درجہ ثالثہ کا نصاب وفاق المدارس العربیہ یہاں موجود ہے۔ خاصہ سال اول بنین(ثالثہ)کا مکمل نصاب اور پرچہ جات کی تفصیل یہاں موجود ہے۔ درس نظامی للبنین وفاق المدارس پی ڈی ایف بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
درجہ ثالثہ کا نصاب وفاق المدارس
نصاب ثانویہ خاصہ سال اول بنین۔ درجہ ثالثہ کا اس سال وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کے ساتھ ہوگا۔ جس طرح باقی درجات کا امتحان لیا جاتا ہے۔ درجہ ثالثہ کا امتحان بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہوگا۔
نصاب خاصہ سال اول (ثالثہ)وفاق المدارس العربیہ پاکستان
ثانیہ خاصہ سال اول کا نصاب درج ذیل ہے۔ ان تمام کتب کی تدریس کا اہتمام کیا جائے۔ اور مکمل نصاب طلباء کرام کو پڑھایا جائے۔تاکہ طلباء کرام با آسانی سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو اچھی طرح حل کر سکیں۔
مکمل نصاب درجہ ثالثہ وفاق المدارس العربیہ
۔1: علم تفسیراورحدیث میں درجہ ثالثہ کے نصاب میں سورہ عنکبوت سے عم پارہ تک تقریبا نو (9)پارے۔ ان کا ترجمہ اور تفسیر پڑھایا جائے۔ اورعلم حدیث میں ریاض الصالحین (کتاب الادب فقط)پڑھائی جائے
درجہ ثالثہ کی تفاسیر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
ریاض الصالحین کتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔2: علم الفقہ میں درجہ ثالثہ کے نصاب میں کنزالدقائق(ماسوائے کتاب الفرائض) کے شامل ہے۔
کنزالدقائق کتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔3؛ علم اصول فقہ میں درجہ ثالثہ کے نصاب میں شامل کتاب اصول الشاشی مکمل شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسان اصول فقہ اردو کا رسالہ بھی ساتھ پڑھایا جائے۔
اصول الشاشی کتاب وشروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔4: علم النحو میں درجہ ثالثہ کے نصاب میں شامل کتاب کافیہ مکمل پڑھائی جائے۔
کافیہ کتاب وشروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔5: علم اللغۃ العربیہ اور علم الاخلاق کتاب نفحۃ العرب(حصہ نثر) پڑھائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ علم الادب والا اخلاق کی کتاب تعلیم المتعلم بھی پڑھائی جائے۔
نفحۃ العرب کتاب وشروحات ڈاؤن لوڈ کریں
۔6: علم منطق اور انشاء میں شرح تہذیب مکمل پڑھائی جائے۔ ساتھ ہی معلم الانشاء حصہ دوم بھی پڑھائی جائے۔
شرح تھذیب کتاب و شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
معلم الانشاء تمام جلدیں اور شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
درجہ ثالثہ تفصیل پرچہ جات سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان
ثانویہ خاصہ سال اول بنین درجہ ثالثہ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مجلس عاملہ کے اجلاس جو کہ 12 13 شوال المکرم 1445 ہجری مطابق تین چار مئی 2023 عیسوی کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ طے ہوا کہ اس سال 1445 ہجری سے درجہ ثالثہ خاصہ سال اول بنین کا امتحان۔ سالانہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات کے تحت لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان پرانے نصاب کے مطابق لیا جائے گا۔
پیپرز شیڈول خاصہ اول ثالثہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان
وفاق المدارس کی امتحانی کمیٹی کا اجلاس 24 ربیع الاول 1445 ہجری عیسوی تاریخ 11 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوا۔امتحانی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ثانویہ خاصہ سال اول بنین۔ یعنی درجہ ثالثہ کے پیپرز کی ترتیب درج ذیل ہے۔
پہلا پیپر؛ تفسیر کا ہوگا۔ جس میں قران پاک کا ترجمہ اورتفسیر جوکہ سورۃعنکبوت سے عم پارہ کے شروع تک شامل نصاب ہے۔ اس حصہ سے دو سوال ہوں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ پہلے پیپرمیں حدیث کی کتاب ریاض الصالحین( کتاب الادب سے کتاب الاداب کے اختتام تک)سےایک سوال ہوگا۔
دوسرا پیپر؛ فقہ کا ہوگا جس میں شامل نصاب کتاب کنزالدقائق کے حصہ اول سے دو سوال ہوں گے۔اور جلد دوم سے ایک سوال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کنزالدقائق کی کتاب الفرائض کاحصہ نصاب میں داخل نہیں ہے۔
تیسرا پیپر؛ اصول فقہ کا ہوگا۔ اصول فقہ میں شامل نصاب کتاب اصول الشاشی سے تین سوال ہوں گے۔ لیکن واضح رہے کہ ان میں سے کسی ایک سوال کے ساتھ آسان اصول فقہ (اردو رسالہ)سے بھی ایک سوال کیا جائے گا ایک سوال کے جز کے اندر یہ سوال ہوگا۔
چوتھا پیپر:علم نحو کا ہوگا۔ جس میں شامل نصاب کتاب کافیہ سےتینوں سوال ہوں گے۔
پانچواں پیپر: علم منطق کا ہوگا۔ جس میں علم منطق کی شامل نصاب کتاب علامہ تفتزانی رحمہ اللہ کی تصنیف شدہ شرح التہذیب سے امتحان لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ بھی کوئی اور کتابچہ نہیں ہے۔ مکمل تین سوال شرح تہذیب سے ہی ہوں گے۔
آخری پیپر: علم الادب سے ہوگا۔ شامل نصاب کتاب نفحۃ العرب کے حصہ نثر سے دو سوال ہوں گے۔ انہی دو سوالوں میں سے کسی ایک سوال کے ساتھ کتاب تعلیم المتعلم سے ایک جز دیا جائے گا۔ اور علم الادب الانشاء کے پیپر کا تیسرا سوال معلم الانشاء دوسری جلد سے دیا جائے گا۔ اس ترتیب کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان اس سال 1445 ہجری کے مطابق درجہ خاصہ سال اول بنین کا امتحان لیا جائے گا اسی نصاب کے مطابق طلبہ کرام تیاری جاری رکھیں۔
مکمل نصاب درجہ ثالثہ خاصہ اول pdf وفاق المدارس العربیہ پاکستان
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ درس نظامی کا مکمل نصاب پی ڈی ایف فائل میں ڈاؤن لوڈ کریں۔
درس نظامی کتب و شروحات وفاق المدارس العربیہ پاکستان
وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کے تحت۔ درس نظامی کی کتب اورشروحات ہمارے اسی پیج سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ طلباء کرام کی سہولت کو مد ںظررکھتے ہوئے۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور طلباء کرام کو تلاش کرنے کی مشقت سے بچانے کے لیے ہرہرکتاب کی تمام شروحات ایک ہی صفحہ پر جمع کردی گئی ہیں۔ سامنے دیے گئے بٹن “ڈاؤن لوڈ کریں” پر کلک کریں۔ اور اپنی مطلوبہ کتب حاصل کریں۔ اور اگر کتب کے حصول میں کسی قسم کی مشقت کا سامنہ ہو۔ تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔ مزید مفیدمعلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔