے متعلقہ علمی معلومات کے لیے ،اسناد کی تصدیق معادلہ، درستگی وغیرہ ،مدارس رزلٹس،نتائج وغیرہ سے باکبر رہنے کے لیے سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔کتب کے حصول میں کسی قسم کے پریشانی کا سامنہ ہو تو کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *