سیلانی راشن رجسٹریشن 2025

سیلانی ویلفیئر راشن رجسٹریشن فارم 2025

اپڈیٹس

 سیلانی ویلفیئر راشن رجسٹریشن فارم 2025 کا مکمل طریقہ کار جانیں۔ سیلانی ویلفئیر سے مفت راشن لینے کا طریقہ اور ویلفئیر میں رجسٹریشن کی تمام معلومات یہاں موجود ہیں۔ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے رمضان المبارک میں نادار خاندانوں کے لیے مفت راشن کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ راشن کہاں سے ملے گا۔ اور رجسٹریشن کارڈ وغیرہ کی مکمل معلومات یہاں مہیا کی گئی ہیں۔ مزید اس طرح کی معلومات کے حصول کے لئے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

 سیلانی ویلفیئر راشن رجسٹریشن فارم 2025

سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ 1999 ایک فلاحی این جی او ہے۔ جو ایک طویل عرصہ سے ملک و ملت کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ اس کے بانی ممتاز عالم دین معروف اسلامی سکالر شیخ مولانا  بشیر فاروق صاحب ہیں۔ یہ ٹرسٹ 1999 میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کیا گیا۔ اور اس وقت سے لے کر 2025 تک یہ کروڑوں افراد کی اور غریب خاندانوں کی خدمت کرچکا ہے۔ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ 63 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔

مفت راشن پروگرام سیلانی ویلفئیر 2025

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیلانی ویلفئیر انسانی فلاحی و خدمت میں پیش پیش ہے۔ اوراس ترتیب کو بر قرار رکھتے ہوئے اس سال سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے 1 لاکھ 25 ہزار نادار خاندانوں کو مفت راشن مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ رجسٹریشن مکمل کرانے کے بعد سیلانی ویلفئیرکے راشن کارڈ پر ان کے کسی بھی قریبی مرکز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سیلانی ویلفئیر مفت راشن کی تفصیل اور اہلیت کی شرائط

سیلانی ویلفئیر کی جان سے جاری کیا جانے والا پروگرام مفت راشن میں کسی بھی نادار خاندان کے افراد اپنے اہل خانہ کے لیے 5 ہزار تک کا راشن مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی شرائط ہیں۔

۔1 امیدوار ملک پاکستان کا شہری ہو۔ اور شناختی کارڈ موجود ہو۔

۔2 اس خاندان کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہو۔

۔3 اس کے پاس سیلانی کی جان سے جاری کردہ راشن کرڈ موجود ہو۔

سیلانی ویلفئیر میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

سیلانی ویلفئیر کے دفتر جاکر ان سے مقامی سروے ٹیم کا نمبر لیں۔ اور اس ٹیم کے افسر سے رابطہ کرکے اپنے گھر کا سروے کراسکتے ہیں۔ سروے کا طریقہ کار یہ ہوگا۔ سیلانی ویلفئیر کا سروے آفیسر آپ کے گھر کا سروے کرے گا۔ اور حالات کا جائزہ لے گا۔ جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔ کہ آپ واقعی ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والے ہیں۔ اور اس پروگرام کے اہل ہیں۔ اس کے بعد آ پ کے گھر کے افراد،بچے اور گھر کے اخراجات کے بابت معلوم کیا جائے گا۔ اور پھر اس کے بعد آپ سے آپ کا شناختی کارڈ، بچوں کا بے فارم اور گھر کا بجلی کا بل طلب کیا جائے گا۔ ان تمام مطلوبہ کاغذات کو جمع کرانے کے بعد آپ انتظار فرمائیں۔ ایک ہفتہ کے بعد آپ کا سیلانی ویلفئیر راشن کارڈ جاری کردیا جائے گا۔

Saylani Welfare Form Rashan Registration

سیلانی ویلفیئر راشن رجسٹریشن فارم

سیلانی ویلفئیر رابطہ نمبرز اور ایڈریس

https://www.saylaniwelfare.com/ur  : سیلانی ویلفئیر کی آفیشل ویب سائٹ

info@SaylaniWelfare.com :سیلانی ویلفئیر ای میل ایڈریس

+92 311 1729526 :سیلانی ویلفئیر وٹس ایپ نمبر

سیلانی ویلفئیر رابطہ نمبر: 021-111-729-526

 A-25, Bahadurabad Chowrangi Karachi, Pakistan :سیلانی ویلفئیر ایڈریس

3 thoughts on “سیلانی ویلفیئر راشن رجسٹریشن فارم 2025

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *